تازہ ترین

سرینگر جموں شاہراہ پر حادثہ

 بانہال // سرینگر جموں شاہراہ پر سنیچر سہہ پہر کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میںٹرک ڈرائیور راکیش کمار ولد سورج پرکاش ساکن دومیل ضلع ادہمپور کے طور کی گئی ہے۔ یہ ٹرک شاہراہ سے کئی سو فٹ نیچے نالہ بشلڑی میں گر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی بانہال پولیس اور رامسو کے رضاکاروں نے بچاؤ کاروائیوں کے بعد شدید زخمی ہوئے ڈرائیورکو سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا جہاں شدید زخمی حالت میں اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔یہ ٹرک وادی کشمیر سے جموں کی طرف جارہا تھا۔تاہم معلوم ہوا ہے کہ ٹرک خالی تھا ۔