تازہ ترین

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام

 رام بن // ادھم پور سے بانہال تک جموں سری نگر قومی شاہراہ پر اتوار کے روز ایک بار پھر ڈرائیوروں اور مسافروں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہراہ پر مختلف مقامات پر ٹریفک جام میں پھنسے مسافروں اورڈرائیوروں نے کہا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے حکام ،جن میں ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے اور ایگزیکٹو پولیس شامل ہیں، جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پرمعمول کی ٹریفک جام کی وجوہات کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ شاہراہ پر اس کہرام کے لئے ڈرائیوروں اور آپریٹرز نے صاف طور پر ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مورد الزام ٹھہرایاسیکڑوں گاڑیاں ٹریفک جام میں سمرولی ،چنانی ،ناشری دلواس اور شاہراہ کے دونوں اطراف رام بن اور بانہال کے درمیان مختلف مقامات پر پھنس گئیں۔ایک ٹیکسی ڈرائیور نے شکایت کی کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ خاص طور پر ادھم پور سے ناشری سے بانہال کے درمیان سفر کرنا بوجھل ہوگیا ہے اور ہائی وے پر ٹریفک جام

رام بن میں محکمہ تعلیم گرداب میں،زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال کی اسامی دوسال سے خالی

بانہال//پچھلے قریب تیس برسوں سے پہاڑی ضلع رام بن میں سرکاری کوششوں کے باوجود راہ راست سے بھٹکے نظام تعلیم کو واپس پٹری پر لانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب ثابت نہیں ہورہی ہے اور ضلع رام بن کے سرکاری سکولوں میں سکولی عمارتوں کی کمی کے ساتھ ساتھ لیکچراروں کی ایک سو چوالیس ، ماسٹروں کی 475 ، اور جرنل لائین ٹیچروں کی 140 سامیاں پچھلے کئی برسوںسے مسلسل خالی پڑی ہیں جبکہ ضلع کے اکیس ہائیر سکینڈری سکولوں میں صرف چھ پرنسپل تعینات ہیں اور پندرہ سامیاں خالی پڑی ہیں ۔ اس کے علاوہ ہیڈ ماسٹروں کی 59 اسامیوں کے مقابلے میں صرف 34ہیڈماسٹر ہی ضلع رام بن میں تعینات ہیں ۔ اس صورتحال کی وجہ سے بچے ، اساتذہ اور والدین جہاں پریشان ہیں وہیں لاک ڈاون کے بعد سکول کھولنے کی صورت میں اساتذہ اور بچوں کیلئے محکمہ تعلیم اور پڑھائی سے متعلقہ مسائیل جوں کے توں سامنے ہوں گے ۔ زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال کی سامی پچھلے دو سا

ڈوڈہ ۔ بٹوت شاہراہ پرکار گہری کھائی میں جاگری

بانہال//اتوار کی شام ایک سو دس کلومیٹر لمبی کشتواڑ ۔ بٹوٹ شاہراہ پر بٹوٹ سے نو کلومیٹر پہلے بھڈی مڑی کے مقام ایک کار مخالف سمت سے آرہی ایک بس کے ساتھ ٹکرانے کے بعد سڑک سے لڑھک کر کم از کم تین سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جاگری۔ یہ کار نمبر JK-02AK/5522پریم نگر ڈوڈہ سے جموں کی طرف جارہی تھی اور بٹوت پہنچنے سے نو کلومیٹر پہلے ایک مندر کے پاس یہ گاڑی شاہراہ سے لڑھک گئی اور اس سے پہلے یہ کار مخالف سمت سے آرہی ایک بس سے ٹکرائی۔ حادثے کی خبر ملتے ہی عسر ضلع ڈوڈہ کی پولیس اور الخیرعسر کے رضاکار اور بٹوٹ کے مقامی رضاکاروں نے بچاﺅ کاروائیوں کا آغاز کیا اور اس حادثے میں ایک شخص کو کھائی میں موقع پر ہی مردہ پایا گیا جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں کھائی سے برآمد کرکے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جائے واقع پر موجود عسر پولیس کے ایک افسر ساحل کمار شرما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس حادثے میںجگدیش راج ولد

ٹینکی تعمیر کی لیکن 2 سال سے اجرت نہ ملی،پانچ بچوں کا نابینا والد محکمہ انصاف کا طلبگار

