مذہبی مقامات میں بھی پانی کا بحران،پائپیں زنگ آلودہ و حوض خستہ حال

خشک سالی پانی کی کمی کا سبب، نئے پروجیکٹوں پر کام شروع :حکام  ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی کمی کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پانی کی عدم دستیابی سے عورتوں، بچوں و بزرگوں کو کوسوں دور جاکر نالوں سے پانی لانا پڑتا ہے اس دوران درجنوں مذہبی مقامات میں بھی پانی کی قلت پائی جاتی ہے۔ ڈوڈہ، گھٹ، گندنہ، کاستی گڑھ،مرمت، عسر، چرالہ کاہرہ، بھالہ، بھدرواہ، چلی پنگل، بھلیسہ و بونجواہ سے کئی عوامی وفود نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سینکڑوں اسکیمیں ناکارہ ہو چکی ہیں جبکہ درجنوں پانی کے حوض و ٹنکیاں ناقابل استعمال بن چکے ہیں اور محکمہ جل شکتی سے بار بار رجوع کرنے کے بعد بھی عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ تحصیل کاہرہ سے آئے ایک وفد نے بتایا کہ بٹوگڑہ، کنو، ملانوں، ہلارن، درمن و دیگر

گول میں محکمہ دیہی ترقی کا احتساب کرنے کا عوامی مطالبہ طول پکڑنے لگا

گول//گو ل میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے پنچایتی سطحوں پر جہاں نریگا سکیم کے تحت خزانہ عامرہ سے لاکھوں روپے نکالے ہیں وہیں پنچایتی نمائندوں پر دوستوں ، رشتہ داروں اور احباب کو خوش رکھنے کے لئے بھی خزانہ عامرہ کو لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھنے کا الزام عائد کیاجارہا ہے ۔ محکمہ دیہی ترقی گول پرالزام ہے کہ اس طرح سے لاکھوں یہاں تک کہ کروڑوں روپے کا خرد برد ہوا ہے اور آج بھی لوگ اُن ندی نالیوں کے لئے محکمہ سے استدعا کرتے ہیں جن کے نام محکمہ نے پہلے ہی لاکھوں روپے نکالے ہیں ۔ گول بلاک میں تمام پنچایتوں کا یہی حال ہے ۔ اگر چہ محکمہ دیہی ترقی سے کئی لوگوں نے آر ٹی آئی کے ذریعے رپورٹ بھی مانگی تھی لیکن محکمہ صحیح رپورٹ دینے سے قاصر ہے جس سے تاثر ملتاہے کہ محکمہ اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے لوگوں کو صحیح رپورٹ پیش نہیں کرتے بلکہ ٹال مٹول کر کے ہر سال میں ایک ایک کام کو دکھاتے ہیں جبکہ

ڈی سی کشتواڑ نے پی ایم جے اے صحت رجسٹریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

کشتواڑ ، // ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کشتواڑ اشوک شرما نے ضلع میں حکومت کے پرچم بردار آیوشمان بھارت پردھان منتری جان آروگیا یوجنا (AB-PMJAY) SEHAT اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 103 سی ایس سی ضلع بھر میں کام کر رہی ہیں جس میں لوگ اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لئے اپنا اندراج کرتے ہیں اور اب تک ضلع میں 90000 افراد کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔میٹنگ میں ، ڈی سی نے باقی مستفید افراد کی خدمت کے لئے اندراج کی سہولیات میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔انہوں نے سی ایم او کو ہدایت کی کہ وہ اسکیم کے تحت فیصد فیصد کوریج کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے عوامی سطح پر آگاہی مہم چلائیں۔ انہوں نے اسکیم کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کے لئے ASHA ورکرز ، VLWs وغیرہ سمیت فیلڈ لیول ورکرز کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔مزید برآں ، VLEs ک

