تازہ ترین

دیہی ترقی آفس کی منتقلی

 کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ بونجواہ کی عوام نے محکمہ دیہی ترقی دفتر بونجواہ جو کرائے کی ایک عمارت میں چل رہا ہے کی منتقلی کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاج کررہے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اس دفتر کو سازش کے تحت آبادی سے باہرمنتقل کیا جا رہا ہے ۔ علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ جہاں علاقہ کے منتخب نمائندے جن میں بی ڈی سی چیئرمین اور دیگر پنچایتی اراکین نے فیصلہ لیا کہ تمام تر سرکاری دفاتروں کو بنون سے نالی کے دائرے کے اندر ہی رکھاجائے تاکہ علاقہ کی دور افتادہ بستیوں کی عوام کو بھی وہاں تک رسائی حاصل ہو سکے اور انہیں اپنے کاموں کےلئے در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑھیں لیکن ضلع انتظامیہ کی طرف سے نکالے گئے حکمنامے میں اس دفتر کو آبادی سے باہر ایک بوسیدہ اسکول کی عمارت میں منتقل کرنے کو کہا گہا ہے جو افسوس ناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکار نے گھوٹالوں کولیکر محکمہ پر نظر گزر رکھی ہے اور اس لئے

گول پولٹری فارم تا جرال محلہ سڑک پرتارکول بچھانے میں غیر معیاری مواد کا استعمال

گول//گول میں پچھلے کئی مہینوں سے سڑک رابطوں کی تعمیرات کو لیکر روز ہی کوئی نہ کوئی معاملہ منظر عام پر ا?جاتا ہے، کہیں پر تعمیرا میں غیر معیاری مواد کے استعمال کو لیکر عوامی اعتراضات سامنے آتے ہیں اور کہیں پر تعمیراتی منصوبوں کے افتتاح ہونے کے چند ہی ہفتوں بعد کام ٹھپ ہوجانے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ، تاہم سیاسی نمائندے اِس تمام تعمیراتی منصوبوں کو بہتر ڈھنگ سے تکمیل تک پہنچانے کے بجائے اپنی سیاسی د±کان چمکانے کی تگ و دو میں بری طرح سے مبتلا نظر آرہے ہیں، جبکہ ٹھیکیدار اور محکمہ متعلقہ کے ساز باز سے عوامی اثاثہ کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کا عمل جاری ہے۔ اِس کی اک تازہ مثال گول پولٹری فارم تا جرال محلہ رابطہ سڑک پر دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں قریباً ایک ہفتے سے بلیک ٹاپنگ کا کام جاری ہے لیکن ، بلیک ٹاپنگ میں غیر معیاری اور ناقص مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اِس تمام صورتحال کو لیکرعبد

منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 رام بن //رام بن پولیس نے ہفتہ کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹی چوک بانہال میں ایک ٹرک سے 35 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کرنے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی چوک بانہال میں معمول کے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک جس کا رجسٹریشن نمبر -5715 PB31P ہے جموں جا رہا تھا کو تلاشی کے دوران چیکنگ کےلئے روکا گیا۔ ٹرک سے 35 کلو پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔پولیس نے بتایا کہ دو افراد کی شناخت امان کمار ولد جیت رام ساکنہ کوٹوال ضلع جالندھر اور گرپریت سنگھ ولد سریندر کمار ساکنہ شہید بابا دیپ سنگھ نگر جالندھر کے طور پر ہوئی ہے کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 207 برائے 2021 سیکشن 8/15/29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولس اسٹیشن بانہال میں درج کیا گیا ہے۔  

چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن ونود کول کابانہال دورہ

بانہال // ضلع رام بن میں محکمہ تعلیم کے کمشنر سیکٹری بی کے سنگھ اور ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی کمار شنکر کی ہدایت پر جاری انرولمنٹ ڈرائیو اور جانکاری مہم کے تحت چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن ونود کول نے سنیچر کو تعلیمی زون بانہال کے ٹٹنیہال علاقے میں اس مہم میں شرکت کی ۔ زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال عبدل الرشید گیری کی قیادت میں منعقد اس پروگرام میں زونل ایجوکیشن پلانگ آفیسر ریاض احمد وانی کے علاوہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر عطاءاللہ گیری و دیگر اساتذہ، طلباءمقامی نمائندگان اور والدین موجود تھے ۔ اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن ونود کول نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سرکار کی طرف سے بچوں کےلئے جاری کردہ اسکیموں کا فائیدہ اٹھا کر اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کرائیں ۔ انہوں نے کہا مثالیں دے جموں کشمیر کے کئی بڑے آفسروں اور بیرو کریٹز کا نام لیکر کہا کہ ان لوگوں نے سرکار

تازہ ترین