ڈوڈہ میں کورونا کی پھر سے دستک ،کمسن بچے اور 2نوجوانوں کی رپورٹ مثبت

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے کئی روز بعد ایک کمسن سمیت مزید3 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ 2سالہ لڑکا اپنی ماں کے ہمراہ پنجاب گرداس پور سے واپس ڈوڈہ آیا تھا اور اسی روز جی ایم سی ڈوڈہ میں اس کا نمونہ لیا گیا جبکہ بچے کی ماں کوحاملہ ہونے کی وجہ سے ہوم قرنطینہ بھیجا گیا تاہم ہفتہ کے روز2 سالہ بچے کی رپورٹ مثبت آئی ۔اس کے بعد انتظامیہ نے سبھی اہل خانہ کو جی ایم سی ڈوڈہ کے آئیسو لیشن وارڈ بھیج دیاہے ۔ بچے کا والد گذشتہ روز ڈوڈہ بھی آیا تھا جس کے پیش نظر انتظامیہ نے پنجاب نیشنل بینک کو سیل کرکے سبھی عملہ کو قرنطینہ میں منتقل کیا ہے۔ وہیں عسر کے نزدیکی گاؤں سے ایک نوجوان کا ٹیسٹ مثبت آنے سے پورے علاقہ میں افرا تفری پھیل گئی ہے۔مذکورہ نوجوان نے نوکری کی غرض سے ایک نجی کمپنی میں فارم داخل کیا تھا جس کے بعد کمپنی نے اسے اپنا ٹیسٹ دینے کو کہاجس کیلئے اسے بٹوت ج

قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات

بانہال // انڈین سروس آف میڈیسنس آیوش کے ڈائریکٹر کے زیر نگران بانہال میں کووڈ 19 کے دوران ورکنگ جرنلسٹس میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر محکمہ میں تعینات ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر طلعت وہاں موجود تھے۔اْنہوں نے اس موقع پر کہا کہ صحافیوںکو فرنٹ لائن ورکر تصور کر کے ڈائریکٹر جموں کی ہدایت پر ان میں قوت مدافعت بڑھانے والی مختلف ادویات تقسیم کی گئیں۔اْنہوں نے ان ادویات کے استعمال کے طریقہ کار بتانے کے علاوہ ان کے فوائد کے بارے میں نامہ نگاروںکو تفصیلی جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے اس وباء کے دوران کام کر نے والے لوگوں میں یہ دوائیاں تقسیم کی ہیں۔ اس موقع پر جرنلسٹ ایسوسی ایشن رام بن کے ضلع صدر اور سینئر صحافی محمد تسکین وانی نے کہا کہ میڈیا کو ایسے مواقع پرلوگ بھول جاتے ہیں لیکن آئی ایس ایم نے ایک پہل کی جس کیلئے وہ قابل سراہنا ہیں۔انہ

عشر بانہال میں کرنٹ لگنے سے شہری ہلاک

بانہال//عشر بانہال میں شہری کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ 31سالہ رئیس احمد نائیک ولد عندلاعزیز نائیک ساکنہ گنڈ ٹھٹھاڑ بانہال اپنے سسرال عشر گیا تھا اورگھر کے باہر ننگی تار سے چھو گیا جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گیاا ور اسے بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔  

پنتھیال کے نزدیک پتھر گرنے کا عمل جاری

بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بدھ کی شام سے پنتھیال کے مقام پر گرتے پتھروں کی وجہ سے بند ہے اور جمعرات کو بھی پتھروں کا گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گرتے پتھروں کی زد میں آنے سے وادی کشمیر سے جموں جانیو الا ایک ٹرک تباہ ہوا تاہم ٹرک میں سوار ڈرائیور اور کنڈیکٹر معجزاتی طور بچ نکلے ۔ البتہ ایک تعمیراتی کمپنی کا انجینئر زخمی ہوا۔رام بن اور بانہال کے درمیان پنتھیال کے مقام پرپچھلے کئی روز سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت مسلسل متاثر ہورہی ہے اور بدھ کی شام سے پتھر مسلسل گر رہے ہیں اس لئے شاہراہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار کی کوشش کے باوجود شاہراہ کی بحالی جمعرات کی شام تک بھی ممکن نہیں ہو سکی۔ بدھ کی شام سے چالیس کے قریب بسوں میں سوار بیرون ریاست سے لوٹے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رام بن ناظم زئی خان نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ پرپن