پرتمولہ گول میں گیس سلینڈر پھٹنے سے مچاکہرام

گول//گزشتہ شام کو پرتمولہ علاقہ میں طارق احمد ولد عبدالرحیم لوہار ساکنہ پرتمولہ، وارڈ نمبر 7شام کو اچانک گھر میں موجود گیس سلینڈر نے آگ پکڑ لی جس وجہ سے کافی افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔ اس دوران رہائشی مکان کے دو کمروں کو آگ سے نکال پہنچا اس دوران وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طو رپر گیس سلینڈرکو کسی طریقے سے باہر پھینک دیا اور فوری طو رپر فائر بریگیڈ کو بلایا ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سرپنچ مشتاق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے کافی محنت کی اور فائر برگیڈ بھی جلدی سے پہنچی جس وجہ سے مکان کو زیادہ نقصان ہونے نہیں دیا اور افراد خانہ کو بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی مکان کے دو کمروں کو نقصان پہنچا ہے باقی اشیاء کو جل گئی ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس غریب شخص کی امداد کی جائے ۔ 

ضلع رام بن میں کووڈ رہنما اصولوں کی پاسداری کے تحت نماز عید کی سینکڑوں تقریبات

بانہال //کووڈ انیس کے رہنما اصولوں کی سخت پاسداری کے تحت ضلع رام بن کے شہر و گام میںبدھ کے روز نمازعید کے سینکڑوں اجتماعات منعقد ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے کووڈ ایس او پیز کو اپناتے ہوئے شدید بارشوں میں گاوں ، قصبوں اور تحصیل صدر مقامات کی چھوٹی بڑی مساجد میں نماز عید ادا کی ۔ کووڈ انیس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر حکام نے لوگوں کو عیدگاہوں کے بجائے مقامی مساجد میں اول وقت میں ہی نماز عید ادا کرنے کی اپیل کی تھی اور ائمہ مساجد اور مساجد کمیٹیوں نے ان احکامات کو عملی جامہ پہنایا اور ضلع رام بن کی تقریبا تمام مساجد میں نماز عید اولین اوقات میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے پہلے پہلے  ہی ادا کی گئی اور اس موقع پرکووڈ کے تمام تر احتیاطی تدابیر کو عملایا گیا تھا  ۔ ضلع رام بن میں نماز عیدالا ضحی کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد بانہال میں منعقد ہوا جہاں سینکڑوں کی تعدا

کووڈ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر20ہزار کا جرمانہ

رام بن //ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔نفاذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معائنہ کے دوران 19ہزار700 روپے جرمانہ وصول کیا۔ انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کوویڈ ویکسی نیشن ڈوز لیں۔ ضلع امیونائزیشن آفیسرڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں مزید 1507 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1214 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 310 آر ٹی-پی سی آر اور 904 آر اے ٹی نمونے شامل ہیں ، اس کے علاوہ ضلع میں ٹیک

ضلع کشتواڑ میں منریگا کے نفاذ پر تشویش

کشتواڑ // سینئر سماجی کارکن اجیت بھگت نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ ضلع   کشتواڑ میںجاب کارڈ جاری کئے گئے ہیں لیکن کام کو الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں غریب تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کے لئے جاب کارڈ کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبانی اور محکمہ زراعت کی حالت بھی ایسی ہی ہے،بہت سارے کاشتکار ہیں جو اپنے علاقے میں باغات تیار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن کوئی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ باڑ لگانے کے لئے کوئی خاردار تار نہیں ، پولی تھین کے احاطے / گرین ہاؤسز ان لوگوں کو مہیا کیے گئے ہیں ، جن کے اپنے باغات ہیں جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ بھگت نے منریگاکے تحت اجرت میں 204 سے بڑھا کر 500 روپے روزانہ کرنے اور غربت کی لکیرکے نیچے رہنے والوں کے جاب کارڈ تیار کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ معاشر

