تازہ ترین

برفباری اور بارشوں کے باوجود3ہزارگاڑیاں جموں پہنچی

بانہال// سرینگرجموں شاہراہ پربانہال اور رام بن سیکٹر میں موسلادھار بارشوں  کے باوجود وادی کشمیرسے تین ہزار گاڑیاں جموں کیلئے روانہ ہوئی ۔  پتھروں کے گرآنے کے پیش نظر منگل کی شام بند کی گئی جموں سرینگر شاہراہ کو بدھ کی صبح 8 بجے ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کیا گیا۔ بدھ کی شام تک مسلسل بارشوں کے باوجود شاہراہ پنتھیال سمیت کئی مقامات پر پتھروں کے گر آنے سے کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باوجود خلاف توقع قابل آمدورفت تھی اور گاڑیاں سست روی کے بیچ جموں کی طرف بڑھ رہی تھیں۔ بدھ کی صبح پنتھیال اور دیگر مقامات پر شاہراہ کو صاف کرکے اسے دوبارہ قابل آمدورفت بنایا گیا تھا اور پنتھیال کم از کم تین بار بند رہنے کے بعد بدھ کی شام پانچ بجے دوبارہ قابلِ آمدورفت بنایا گیا اور شام 7 بجے تک شاہراہ قابل آمدورفت تھی۔ ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے بانہال شمشیر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پ

کھڑی مہو منگت کی سڑکیںا ور بجلی منقطع | علاقے میں بھاری برفباری سے عام زندگی مفلوج

بانہال // سب ڈویژن بانہال کے مہو منگت، ترنہ، ترگام،اکڑال پوگل پرستان اور نرتھیال کے علاقوں میں ایک سے دو فٹ کے قریب تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے ۔ دو فٹ کے قریب تازہ برفباری کی وجہ سے بانہال سے قریب 30 کلومیٹر دور علاقہ مہو منگت میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی اور علاقے کو ملانے والی کھڑی مہو اور بانہال منگت کی رابطہ سڑکیں برفباری کی وجہ سے منقطع ہوگئی ہیں جبکہ علاقے میں بجلی کی سپلائی بھی پیر سے ہی بند ہے۔ مہو منگت، باوا، بزلہ، کاونہ اور ترگام کے لوگوں نے ضلع اور سب ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہو منگت اور ترگام کی مقامی سڑکوں سے برف کو جلد از جلد صاف کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں اور علاقے میں منقطع ہوئی بجلی سپلائی کو بحال کیا جائے۔   

ڈوڈہ میں 14 نئے معاملات | کوروناسے شہری کی موت، 5 صحت یاب

ڈوڈہ /اشتیاق ملک/ڈوڈہ ضلع میں کووڈ 19 کے 14 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔اس دوران 47 سالہ ایک شہری کی موت ہوئی اور پانچ مریض صحت یاب ہوئے ۔منگل کے روز ڈوڈہ سے 14 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی اور ڈوڈہ کے بھرت گاؤں سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ شہری کی موت ہوئی ۔ اسطرح سے ضلع میں کورونا وائرس سے کل 53 اموات ہوئی ہیں۔ضلع میں پانچ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد 2749 پہنچ گئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 182 رہ گئی ہے۔  

عوام فرقہ پرست طاقتوں سے ہوشیار رہیں:وانی | کاستی گڑھ کادورہ، کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ مانگے

ڈوڈہ //سابق وزیر و جنرل سیکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی عبدالمجید وانی نے اسمبلی حلقہ ڈوڈہ کے کاستی گڑھ کا تفصیلی دورہ کرکے درجنوں عوامی وفود و پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے متعدد مقامات پر عوامی جلسوں سے مخاطب ہوتے ہوئے آنے والے ضلع کونسل انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں کو ناکام بنانے کی عوام سے اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا کی قیادت نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ڈی ڈی سی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ اقتدار حاصل ہو سکے۔وانی نے کہا کہ پہلے بی جے پی کانگریس و دیگر جماعتوں کو یہ کہہ کر نشانہ بناتی تھی کہ انہوں نے پنچائتی راج کو مضبوط نہیں کیا اور جب پنچائتوں اور پھر بلاک کونسل انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اب ڈی ڈی سی کے نام پر ایک بار پھر فرقہ پرستی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس دوران نیشنل کانفرنس و دیگر جماعتوں کے کئی کارکنوں نے وانی کی موجودگی میں ک