حیدر آباد سے لوٹا سرینگر کا شہری

بانہال //ضلع رام بن میں حیدرآباد سے بس میں وادی کشمیر لوٹنے والا ایک شخص خونی نالہ کے نزدیک سڑک سے لڑھک کرگہری کھائی میں گر گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شہری بیرون ریاست سے درماندہ لوگوں کو لیکر آرہی ایک بس کا مسافر، جو حیدر آباد سے سرینگر آرہا تھا ،حاجت بشری کیلئے بس سے نیچے اترا لیکن اس کا پائوں پھسل جانے کی وجہ سے وہ شاہراہ سے نیچے کھائی میں گر گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اسکی شناخت نذیر احمد راتھر ساکن نو پورہ ، صفا کدل سرینگر کے طور کی گئی ہے۔ لاش کو پولیس اور رام بن کے کیو ار ٹی رضاکاروں کی مدد سے جمعرات کی علی الصبح کھائی سے نکالنے کے بعد ضلع ہسپتال رام بن منتقل کی گئی جہاں ضروری لوازمات کے بعد اس کی میت کو ورثا کے سپرد کیا گیا ۔  

این آئی اے کے ہاتھوں کشتواڑ میں حزب المجاہدین جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور آر ایس ایس عہدیدار اور اس کے حفاظتی اہلکار کو ہلاک کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے گذشتہ رات ایک چھاپہ مار کر مذکورہ جنگجو کو ضلع کے ہنجالا علاقے سے گرفتار کرلیا۔ حکام نے گرفتار شدہ کی شناخت رستم علی کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کا نام این آئی اے کی چارج شیٹ میں شامل تھا جو ادارے نے آر ایس ایس عہدیدار کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں پیش کر رکھا ہے۔ آر ایس ایس عہدیدار چندر کانت شرما کو اپنے حفاظتی اہلکار سمیت گذشتہ برس ماہ اپریل میں ایک حملے کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کا الزام حزب پر ڈالتے ہوئے مبینہ طور ملوث جنگجوﺅں کی شناخت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں نثار احمد شیخ،نیشاد احمد اور آزاد ن

بھاری پتھر گرنے سےپنتھیال پر شاہراہ بند

بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر پنتھیال کے مقام پرگرتے پتھروں کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت منگل کی صبح سے  بار بار متاثر رہی۔دوپہر سے بھاری چٹانوں سے پتھر گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے جموںجانے والے خالی اور کشمیرجانے والے مال بردار ٹرکوں کو شاہراہ کے کئی مقامات پر روک دیا گیا جبکہ فوج کی کانوائے کو بانہال ہیلی پیڈ پر ہی روک دیا گیا ۔ڈی ایس پی ٹریفک بانہال شمشیر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پنتھیال کے مقام پرملبے اور پتھروں کے ڈھیر جمع ہوئے  اور پنتھیال کا پورا علاقہ گرد و غبار کے بادلوں سے گرا رہا۔انہوں نے کہا کہ پتھروں کے گر آنے کا سلسلہ منگل کی صبح سے ہی شروع ہے اور اس میں دوپہر بعد شدت آئی ۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر پنتھیال کے مقام سڑک کو نقصان پہنچا ہے اور منگل شام تک بھی ٹریفک کی بحالی ممکن دکھائی نہیں رہی ۔       

جاری ڈوڈہ مسلح تصادم آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق

سرینگر//ڈوڈہ ضلع میں اتوار کو جاری ایک مسلح تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس، جموں زون مکیش سنگھ کے مطابق چھپے جنگجوﺅں میں سے ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے اور فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تصادم اُس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے ڈوڈہ سے26کلو میٹر دور گندنہ علاقے میںپوستا پوترا نامی گاﺅں کے اندر تلاشی آپریشن ہاتھ میں لیا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین ابتدائی گولی باری کے دوران ایک فوجی اہلکار گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اُس نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا ۔ ذرائع نے کہا کہ علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کا آغاز سنیچر کی شام کو ہی کیا تھا۔ اس دوران فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا کہ

رام بن کورونا کا نیا مرکز

جموں+بانہال //پہاڑی ضلع رام بن کورونا وائرس کا نیا مرکز بنتاجارہاہے جہاں سنیچر کے روز 12نئے معاملات سامنے آئے جس کے ساتھ ہی ضلع میں اب تک کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد17ہوگئی ہے ۔ وہیں ضلع کٹھوعہ میں بھی وائرس کے متاثرین میں اضافہ ہورہاہے اور 10نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔مجموعی طور پر سنیچر کے روز صوبہ جموں میں 22نئے معاملات سامنے آئے ۔یہ سبھی معاملات رام بن اور کٹھوعہ اضلاع میں پائے گئے جس کے علاوہ بقیہ اضلاع میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ۔رام بن میں جمعہ کی شام کو سامنے آئے تازہ نتائج میں 11مزید افراد کورونا وائرس میں مبتلا پایاگیاجبکہ ایک شخص کی رپورٹ سنیچر کی شام مثبت آئی ۔ یہ تمام افراد بیرونی ریاستوں اور وادی کشمیر سے آئے تھے اور ضلع کے مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے تھے ۔انہیں اب مزید علاج کیلئے جموں کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تازہ صورتحال کے بعدضلع مجسٹریٹ رام بن نے

