تازہ ترین

ریلوے ٹنل تعمیراتی کمپنی کی طرف سے نکالے گئے مقامی کامگاروںکا احتجاج اوردھرنا | ریلوے ٹنل نمبر ۔48 پرکام بند، پہلے بیرونی ورکروں کی چھُٹی کرنیکا مطالبہ

بانہال// ضلع رام بن میں گول سنگلدان کے داڑم علاقے میں ریلوے ٹنل نمبر 48 کو تعمیر کرنے والی کمپنی گیمن انجینئرنگ اینڈ کنٹریکٹرز لمیٹڈ کی طرف سے نکال باہر کئے گئے مقامی ورکروں نے ٹنل کے باہر دھرنا دیکر ٹنل کے اندر جاری کام کو بند کردیا ہے اور بدھ کی رات خواتین نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ ہڑتالی ورکروں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں غیر ریاستی ورکر گیمن انجینئرنگ  میں کام کرتے ہیں لیکن پہلے ان  مقامی ورکروں کو کام سے نکالا گیا ہے جن کو ریلوے پروجیکٹ کی زد میں آنے کی وجہ سے اپنا سب کچھ کھونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ورکروں کو باہر کا راستہ دکھانے کے خلاف مقامی مرد و خواتین میں غم غصہ پایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے سرکاری سطح پر ان پروجیکٹوں میں مقامی بیروزگاروں کو ترجیحی دینے کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن دوسری طرف سے گیمن انڈیا لمیٹڈ جیسی کمپنیوں نے مقامی ہنر مند ورکروں کے سا

تازہ ترین