ڈوڈہ //یل جی انتظامیہ عوام کی دہلیز تک بنیادی سہولیات فراہم کرنے و جسمانی طور پر معذور افراد کو ہر ممکن مدد کرنے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن زمینی حقائق پر ان دعوو¿ں کا کوئی خاص ردعمل دکھائی نہیں دیتا ہے۔ادھر ڈوڈہ کی تحصیل چلی پنگل کے دیہی ترقی بلاک جکیاس میں پانچ بچوں کے نابینا والد نے 2019-20 مالی سال کے دوران 14th ایف سی کے تحت ڈیڑھ لاکھ روپے کی لاگت سے محکمہ نے ٹنکی تعمیر کروائی لیکن دو سال کے دوران بل حاصل کرنے کی غرض سے بی ڈی او دفتر جکیاس و متعلقہ جے ای کے پاس سینکڑوں چکر کاٹے مگر تاحال رقم ادا نہ کی گئی۔ گذشتہ دنوں جب محمد اسحاق ملک ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے سامنے پیش ہوا اور ساری روداد سنائی جس کے بعد انہوں نے اے سی ڈی سے معاملہ کی چھان بین کرنے و متاثرہ شخص کو اس کا حق دینے کی ہدایت کی۔اے سی ڈی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے بی ڈی او اور اس نے سیکرٹری پنچائت سے بل ادا کرنے کا کہا۔کشمیر ع

ہفتہ وار کورونا کرفیو کے سلسلے میں ڈوڈہ میں بندشیں عائد رہیں

ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ وار کورونا کرفیو کے سلسلے میں دوسرے روز بھی بندشیں عائد رہیں جس دوران نجی کاروباری ادارے و عوامی ٹرانسپورٹ بند رہا تاہم عید کی آمد کے سلسلہ میں بازاروں میں عام لوگوں کی آمدورفت بحال رہی۔اس دوران سیول سوسائٹی نے بندشوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید قریب آرہی ہے اور مسلسل دو روز کورونا کرفیو نافذ رہنے سے لوگ خریدوفروخت نہیں کر سکے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے سیاسی و سماجی کارکن ریاض احمد زرگر کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی کاروباری شعبہ سے وابستہ افراد و مزدو طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور دوسری طرف کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عام آدمی کا جینا محال بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ دوکانیں، نجی کاروباری ادارے و عوامی ٹرانسپورٹ کو ہفتہ بھر بحال رکھا جائے تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔  

ریاسی کے درجنوں گاوں بجلی سپلائی سے ہنوز محروم

ریاسی//اگرچہ بنیادی سہولیات فرہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے بلند بانگ دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن اس جدید دور میں بھی ریاسی ضلع کے درجنوں گاو¿ں بجلی جیسی سہولیت سے محروم ہیں جبکہ ریاسی کا اپنا پاور پروجیکٹ ہے۔ریاسی ضلع کے درجنوں دیہات جن میں شکاری،چانہ،بگوداس،نیرم،رنگ بنگلہ،شبراس،دیول،ڈوگا،نہوچ،وندارہ،بننا بی وارڈ نمبر 1 اور 4 ڈنڈا کوٹ،باگنکوٹ،بگوداس وارڈ نمبر 4مہسوت بی وارڈ نمبر 4 اور 1بننا اے ٹھیلو،ڈبری،شکاری،سلدھار وغیرہ شامل ہیں ان علاقہ جات میں ابھی تک بجلی فرہم نہیں کئی گئی ہے اور یہ لوگ اس ڈیجیٹل دور میں بھی بجلی کا بلب دیکھنے کو ترس رہیں ہیں۔اگرچہ سال 2018 میں سبھاگیہ سکیم کے تحت حکومت کی جانب سے ہر گھر میں بجلی فرہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا اور 2019 میں جموں کشمیر کو سبھاگیہ سکیم کے تحت 100 فیصد بجلی فرہم کرنے کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن ابھی بھی ان علاقہ جات تک بجلی نہ