چار سو کلوواٹ بغلیار۔ کشن پورترسیلی لائن کا مسئلہ حل

 جموں//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے 400 کے وی بغلہار ۔ کشن پور لائین سے متعلق التوا میں پڑے معاملے کو حل کرنے کیلئے میٹنگ طلب کی تا کہ صارفین کیلئے بلا خلل بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جا سکے ۔ سیکرٹری محکمہ بجلی ، چیف انجینئر پی ایچ ای پی ، جنرل منیجر این ایچ اے آئی ، پاور گرڈ کارپوریشن کے نمائندگان کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ چیف انجینئر پی ایچ ای پی نے مشیر کو قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران 400 کے وی بغلہار کشن پور کی لائین کے ٹاور نمبر 12 اور 13 کو ہوئے نقصان کے بارے میں جانکاری دی ۔ معاملے کی نزاکت کے پیش نظر مشیر نے جنرل منیجر این ایچ اے آئی کو ٹاوروں کی فوری مرمت اور انہیں مستحکم بنانے کی ہدایت دی اور کام کو 30 دن کے اندر مکمل کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے سیکرٹری محکمہ بجلی کو کام کی نگرانی یومیہ بنیاد پر از خود کرنے کیلئے کہا اور چیف انج

سرینگرجموں شاہراہ پر ٹریفک جام سے لوگوں کو مشکلات

بانہال// سرینگرجموں شاہراہ کوکشادہ کرکے فورلین بنانے کے منصوبے کے تحت کی جارہی کھدائی کی وجہ سے سڑک پرشدید ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مسافروں اور ڈرائیورں ،بلکہ مقامی آبادی کو بھی گوناگوں مشکلات کاسامنا ہے ۔رام بن کے مقامی لوگوں کے مطابق شاہراہ پر کام کی رفتار میں تیزی آنے اور سڑک پر تعمیراتی کمپنیوں کی طرف سے گرائے جانے والے ملبے اور پتھروں کو صاف کرنے میں کئی کئی گھنٹوں تک تاخیر کی جاتی ہے جس کی وجہ سے دونوں طرف سے کئی کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والا ٹریفک جام اب روز کا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں اور شاہراہ کا استعمال کرنے والے عام لوگوں کے حقوق تعمیراتی کمپنیوں نے سلب کر رکھے ہیں اور ایمبولینس گاڑیوں کو بھی کئی کئی گھنٹوں تک جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے گھنٹوں روکاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک اور پولیس حکام کمپنیوں کی سرزنش کرنے کے بجائے خاموش تم

کورونا وائرس کا خوف و ہراس

بھدرواہ //کووڈ۔19  کی وجہ سے جاری لاک ڈائون سے خانہ بدوش گوجر و بکروال طبقہ کی موسمی مائیگریشن  میںایک ماہ کی تاخیر ہوئی ہے اور اب جبکہ جے اینڈ کے انتظامیہ نے ان طبقوں کو اپنے مال و مویشی لیکر بالائی علاقوں کا رُخ کرنے کی اجازت دی ہے ،تو سینکڑوںکی تعداد میں اس طبقہ نے ضلع ڈوڈہ کے چراگاہوں کا رُخ کرنا شروع کیا ہے۔بھدرواہ فارسٹ ڈویژن کے اعدادو شمار کے مطابق ہمسایہ ریاست پنجاب اور ضلع کٹھوعہ کے 450کنبوں نے سطح سمندر سے14600فٹ بلندی پر واقعہ برف سے بھرے ہوئے چھتر گلہ درے کو پار کرکے وادی اپنے ہزاروں بھیڑ ،بکریوں اور گھوڑوں کے ساتھ گذشتہ ایک ہفتہ سے وادی بھدرواہ میں وارد ہوئے ہیں۔رواعتی طور سے مقامی لوگ ہر س ا ن  لوگوں کا چراگاہوں میں خیر مقدم کرتے تھے لیکن اس سال مقامی لوگ مہلک کوروناوائرس کے خوف سے ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ان میں سے بعض اس مہلک وائرس کو لیجا رہے