۔5ہزارمال بردار ومسافر گاڑیاں کشمیر پہنچی

بانہال //سرینگر جموں شاہراہ منگلوار کو پیرپنچال پہاڑی سلسلے میں برف باری اور بارشوں کی وجہ سے د وقفے وقفے تک بند رہنے کے باوجود مجموعی طور گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھلی رہی اورمال بردار گاڑیوں کو ادھمپور سے اورمسافر گاڑیوں کو جموں سے کشمیر جانے کی اجازت دی گئی اس دوران  پنتھیا ل کے مقام پر گرتے پتھروں کی زد میں آکر ایک گاڑی تباہ ہوئی تاہم اس میں سوارافراد معجزاتی طور بچ نکلے۔ منگلوارکو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹریفک ٹی نمگیال نے رام بن بانہال سیکٹروں میں پنتھیال وغیرہ کادورہ کیا اورٹریفک کی بحالی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔کل صبح سے ہی شام ساڑھے چار بجے تک جگہ جگہ پتھر پسیاں گرآنے سے متاثرشاہراہ پرٹریفک کوسہ پہر کوبحال کیاگیااورمال بردار اورمسافر گاڑیاں  سرینگر کی طرف بڑھنے لگی۔علاقہ میں بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا۔شاہراہ کی تازہ صورتحال کے بارے میں ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ ٹریفک

رام بن کے قریب ٹاٹاسوموچناب برد

بانہال//رام بن کے قریب ایک ٹاٹاسومو کے دریائے چناب میں گر جانے کی وجہ سے گاڑی میں سواردوافراد کے بہہ جانے کااندیشہ ہے۔اس دوران دریا برد ہوئی گاڑی اور اس میں سوار افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے پولیس اور ’کیو آرٹی‘ رام بن نے بچائو کاررائیاں شروع کی ہیں۔ ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے افسروں کے ہمراہ منگل کو بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور وہاں تلاش کاروائیوں کا جائزہ لیا۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹرس رام بن راجندر سنگھ نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گاڑی رام بن کے گائوں کمیت سے قصبہ رام بن کی طرف آنے کے دوران اپنی منزل سے محض ڈیڑھ کلومیٹردور مہاڑ پیٹرول پمپ کے نزدیک شاہراہ سے لڑھک کر دریائے چناب میں گر گئی ۔ بچائو کاروائیوں کے باوجود گاڑی میں سوار افراد کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ حادثے میں لاپتہ ہوئے افراد کی شناخ

نیشنل کانفرنس ڈوڈہ ضلع میں مضبوط:ریاض زرگر | چنگا حلقہ کے درجنوں دیہات کا دورہ،متعدد افرادپارٹی میں شامل

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں دن بدن نیشنل کانفرنس مضبوط ہورہی ہے اور جوق در جوق لوگ اس میں شامل ہورہے ہیں۔نیشنل کانفرنس ہر طبقہ و خطہ کی جماعت ہے۔ان باتوں کا اظہار چنگا حلقہ سے پارٹی امیدوار و سینئر لیڈر نیشنل کانفرنس ریاض احمد زرگر نے بھلیسہ کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران عوامی میٹنگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔اس دوران چنگا حلقہ سے آزاد امیدوار شوکت حسین بٹ نے زرگر کے حق میں اپنی مکمل حمائت کا اعلان کیا۔ریاض زرگر نے اس موقعہ پر بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر خیر مقدم کیا۔اچھیر، النی گنگوتہ، کالجگاسر، کلہوتران،چانٹی و دیگر علاقوں کے دورے کے دوران عوامی جلسوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ریاض زرگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی وہ جماعت ہے جس نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم کئے۔انہوں نے کہا کہ اس جماعت نے جموں و کشمیر کی تہذیب، ثقافت و ہندو مسلم اتحاد کے لئے کئی قربانیاں