ڈوڈہ کے میدانی و بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش

ڈوڈہ //وادی چناب کے دیگر حصوں کی طرح ڈوڈہ ضلع کے میدانی و بالائی علاقوں میں منگل کی شب موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو دوپہر تک جاری رہی۔ اس دوران ندی و نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا جبکہ شہر و گام کی رابطہ سڑکیں زیر آب ہوگئیں اور بیشتر دیہات میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا۔اطلاعات کے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے عین مطابق منگل کی شب شروع ہوئی بارشوں کا سلسلہ دوپہر تک جاری جس کے نتیجے معمولات زندگی متاثر ہوئی. شدید بارشوں کی وجہ سے جہاں ندی و نالوں میں طغیانی آگئی وہیں ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ ،بونجواہ، گندنہ و عسر کی رابطہ سڑکیں زیر آب ہوگئیں اور کئی ایک مقامات پر ہلکے پتھر گرنے کا عمل بھی شروع ہوا تاہم وقفہ وقفہ سے ٹریفک کی آمدورفت چالو رہی۔ بارشوں کے نتیجے میں بیشتر علاقوں میں پانی و بجلی کا نظام متاثر ہوا اور ایک بار پھر سے پھلوں و فصلوں کو نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں

بانہال قصبہ میں نکاسی آب کی نالی خستہ حال،لوگ پریشان

بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں گندے پانی کے نکاسی کیلئے سڑک کے برلب دہائیوں پہلے بنی چادر روڈ آرگنائزیشن کی طرف سے شاہراہ اور قصبہ کیلئے بنائی گئی مین ڈرین اب تباہ حال ہے اور کچرا اور غلاظت سے بھری پڑی اس ڈرین کا پانی معمولی بارشوں کی صورت میں بھی قصبہ بانہال کے متعدد مقامات پر جموں سرینگر شاہراہ پر آ جاتا ہے اور بھاری ٹریفک کے بیچ عام راہ گیروں کا چلنا دو بھر ہوجاتا ہے۔ اگرچہ میونسپل کمیٹی بانہال کی طرف سے کئی کروڑ روپئے کی لاگت سے قصبہ بانہال میں ایک بڑی ڈرین کا منصوبہ چند مہینے پہلے شروع کیا گیا تھا لیکن اس پر ایس ڈی ایم دفتر کے پاس کام کی شروعات کی بھی گئی تھی لیکن زائد از ایک کلومیٹر کی لمبائی والی ڈرین کا کام کچھ وقت بعد نامعلوم وجوہات ںکی بنا پر بن کیا گیا اور اب تک اسے دوبارہ شروع نہیں کیاجا سکا ہے۔ گزشتہ دو روز سے معمول بارشوں کے دوران ڈاک بنگلہ ، گرلز ہائ

موسلادھار بارشوں نے ڈھایاقہر ، مڑواہ میں بادل پھٹنے سے کئی سو کنال زرعی اراضی تباہ

کشتواڑ//منگلوار صبح شروع ہوئی موسلادھار بارشوں نے ضلع میں قہر مچادیا جہاں متعدد سڑکیں زیر آب آئیں وہیںکئی سڑکیں مٹی کے ملبے میں تبدیل ہوئیں جسے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جہاں بالائی علاقوں میں کل دوپہر سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا وہیں میدانی علاقوں میں الصبح یہ سلسلہ شروع ہوا جسے عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ مڑواہ کے نواپچی و چنجر علاقے میں بادل پھٹنے سے قریب500 کنال زرعی زمین تباہ ہوگئی جبکہ اس میں لگے پھل و میوہ غات ، راجماش و دیگر فصل برباد ہوگئے جسے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ جسکے بعد نقصان کا جایزہ لینے کیلئے تین رکنی ٹیم ایس ڈی ایم مڑواہ کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جو جایزہ لیکر رپورٹ تیار کرے گی۔ کشتواڑقصبہ و اسکے دیگر ملحقہ علاقہ جات میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جہاں متعدد سڑکیں زیرآب آئیں۔ کچھ پر مٹی و پتھر گرنے سے کئی گھنٹوں تک ی