سجاد کچلو کا تریگام دورہ ، عوام نے درپیش مسایل سے آگاہ کیا

کشتواڑ// سابق وزیر مملکت و نیشنل کانفرس کے سینئر لیڈر سجاد احمد کچلونے تریگام کا دورہ کیا جس دوران انھیں عوام نے درپیش مسایل سے آگاہ کیا۔ دورے کے دوران پنچایتی نمائندوں و دیگر لیڈران نے علاقہ کی عوام کو پیش آرہے مسائل سے آگاہ کیا اور کہاکہ انتظامیہ کی علاقہ کی طرف عدم توجہی سے علاقہ کی عوام کافی مشکلات سے دوچار ہے۔جہاں علاقہ میں پانی ،سڑک ،ایم جی نریگا کی بقایات و دیگر مطالبات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ کچلو نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوے انھیں یقین دہانی کرائی کہ انکے سبھی مطالبات کو اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور ضلع انتظامیہ بغیر کسی روکاٹ کے عوام کی مدد کرے تاکہ انھیں مشکلات نہ ہوں۔  

عید الاضحی کے دوران کووڈایس او پیز کی پاسداری

گول//سب ڈویڑنل مجسٹریٹ گول غیاث الحق نے عید الاضحی کے دوران کووڈ سیفٹی پروٹوکول کے نفاذ میں تعاون کے لئے مذہبی تنظیموں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کیا۔ایس ڈی ایم نے مذہبی رہنماو¿ں پر زور دیا کہ وہ عیدالاضحی کے تہوار کے موقع پر مذہبی مقامات اور مارکیٹوں میں کووڈ 19 سے متعلقہ ایس او پیز کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔ایس ڈی ایم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مساجد کے دینی رہنما ﺅں اور انتظامی کمیٹیوںکا لوگوں کو آگاہ کرنے اور ان کے درمیان طرز عمل میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے مذہبی رہنماو¿ں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ ہر شخص مساجد میں اور باہر کووڈ کے مناسب سلوک پر عمل پیرا ہو۔انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ تہواروں کے دوران مذہبی اور سماجی اجتماعات سے متعلق UT سطح کی ایگزیکٹو کمیٹی کے جاری کردہ تازہ رہنما خطوط پر عمل درآمد کریں۔ایس ڈی ایم نے

سمڑ ،دھرم کنڈمیں پولیس پبلک دربارکاانعقاد

گول//دھرم کنڈ اور سمڑ میں جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے ایک پبلک دربا رکا انعقاد ہوا جس کی صدارت ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ایس ایچ او دھرم کنڈ انسپکٹر فردوس احمد بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر معزز شہریوں و سرپنچوں اور پنچوں نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں کوڈ19پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے اس اجلاس کا انعقاد ہوا ۔ اس موقعہ پر مختلف مسائل کو اجاگر کیا گیا۔اجلاس میں شرکا کی شکایات سنی گئیںاور انہیں یقین دلایا گیا کہ ان کے مطالبات جلد از جلد ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ سینئر افسران کو آگاہ کیا جائے گا۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار نے لاک ڈاو¿ن کے دوران پولیس سے تعاون کرنے اور علاقے میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پر شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ ایس ڈی پی او نے جہاں مسلمانوں کو عید الاضحی کی تہنیت پیش کی وہیں لوگوں سے

مزید خبرں

 مغل میدان میں نوجوان نہانے کے دوران غرقاب  عاصف بٹ کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے مغل میدان خانپورہ میں اتوار بعد دوپہر نوجوان کی ڈوبنے سے موت واقع ہوئی ۔کشمیر عظمیٰ کو ایس ایچ او چھاترو سندیپ پریہار نے بتایا کہ یہ حادثہ بعد دوپہر قریب تین بجے پیش آیا جب نوجوان اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے آئے تھے اور خانپورہ میں نالے میں نہا رہا تھے جس دوران اسکا پیر پھسل گیا اور نالے میں ڈوب گیا۔ جسے قریب دس منٹ بعد نزدیک سے ہی برآمد کرلیا گیا اور اسے پی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس ، رضاکارانہ تنظیم نے بچاﺅکاروائی عمل میں لائی ۔مہلوک نوجوان کی شناخت ثقلین مشتاق ولد مشتاق احمد عمر 22سال ساکنہ بیرواڈ کشتواڑ کے طور ہوئی ۔قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد اسکی نعش کو لواحقین کو آخری رسومات کیلئے سونپ دیاگیا۔  

تازہ ترین