تازہ ترین

سڑک حادثہ میں2افراد ہلاک ، دو زخمی

ریاسی//ریاسی میں آئل ٹینکر گہری کھائی میں گر جانے کے نتیجہ میں2افراد لقمہ اجل جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس نے بتایاکہ رات کے وقت تقریباًپونے بارہ بجے پولیس اسٹیشن ارناس کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ رجسٹرڈ نمبر JJ02AB ایک ٹینکر ریاسی سے ڈگا جارہی تھی ، جب جوڈا موڑہ پہنچی تو حادثے کا شکار ہوکر سڑک سے تقریبا ً400 میٹر نیچے گر گئی۔پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ کے نتیجہ میں دو افراد یعنی موہندر پال عمر 26 سال اور دھائن سنگھ ولد کاکا رام عمر 21 سال موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو افراد طارق حسین ولد بشیر احمد عمر 25 سال ساکن جوڈا دھروٹ اور گنیش سنگھ ولد پارس رام عمر 20 سال زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیاگیا جبکہ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔  

کشتواڑ میں آگ کی واردات میں ماں بیٹی جھلس کر لقمہ اجل

کشتواڑ//کشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ماں بیٹی جھلس کر لقمہ اجل بن گئے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع  ہیڈکوارٹر کشتواڑ سے 35 کلومیٹر دوری پر واقعہ علاقہ ٹاگود میں آگ کی ہولناک واردات میں ایک رہایشی مکان خاکستر ہوا جبکہ 2 خواتین جان بحق ہوئیں۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس ، فایر سروس کے اہلکار جائے حادثے پر پہنچے۔ یہ واقعہ ٹاگود کے منزگام علاقہ میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پوشا دیوی زوجہ جمعیت رام کے مکان میں دیر رات آگ نمودار ہوئی جب تک مقامی لوگوں کو پتہ چلتا ، آگ نے مکان کو مکمل طور تباہ کردیاتھاجس کے نتیجہ میںگھر میں موجود ماں ، بیٹی جھلس کر ہلاک ہوچکی تھیں جنکی پہچان پوشا دیوی زوجہ جمعیت رام عمر  50 سال ،ان کی بیٹی نیتو بالاعمر 22 سال کے طور ہوئی ۔فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کے ایک افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہی

شاہراہ بند رکھنے کے باوجودگاڑیاں روانہ

بانہال//  ٹریفک حکام  نے جموں سرینگر شاہراہ پر بدھ کے روز اپنے احکامات ہی دھجیاں اڑا دیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پرقریب 7مقامات پر گر آئی پسیوں کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوا۔ بدھ کو محکمہ ٹریفک کی جانب سے یہ ایڈوائزری جاری کی گئی تھی کہ شاہراہ پر دونوں جانب سے کوئی ٹریفک نہیں چلے گا۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہی  شدید بارشوں سے کیفٹیریا موڑ، ماروگ ، بیٹری چشمہ ، پنتھیال ، رامسو اور شیر بی بی اور بانہال کے نزدیک بری تعداد میں پتھر گر آئے اور چھوٹی پسیاں بھی گر آئیں۔صبح کے وقت پتھروں اور پسیوں کے ملبے کو صاف کیا گیا اور شاہراہ قابل آمد و رفت بن گئی۔اس دوران محکمہ ٹریفک نے قاضی گنڈ سے ٹرکوں اور دیگر مسافر گاڑیوں کو جموں کی طرف روانہ کیا حالانکہ شاہراہ پر ٹریفک کے چلنے پر پابندی تھی اور رام بن سے بانہال کے درمیان شاہراہ کئی مقامات پر صرف یکطرفہ گاڑیوں کیلئے ہی قابل آمد و

ریلوے تعمیراتی کمپنی میں بھرتی نہ کرنے کا الزام | بانہال کے شہری نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی

 بانہال// بانہال کے بنکوٹ گاوں میں ریلوے ٹنل کی تعمیراتی کمپنی میں نوکری نہ دیئے جانے کے خلاف احتجاج کے طور ایک شخص نے کوئی زہریلی شے کھا کر اقدام خودکشی کی کوشش کی ہے اور اسے ایمرجنسی ہسپتال بانہال سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے انتہائی اقدام اٹھانے والے شخص کی شناخت محمد اسحاق نجار عمر 46 ولد مرحوم عبدالغفار نجار ساکنہ بنکوٹ بانہال کے طور کی ہے اور اس کے خلاف اقدام خودکشی کا کیس درج کیا گیا ہے۔ محمد اسحاق نجار کے رشتہ داروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ ریلوے تعمیراتی کمپنی کی طرف سے بنکوٹ میں زیر تعمیر ریلوے ٹنل میں نوکری حاصل کرنے کیلئے پچھلے کئی مہینے سے کوشاں تھا اور اسے کمپنی میں نوکری دینے کے بجائے ایک ٹھیکیدار کے ساتھ کام پر لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کی یقین دہانیوں اور کمپنی کے کچھ ذمہ داروں کی طرف سے بار بار ہراساں کرنے کے مدعے ک

مزید خبریں

لاپتہ شخص کی لاش 1ماہ بعد چناب سے برآمد  اشتیاق ملک ڈوڈہ //آج سے ٹھیک ایک ماہ قبل ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر پریم نگر کے نزدیک ٹرک حادثہ میں لاپتہ شخص کی لاش کراڑہ کے مقام پر چناب سے برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کی شام دریائے چناب سے کراڑہ کے نزدیک ایک غیر شناخت شدہ لاش برآمد ہوئی جس سے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر اس کی شناخت رونی کمار ولد کیلاش کمار ساکنہ ٹھکرائی کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے جوکہ گذشتہ ماہ کی چھ و سات تاریخ کی درمیانی شب کو ٹرک حادثہ میں لاپتہ ہوا تھا۔اس حادثہ میں کل تین افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں دو کی لاشیں پہلے ہی برآمد ہوئی ہیں۔          لاپتہ اہلکار کی واپسی کیلئے پُر امید ہوں:منو ج سنہا  جموں// جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ چھتیس گڑھ نکسلی حملہ میں لاپتہ جموں کے سی آر

تازہ ترین