بارش کے باجود دن بھرکشتواڑ قصبہ میں ٹریفک جام ،عام زندگی مفلوج

کشتواڑ//عیدلاضحی کے متبرک موقعہ پر دوسرے روز بھی قصبہ کشتواڑ کے بازاروں میں بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی ۔جہاں بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بازاروں کا رخ کیا اور خریداری کی وہیں قصبہ کشتواڑ میں دوسرے روز بھی ٹریفک جام سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بس اسٹینڈ ، کورٹ روڈ، شہیدی چوک، منی بس اسٹینڈ ، گوردوراہ چوک و دیگر جگہوں پر دن بھر ٹریفک جام لگا رہا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹریفک جام کی اصل وجہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی کرناتھا جس سے لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں وہیں پولیس و ٹریفک اہلکار بھی غائب رہتے ہیں جس سے عام عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔قصبہ کے بازاروں میں بھاری تعداد میں لوگوں نے خریداری کی ۔قصبہ کے مصروف ترین بازار جمعہ مارکیٹ، گڑہالی چوک ، ہسپتال چوک ،بس اسٹینڈ و دیگر مقامات پر بھاری رش دیکھنے کو ملا اور لوگوں نے کپڑے ، جوتے، برتن سبزی، گوشت

رام بن میں "ممکن" کے تحت کمرشل گاڑیاں نوجوان مستفید افراد کے سپرد

رام بن// ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے یوتھ روزی روٹی پروگرام 'ممکن' کے تحت ضلع کے 4 نوجوان مستحقین کو سبسڈی پر چھوٹی کمرشل گاڑیاں فراہم کیں۔اس موقع پر سی پی او کستوری لال ، ڈی پی او سنیل بھٹیوال ، اے ڈی ڈی او سی سی نریش کمار ، اے ایل سی انگریز سنگھ ، ڈی ایس ڈبلیو او ، وحید الرحمٰن ، نامزد نوڈل آفیسر ، جے کے ای ڈی ، یشپال اور مختلف سینئر افسران بھی موجود تھے۔فائدہ اٹھانے والوں کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کرنے کے بعد ، ڈی سی نے کہا کہ حکومت جموں کشمیر کے نوجوانوں کو "ممکن" اسکیم کے تحت ترقی ، سرپرست اور پائیدار معاش فراہم کرنے کے مشن پر ہے۔  

ڈوڈہ میں ممکن سکیم مستفیدین کو گاڑیوں کو چابیاں دی گئیں

ڈوڈہ// ممکن سکیم کے تحت تین تجارتی گاڑیاں ممکن سکیم سے مستفید افراد کو ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک سادہ تقریب پرمہیا کی گئیںڈپٹی کمشنر وکاس شرما ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر کے بھارتی، اے سی آر سنجیو کمار،سی پی او پرشوتم کمار،اے آر ٹی او کلدیپ سنگھ، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (اے ڈی ایمپلائمنٹ) انوپ کمار، اشوک لیلینڈ کمپنی کے نمائندے کے علاوہ جے اینڈ کے بینک کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سے قبل مئی 2021 کے مہینے میں درخواستیں زیادہ تھیں۔ ای جے سروسز پورٹل کے ذریعہ ای دعوت دی گئی ہے اور ضلع ڈوڈہکے سلسلے میں تقریبا 124 درخواستیں آن لائن وصول کی گئیں۔ درخواستوں کی تصدیق اور جانچ پڑتال کے بعد ڈی سی ڈوڈہ کی زیرصدارت ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹی (ڈی ایل آئی سی) نے پہلے مرحلے میں 70 درخواستوں کی منظوری دی۔"MUMKIN" کا تذکرہ کرنے کے لئے ایل جی جے اینڈ کے نے نومبر 2

