بڑے جانور کی قربانی سے متعلق اخبار میں اشتہار

رام بن//ضلع صدر وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) رام بن کی طرف سے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے مدرسہ فیض الاسلام ناگبل بانہال کے سربراہ غلام رسول کے خلاف تحریری شکایت درج کرنے پر پولیس اسٹیشن بانہال میں کیس درج کیاگیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ جامعہ اسلامیہ فیض الاسلام بانہال کے زیر اہتمام عید الاضحی پر اجتماعی قربانی کے عنوان سے ایک اشتہار سامنے آیا جس میں ایک اخبارمیں بڑے اور درمیانے درجے کے جانوروں کی قیمت کا ذکر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ نے غلام رسول کے ذریعہ دیئے گئے اخباری اشتہار پر اعتراض جتایا۔اس سلسلے میں شکایت کنندہ وی ایچ پی کے ضلع صدر آشیش شرما نے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے ایک تحریری شکایت درج کروائی،,جس میں بتایا گیا ہے کہ بانہال میں کچھ ایسی سرگرمیاں جاری ہیں جو ضلع میں بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرسکتی ہیں۔شکایت کنندہ نے الزام لگایاکہ بانہال میں اب غیر قانونی مو

تازہ ترین