ڈی ڈی سی انتخابات | پولنگ عملے کے 168 ارکان کو واڑون پہنچادیا گیا

کشتواڑ// انتخابی مواد اور دیگر رسد کے ساتھ پولنگ عملہ کے 168 افراد پر مشتمل ایک گروپ کو ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات اور پنچایت ضمنی انتخابات کے پیش نظربرف باری والے علاقہ واڑون پہنچادیا گیا۔اس سے قبل دوسرے دن 39 پولنگ پارٹیوں کو مڑواہ بھیجا گیا تھا۔ جڑواں بلاکوں میں خالی سرپنچ اور پنچ نشستوں کو پُر کرنے اور ڈی ڈی سی حلقوںپرانتخابات کے لئے پولنگ سخت سیکورٹی کے درمیان 28 نومبر 2020 کو ہونے جارہی ہے۔ ضلع پنچایت الیکشن آفیسر نے کہا’’جغرافیائی صورتحال اور کووڈ کے خطرہ کے پیش نظر انتخابی پارٹیوں کے لئے تمام انتظامات اور احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں‘‘۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈاکٹر عامر حسین، جنہوں نے پولنگ عملہ کوروانہ کرنے کے عمل کی نگرانی کی،نے کہا کہ پولنگ عملے کو مڑواہ اور واڑون ہیڈکوارٹر میں قائم ٹرانزٹ کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں سے انہیں اپنے متعلقہ پولنگ ب

چناب میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنایاجائے | اشوک کول کی بٹوت میں پارٹی کارکنان کوہدایت

رام بن /ایم ایم پرویز/بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی سکریٹری اشوک کول نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے لئے اولین انتخابات پہلے کی سطح پر ایک اہم پیشرفت لائیں گے۔یہ بات انہوں نے بٹوت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کہی جس میں انہوں نے پارٹی کارکنوں اور قائدین پر زور دیا کہ وہ آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات میں چناب کے تینوں اضلاع رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں بی جے پی کی زبردست فتح کو یقینی بنانے کے لئے تیاری کریں اور حکمت عملی تیار کریں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کول نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کا انعقاد 73 ویں آئینی ترمیم کا مکمل عمل ہے اور 74 ویں ترمیم کے ذریعے مالی اختیارات پنچایت کی سطح پر ان عوامی نمائندوں کے حوالے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پچھلی تمام حکومتوں نے 73 ویں اور 74 ویں ترمیم کے نفاذ کے لئے صرف اپنی اجارہ داری اور تسلط

قاضی گنڈ سے ریلوے سٹیشن بانہال تک ساڑھے 8 کلومیٹر طویل ٹنل کی تعمیر

بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ کے فورلین پروجیکٹ کے مختلف مراحل اور شعبوں پر کام جاری ہے اور فورلین شاہراہ کے کئی مقامات پر تعمیراتی ایجنسیاں دن رات کام کر رہی ہیں۔ بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان ساڑھے 8 کلومیٹر کی لمبائی والی دو سرنگوں پر مشتمل فورلین ٹنل کا کام جہاں آخری مراحل میں داخل ہوا ہے ،وہیں گنڈ ٹھٹھاڑ کے مقام قائم فورلین ٹنل کے بانہال دھانے سے لیکر بانہال قصبے کے سیڈ ھاؤس پل کے قریب تک موجودہ شاہراہ کو بائی پاس کرنے والی قریب 8 کلومیٹر فورلین سڑک، فلائی اوور اور ٹنل میں داخل ہونے سے پہلے عشر اور لامبر گاؤں کے درمیان ٹول پلازہ پر بھی کام شدومد سے جاری ہے اور آئند سال کے پہلے چند ماہ تک فورلین ٹنل اور فورلین ٹنل سے بانہال قصبہ تک سڑک کو مکمل کئے جانے کی امید ہے۔ فورلین ٹنل اور ٹنل اور بانہال کے درمیان فورلین شاہراہ کا یہ حصہ نویگہ انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرس کے پاس ہے جبکہ