ممکن: 3 منتخب درخواست دہندگان کو کشتواڑ میں گاڑیوں کی چابیاں فراہم

کشتواڑ// ڈپٹی کمشنر اشوک شرما کے ذریعہ تین منتخب درخواست دہندگان کو ڈی سی آفس کمپلیکس مینی سیکرٹریٹ کشتواڑ میں تجارتی گاڑیوں کی چابیاں مہیا کی گئیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرشام لال،تقسیم تقریب میں ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (اے ڈی ایمپلائمنٹ) انوپ کمار کے علاوہ اشوکا لیلینڈ کمپنی کے عہدیدار موجود تھے۔ فائدہ اٹھانے والے مغل میدان کے ارشاد احمد،لوئر لونو پورہ کی ٹی آر کی المینہ بیگم اور کنٹواڑہ کے محمد اشرف کو چابیاں ، منتخب شدہ گاڑیاں اور دیگر دستاویزات دی گئیں۔اس سے قبل مئی 2021 کے مہینے میں درخواستوں کو جے کے ای سروسز پورٹل کے ذریعے طلب کیا گیا تھا اور ضلع کشتواڑ کے سلسلے میں تقریبا 120 120 درخواستیں آن لائن وصول کی گئیں۔ درخواستوں کی درست توثیق اور جانچ پڑتال کے بعد ، ڈی سی کی زیرصدارت ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹی (DLIC) نے پہلے مرحلے کے لئے 106 درخواستوں کی منظوری دی۔"MUMKIN" کا

رام بن میں یوپی ڈی سافٹ ویئر ، این جی ڈی آر ایس پر آگاہی کیمپ

رام بن //ضلعی انتظامیہ رام بن نے قومی جنرک دستاویزات کے اندراج کے نظام (این جی ڈی آر ایس) اور انوکھی لینڈ پارسل شناختی نمبر (یو ایل پی این) کے فوائد پر ایک دن بھر مہم چلائی۔یہ مہم ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سالہ جشن آزادی کی یاد میں ’آزادی کا امرت مہااتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر شروع کی تھی۔رجسٹرار ہربنس لال شرما،سب رجسٹرار دھریندر شرما، ایس ڈی ایم رمسو ، دل میر بار ایسوسی ایشن رام بن کے سینئر وکلاءکے علاوہ دیگر شرکاءنے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے این جی ڈی آر ایس کے اراضی کے تنازعات کو کم کرنے ، جعلی لین دین کی جانچ پڑتال ، املاک اور بیرونی نظام کے انضمام سے متعلق لین دین سے متعلق ایس ایم ایس اور ای میل کے قابل انتباہات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام آسانی سے کرنے والے کاروبار میں درجہ بندی کو بہتر بنائے گ

مزید خبریں

ڈوڈہ سے کورونا سے ایک اور ہلاکت، 6 نئے معاملات ۔19 مریض شفایاب، 179539 افراد نے ٹیکے لگوائے  اشتیاق ملک  ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کووڈ 19 کے 6 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 19 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ جی ایم سی میں زیر علاج ایک مریض فوت ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوو¿ڈ جانچ کے دوران ڈوڈہ سے 6 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں میں رکھا گیا ہے اور گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد محدود ہو کر 132 پہنچ گئی ہے اور شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد 6896 ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک ضلع میں 124 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں اور 179539 افراد نے ٹیکے لگوائے ہیں۔      فرضی بل نکالنے کا شاخسانہ 

عیدالاضحی کی تقریبات ایس او پی کے تحت انجام دینے کی اپیل

کشتواڑ//عیدالاضحی کی تقریبات کو ایس او پی کے تحت انجام دینے کولے کرپولیس کے ایس ایچ او ، انچارج و دیگر افسران نے ضلع کے مختلف علاقوں میں ائمہ کرام ، سماجی سربراہان کے ساتھ ملاقات کی تاکہ عیدالاضحی کی تقریبات کو ایس او پی کے تحت انجام دیا جاسکے۔ اس موقعہ پر  مختلف معاملات کو زیر بحث لایا گیا جبکہ ایس ایچ او و انچار پولیس پوسٹ نے انھیں یقین دلایا کہ پولیس کے مطالبات کو ایس ایس پی کشتواڑ کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ انھیں جلد حل کیا جاسکے۔ایس ایچ او و انچارج پولیس پوسٹ نے موجودہ کرونا وبا کی صورتحال سے انھیں آگاہ کیا اور انھیں ایس او پی و گایڈ لاین پر عمل کرنے کو کہا تاکہ اس وبائی بیماری سے بچا جاسکے۔  