سڑک حادثہ میں باپ و بیٹا زخمی

بھدرواہ //اتوار کے روز بھدرواہ میں ایک سڑک حادثہ میں باپ و بیٹا زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ دونوں اُس وقت زخمی ہوئے،جب انکی گاڑی  اتوار کے روزبھدرواہ کے قریب ایک کھائی میں جا گری۔ایس ایچ او بھدرواہ شمیم احمد کے مطابق ایک آلٹو زیر نمبر منتھلا سے بھدرواہ کی جانب رواں تھی ،کہ شنگاسنو پُل کے قریب ڈرائیور گاڑی سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا ،جسکی وجہ سے گاڑی100میٹر گہری کھائی میں جا گری ،نتیجہ کے طور پر گاڑی میں سوار باپ و بیٹے زخمی ہوئے،جنھیں بھدرواہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال علاج و محالجہ کیلئے بھرتی کیا گیا۔زخمیوں کی پہچان بطور تلک راج ولد دیس راج اور دوج چاڑک ولد تلک راج،ساکناں مانتھلا ،بھدرواہ کی گئی ہے۔پولیس سٹیشن بھدرواہ میں اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔  

ناشری ٹنل اور جواہر ٹنل کے درمیان شاہراہ کی شدید خستہ حالی | کھڈوں اور پسیوں سے سکڑ چکی شاہراہ پر محفوظ سفر کرنا محال،حکام خاموش تماشائی

بانہال// بارشوں اور برفباری کے بعد ناشری ٹنل اور جواہر ٹنل تک شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑیوں کا معمول کے مطابق چلنا دشوار ہوگیا ہے اور کھڈوں اور پسیوں کی وجہ سے سُکڑی ہوئی شاہراہ کئی مقامات پرتقریباً ناقابل آمد ورفت بن چکی ہے جو کسی بھی وقت حادثہ کاسبب بن سکتے ہیں۔ادہم پور اور بانہال کے درمیان دو حصوں میں تقسیم شاہراہ پر 2015 کے آخر میں وزیراعظم نریندر مودی کے افتتاح کے بعد تعمیراتی کام شروع کیا گیا اور نیشنل ہائے وے اتھاررٹی آف نے ادہمپور۔ رام بن کے درمیان گیمن انڈیا لمیٹڈ کمپنی اور ہندوستان کنسٹریکشن کمپنی کو شاہراہ کی کشادگی کرکے اسے فورلین بنانے کا کام سونپ دیا ہے۔ جانکار ذرائع نے بتایا کہ ملک میں نوٹ بندی کے بعد ان دونوں کمپنیوں کی مالی حالت مبینہ طور پتلی ہوگئی اور کمپنیوں نے نیشنل ہائے وے اتھارٹی سے لی گئی قیمتوں میں بہت کمی کرکے یہ کام سب لیٹ کرکے درجنوں ٹھیکیداروں میں

ڈوڈہ میں 709 افراد فارغ | ضلع بھر میں ابھی 2011 افراد قرنطینہ میں

ڈوڈہ //ضلع کے متعددقرنطینہ مراکز سے ہفتہ کے روز 709۔افراد کورونا سے منفی ہونے کے بعد فارغ ہونے کے بعد اپنے گھروںکو واپس روانہ ہو گئے ہیں۔متعلقہ سپروائزرنگ افسروں نے انہیں فارغ ہونے کے بعداپنے اپنے گھروں تک پہنچانے کا انتظام کیا۔یہ تمام افراد ملک کی مختلف ریاستوں سے واپس آنے کے بعد مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے تھے۔ان افراد کو واپسی کے بعد انتظامی قرنطینہ میں رکھنے کے بعد انکے نمونے حاصل کئے گئے تھے اور اب انکے ٹیسٹ منفی ہونے کے بعدانہیںاپنے گھروں کو روانہ کیا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع کے مختلف مقامات پر جنگی بنیادوںپر نمونے حاصل کئے جاتے ہیںاورجونہی انکے ٹیسٹ ،منفی آتے ہیں ،توانہیں قرنطینہ مراکز سے فوری طور فارغ کرکے اپنے اپنے گھروں کو روانہ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر میںکوروناوائرس کا پہلا کیس مثبت آنے کے ساتھ ہی انتظامیہ نے قرنطینہ مراکز کا قیام عمل میں لایا جہاں