مغل شاہراہ پھر سے بند

پونچھ//پیر کی گلی کے راستے شوپیان کو ضلع پونچھ سے ملانے والی مغل روڈ پر جمعرات کی رات دیر گئے ایک کمسن بچے سمیت کم از کم 19افراد پھنس گئے جنہیں فوج اورپولیس کی مدد سے بچا لیا گیاجبکہ تازہ برفباری ہونے پر شاہراہ پھر سے بند کردی گئی ہے۔ان افراد کے شدید سردی میں پھنس جانے کی اطلاع ملنے پر فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر بچائو آپریشن کیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس علاقے میں جمعرات کی شام برف باری کا آغاز ہوا جس کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ عہدیدار نے بتایا’’لیکن شام کے اواخر میں کئی گاڑیاں پیر کی گلی سے گزر رہی تھیں اور برف کی سطح میں اضافہ ہونے پر ان کا چلنا مشکل ہوگیا اور وہ پھنس گئیں ‘‘۔انہوں نے بتایا’’امدادی کارروائی شروع ہونے کے بعد 19مسافروں کو پیر گلی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا‘‘۔انہوں نے بتایا کہ نکالے گئے تمام اف

جموں سرینگر شاہراہ بند رہنے کا معمول نت نئے مصائب | بارات بھی راستے میں پھنس گئی ، مریض وقت پر نہ پہنچ پائے

رام بن//جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جمعہ کے روز بند رہنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑا۔حکام نے فورلین شاہراہ کی تعمیر کیلئے جمعہ کو یہ روڈ بنر رکھی تھی جس دوران کسی بھی طرف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں تھی ۔یہ سلسلہ پچھلے کئی جمعہ سے چلاآرہاہے ۔شاہراہ پر ہر جمعہ کو گاڑیوں کی ٹریفک کی نقل و حرکت معطل ہونے کی وجہ سے ضلع رام میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔حکام کا یہ اقدام لوگوں کی نقل و حرکت کو مفلوج کررہا ہے۔لوگوں کی شکایت ہے کہ گاڑیوں کی نقل و حرکت کی معطلی نے روزانہ آنے والے مسافروں کو خاص طور پر ایسے مریضوں کو متاثر کیا ہے جو بروقت ہسپتالوں تک نہیں پہنچ پاتے ۔جمعہ کے روز رام بن قصبہ سے قبل چمبہ سیری میں ایک بارات بھی پھنس گئی کیونکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی ٹھیکیدار کمپنی نے کھدائی کے کام کے لئے اپنی مشینری کو استعمال میں

بانہال بلاک سے 8 خواتین سمیت 16 امیدوار میدان میں

 بانہال // ڈی ڈی سی انتخابات میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور سیاسی جنوں اور دل بدلی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔جمعرات کو بلاک بن بانہال میں نام واپس لینے کے آخر تاریخ تھی اور کل چار امیدوارں نے دستبرداری اختیار کی۔ بانہال اے خواتین کیلئے مختص ہے اور یہاں سے گیارہ امیدوارں نے فام بھرے تھے۔بلاک بانہال اے سے آزاد امیدوار اور سابقہ نائب صدر بھارتیہ جنتا پارٹی رضوانہ میر نے اپنا نام واپس لیکر کانگریس امیدوار مصباح رشید کے حق میں دستبردار ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیار کی جبکہ بانہال بی سے پنتھرس پارٹی امیدوار ارشاد احمد خان نے اپنا فارم واپس لیکر کانگریس امیدوار امتیاز احمد کھانڈے کے حق میں اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ اسی طرح بانہال اے سے تعلق رکھنے والے سرپنچ اور سابق پی ڈی پی لیڈر غلام رسول ماتو اور بانہال اے سے ہی تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس سرپنچ شبیر احمد نے کانگریس میں شم

بانہال کے 2 ڈی ڈی سی حلقوں میں الیکشن مہم میں غیر معمولی اضافہ | 11 خواتین سمیت 19 امیدوار میدان میں