ضلع رام بن میں ہلکی بارشوں سے گرمی سے کسی حد تک راحت

بانہال//ضلع رام بن کے علاقوں میں اتوار رات سے وقفے وقفے کی بارشوں سے لوگوں کو گرمی سے کسی حد تک راحت ملی ہے۔ اتوار رات اور پیر کی صبح اور شام کے اوقات میں بانہال اور رام بن ضلع کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی ہلکی بارشیں ہوئیں اور پیر شام تک موسم ابرآلود ہی تھا۔ بارشوں کی وجہ سے اگرچہ لوگوں راحت ملی ہے تاہم حبس کہ وجہ سے گرمی کی شدت میں زیادہ کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔البتہ درجہ حرارت چند ڈگری نیچے گر گیا ہے۔ بارشوں کے باوجود جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بنا کسی خلل کے جاری رہی اور دونوں طرف سے مسافر گاڑیوں نے شاہراہ پر سفر کیا جبکہ مال بردار ٹرکوں کو ادہمپور اور جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت تھی۔ پیر کے روز جموں سے سرینگر جانے والی تمام گاڑیوں کو تجرباتی طور بانہال قاضی گنڈ فورلین ٹنل کے اندر سے چلنے کی اجازت تھی جبکہ ایک ٹنل کے اندر جری ضروری کام کی وجہ سے وادی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کھڑی میں منڈل کمیٹی کا انعقاد کیا

بانہال//بھارتیہ جنتا پارٹی منڈل کمیٹی کھڑی کی طرف سے تحصیل ہیڈکوارٹر کھڑی میں ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کی گیا جس میں پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے اور لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کے معاملات زیر بحث آئے۔اس میٹنگ کی صدارت بہار احمد نائیک نے کی جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع رام بن کے ترجمان راجہ ریاض سوہل اور عبدالرشید مہمان خصوصی کے طور موجود تھے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کا منڈل اجلاس ہر مہینے کی اٹھارہ تاریخ کو منعقد کی جاتا ہے اور اسی سلسلے کی کڑی کے طور کھڑی سب ڈویژن بانہال میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی پارٹی کے عوام دوست منشور کو گھر گھر پہنچانے اور لوگوں کو مرکزی میں بھاچپا سرکار کی ان سکیموں سے آگاہ کرنے پر زور دیا گیا جو اب تک لاکھوں لوگوں کو فائیدہ پہنچا چکی ہیں اور ریاست کے لاکھوں لوگوں کو براہ راست بنک کھاتوں میں مدد آرہی ہے ۔ انہوں نے وہاں موجود چی

ڈی سی ڈوڈہ کی اراضی ریٹ فکزیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

ڈوڈہ// ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے اپنے دفتر کے چیمبر میں کلکٹرس کانفرنس کی صدارت کی جس میں مختلف محکموں کے ذریعہ ضلع میں اہم سڑکوں اور دیگر عوامی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے حاصل شدہ اراضی کے حصول کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے۔تقریبا ً1537 کنال سے حاصل شدہ اراضی پر مشتمل پچاس اراضی کے حصول معاملات نمٹائے گئے۔اس میٹنگ میں اے ڈی سی بھدرواہ ، اے سی آر ڈوڈا ، ایس ڈی ایم ٹھٹھری ، ایس ڈی ایم اسار ، ڈی آئی او کے علاوہ ارادہ رکھنے والے محکموں کے زین بھی اجلاس میں شریک تھے۔    

تازہ ترین