ڈھلواس بٹوٹ میں المناک حادثہ

بانہال// بٹوٹ ڈھلواس شاہراہ پر ٹرک کے ایک حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ لوہے کے سریئے سے بھرا  ٹرک جموں سے وادی کشمیر کی طرف آرہا تھا اورڈھلواس کے نزدیک سڑک سے پلٹ گیا جس کے دوران لوہے کی سلاخیں ٹرک کے کیبن میں سوار دونوں افراد کو چھلنی کردیا جس کی وجہ سے دونوں کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت ڈرائیور عابد علی ولد غلام محمد میر ساکنہ چوری پورہ شوپیان اور کنڈیکٹر عمر بشیر ولد بشیر احمد ساکنہ نور باغ شوپیان کے طور کی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں قانونی لوازمات کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کیاگیا۔   

فیس بُک پر مذہبی منافرت پھیلانے کا معاملہ

بانہال // رابن پولیس نے فیس بک پر کسی ایک مذہب کے خلاف توہین آمیز پوسٹ لکھنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام پرفوری کاروائی کرتے ہوئے ایک کیس درج کرکے رام بن کے باشندہ کو ادہمپور سے گرفتار کیا ہے۔ اس پوسٹ کے سکرین شارٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے جس کی وجہ سے رامبن بانہال کے علاقوں میں لوگ اس شخص کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کر رہے تھے۔ منگل کوپولیس نے فوری کارروائی کرتے رتن سنگھ کو ادہمپور سے گرفتار کیا ۔ اس سلسلے میں  بات کرنے پر ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے کشمیرعظمی کو بتایا کہ مذکورہ شہری کو پولیس نے منگل کو ادھمپور سے گرفتار کیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس سٹیشن دھرمکنڈ ضلع رامبن میں ایک کیس نمبر 06/2020 زیر دفعہ 295 اے/ 153 اے تعزیرات ہند درج کیا گیا ہے اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی مذہب کی دل آزاری کرنے اور مذہبی منا

جموں میں درماندہ مسافر ضلع انتظامیہ کی امداد کے منتظر

  کشتواڑ//کوروناوائرس کی وبائی بیماری کے سبب جہاں پورے ملک میں لاک ڈائون ۔ 3  چل رہا ہے وہیں ضلع کشتواڑ  میں بھی  انتظامیہ نے مکمل پابندیاں عائد کررکھی ہے۔اور ضلع میں کسی بھی شخص کو آنے کی اجازت نہیںہے۔جسکی وجہ سے ضلع کے جموں کشمیر و ملک کے دیگر مقامات پردرماندہ طلبہ، مزدور و دیگر عوام سخت مشکلات سے دوچار ہورہی ہے۔جموں میں درماندہ طلبہ و دیگر لوگ جو ہر روز ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کے دفتر جاکر پاس بنانے کی کوشش میں لگے ہیں ،نے کشمیر عظمیٰ کو فون پر بتایا کہ لاک ڈائون میں مزید توسیح کے سبب وہ سخت پریشان ہیں اور اپنے گھروں کو جانے چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ انکے لیے کوئی بھی انتظام نہیں کررہی ہے۔اور ہر روز انھیں مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑتا ہے۔،جبکہ گُذشتہ 10 روز سے کئی لوگ ہر روز پیدل کئی کلومیڑر چل کر ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر اس مقصد سے آتے ہیں کہ انھیں پاس مل جاے۔

رام بن میں انٹر نیٹ سہولیات بحال

 رام بن//رام بن ضلع میں دو روز تک موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل رکھنے کے بعد انتظامیہ نے جمعرات کی سہ پہر کو یہ خدمات بحال کر دی ہیں۔ انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کے لئے صدر بار ایسوسی ایشن سمیت کچھ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اورمعزز شہریوں کے وفد نے ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمن سے ملاقات کرکے انہیں انٹرنیٹ بحال کرنے کی درخواست کی تھی، جسے ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس کی سفارشات پر معطل کیا گیا تھا۔ ایس اسی پی نے معزز شہریوں کے وفدکی گذارش کے بعد انہیں جمعرات کو ہی انٹرنیٹ بحال کرنے کی یقین دہانی کی تھی۔  

ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں بارش و ژالہ باری

ڈوڈہ //ضلع میں ایک بار پھر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور رابطہ سڑکیں خستہ حال ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار رہا اور بدھ کو دوپہر تک ہی تیز دھوپ رہی ،تاہم بعد دوپہر شدید بارش و ژالہ باری ہوئی جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھی۔ ژالہ باری سے جہاں بھلیسہ، بونجواہ ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری کے بالائی علاقوں میں سبزیوں و فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، وہیں بارشوں سے رابطہ سڑکیں زیر آب ہوکرخستہ حال ہوئی ہیں اور جگہ جگہ پہلے سے ہی بنے کھڈوں میں پانی جمع ہو گیا۔ اس دوران ندی نالوں میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیاہے۔