بانہال // صوبہ جموں میں الیکشنوں اور سیاست کیلئے انتہائی حساس مانے جانے والے بلاک بانہال میں ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے الیکشنوں کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور گپکار ڈیکلیریشن کے تحت سیاسی جماعتوں کی طرف سیٹ شیئرنگ اتحاد کا یہاں کو جود ہی نہیں ہے۔ حلقہ انتخاب بانہال میں اسمبلی اور پارلیمانی الیکشنوں کیلئے ماضی میں باقی حلقوں کے مقابلے میں کم ہی لوگ ووٹنگ کیلئے سامنے آئے ہیں۔ ضلع رام بن کے اسمبلی حلقہ انتخاب بانہال کو بانہال، کھڑی مہو منگت،  رامسو نیل اور اُکڑال پوگل پرستان کے 7 ڈی ڈی سی حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بانہال اے کی نشست خواتین کیلئے مختص ہے یہاں قریب15ہزار ووٹر ہیں اور یہاں سے 11 خواتین کے نامزدگی فارم صحیح پائے گئے ہیں جبکہ بانہال بی سے سیاست کے کئی کھلاڑیوں سمیت 8 افراد قسمت آزمائی کیلئے میدان میں اترے ہیں اور یہاں قریب 14ہزار ووٹران اپنے حق کا استعمال کر

رام بن میں بجلی نظام درہم برہم | غیر اعلانیہ کٹوتی روزانہ کا معمول بن گیا

رام بن //ضلع صدر مقام رام بن اور اس کے اطراف میں بجلی کا بار بار بریک ڈائون روز کا معمول بن گیا ہے۔کسی کو توقع نہیں ہوتی کہ بجلی کی فراہمی کب تک رہے گی اور نظام الاوقات کے مطابق بجلی سپلائی دستیاب ہوگی بھی یا نہیں ۔ صارفین نے الزام لگایا کہ رات کے وقت صورتحال بہت خراب ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے اس کم وولٹیج سے بجلی کے لیمپ ٹیوبز اور دیگر الیکٹرانک آلات کو نقصان پہنچتاہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار شکایات درج کی گئیں لیکن اس کا کوئی مستقل حل نہیں نکل سکا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ چندر کوٹ میں 900 میگاواٹ کا بگلیہار ہائیڈرو پاور پروجیکٹ (بی ایچ ای پی) بھی کام کر رہا ہے مگر قریب میں واقع رام بن میں بجلی نہیں ۔لوگوں نے الزام لگایا کہ ٹرانسفارمر زیادہ بوجھ برداشت نہیں کرپارہے جن کو ا پ گریڈ نہیں کیاجارہا۔مکینوں نے الزام لگایا کہ سپلائی ہمیشہ خراب رہتی ہے ۔ان کاکہناہے کہ عوام

ریاسی کے پہاڑوںنے سفید چادر اُوڑھ لی

مہور//ضلع ریاسی کے پہاڑوں پر اس سال کی پہلی برفباری ہوئی جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔محکمہ موسم کی پیش گوئی کے مطابق گزشتہ شب سے ہی ضلع ریاسی کے پہاڑوں پر برف گرنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ریاسی  کے نکن،ون ہنگ،تھائی مرگ،دیول مرگ،منگ ناڑ،گڑواس وغیرہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑ لی۔واضح رہے کہ یہ اس سال کی پہلی برفباری تھی جس کی وجہ سے ضلع کے بالائی علاقہ جات گلابگڑھ،لار، برنسال،شول، ٹکسن،کیدورہ، دیول، ڈوگا،نہوچ، اڑبیس، شبراس، بدر،ب لمتکوٹ،  بگوداس، چسانہ،  مہور،  درماڑی،  ارناس، چلد، بدھن ،  مسلان،  سجرو، بٹھوئی،بھوماگ وغیرہ علاقہ جات میں کافی سردی بڑھ گئی ہے اور لوگوں نے اب فیرن،سویٹر،جیکٹس وغیرہ پہننا شروع کر دیئے ہیں۔ضلع کے پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی ہلکی بارشیں ہورہی ہیں۔  

دوسرے روز بھی پہاڑوں پر برفباری | میدانی علاقوں میں بارشیں ،وادی چناب میں سردی کی شدت بڑھ گئی

بانہال// صوبہ جموں کے باقی علاقوں کی طرح ضلع رام بن میں بھی ہفتے سے ہی موسم ابرآلود تھا اور بانہال کے پہاڑی علاقوں میں سنیچر وار کو شروع ہوئی ۔اس موسم کی پہلی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے اتوار کو بھی جاری رہا۔ ابرآلود موسم اور پہاڑوں پر ہوئی تازہ برفباری کی وجہ سے وادی چناب کے علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے کانگڑی، فرن اور ہیٹر وغیرہ کو اپنانا شروع کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ہفتے کی صبح سے ہی بانہال کے زبن، چنجلو، ڈولیگام مہو منگت، ترگام اور گول کی پہاڑیوں پر ہلکی ہلکی برفباری ہوئی اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے اتوار کو بھی جاری رہا۔ میدانی علاقوں میں ابرآلود موسم ہے اور اتوار کی سہ پہر بعد سے ہلکی ہلکی بوندا باندی ہورہی تھی۔ ادھر مہو منگت اور دیگر پہاڑی علاقوں کی بستیوں میں بھی اتوار کی شام۔سے ہلکی ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ موسم ک

شاہراہ پر ٹریفک بند رہا،مسافر پیدل محوسفر،کئی علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر

رام بن//جموں سرینگر شاہراہ جمعہ کے روز ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند رکھی گئی جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو پیدل محوسفر کرتے دیکھاگیا جنہوں نے میلوں کا سفر پیادہ کیا ۔شاہراہ کی مرمت کی وجہ سے اسے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند رکھاگیاتھا۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ نگروٹہ دھار روڈ اور جکھینی ادھم پور اور دیگر متعدد مقامات پر کشمیر کے لئے ضروری سامان لے جانے والے سامان بردار جہازوں کو روک لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تک گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہے گی۔سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ہفتہ وار گاڑیوں کی آمدورفت کی معطلی نے کشمیر اور دیگر علاقوں کے لئے ضروری سامان کی نقل و حمل کو بری طرح متاثر کیا ۔سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر اور ضلع رام بن کے کچھ علاقوں میں جمعرات کی رات سے آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی۔ جن علاقوں سے شاہراہ گزرتی ہے وہاں

پنجگرائیں گائوں میںپانی کا بحران | ٹینک کا لینٹر گر گیا ،200سے زائد گھر وں میں آلودہ پانی سپلائی

منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے پنجگرائین علا قہ میں پانی سپلائی نظام خستہ حال ہونے کی وجہ سے 200سے زائد گھروں میں آلودہ پانی سپلائی کیاجارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ واٹر سپلائی ٹینک کا لینٹر کچھ عرصہ قبل ہی گر گیا تھا لیکن محکمہ نے مرمت کی جانب دھیان ہی نہیں دیا اور اب لوگوں کو آلودہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ واٹر سپلائی سکیم پر تعینات ملازمین سے لے کر محکمہ کے اعلیٰ آفیسران تک رجوع کیا گیا لیکن کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوسکی جبکہ ابھی تک لوگوں کو گندہ پانی ہی سپلائی کیاجارہا ہے ۔غور طلب ہے کہ تحصیل منجا کوٹ کے اکثر دیہات میں محکمہ جل شکتی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے عوامی دقتوں کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے پنجگرائین میں بچھائی گئی پاپئیں بھی اب بو

اودھمپور میں پسی گرآئی | شاہراہ 8گھنٹے بند رہنے کے بعد ٹریفک کیلئے بحال

بانہال// منگل اور بدھ کی درمیانی رات ادہمپور کے بکی نالہ علاقے میں پسیوں اور پتھروں کے گر آنے کی وجہ سے شاہراہ ہر گاڑیوں کی آمدورفت کم ازکم 8 گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد بحال کی گئی ۔ تاہم ادہمپور بسے ناشری کے درمیان ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیاں سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھیں ۔ ٹریفک کے معمول کے مطابق بدھ کیلئے جموں سے سرینگر کی طرف مال اور مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت تھی لیکن بدھ کی رات دو بجے بلی نالہ کے مقام پتھروں اور ملبہ کے گر آنے کی وجہ سے شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کر دینا پڑا۔ شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے بدھ کیلئے جموں سے وادی کشمیر کی طرف مال اور مسافر گاڑیاں مختلف مقامات پر ٹریفک جام میں پھنس کر سست رفتار سے آگے بڑھ رہی ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں مال اور مسافر گاڑیاں بدھ کی شام تک وارد کشمیر ہوچکی تھیں۔ ٹریفک کنٹرول یونٹ را م بن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ را

تازہ ترین