تازہ ترین

پنتھیال میں پسیاں گر آئیں

بانہال // بانہال رام بن سیکٹر میں پنتھیال کے مقام پر پسیاں گر آنے سے سینکڑوں گاڑیاں در ماندہ ہوگئیں اور شاہراہ پر 5گھنٹے تک ٹریفک کی نقل و حرکت معطل ہوئی۔جمعرات کی صبح گیارہ بجے پنتھیال کے مقام پر ایک بھاری پسی گر آئی جسکی وجہ سے شاہراہ پرپانچ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حرکت بندہوئی۔سہ پہر چار بجے یکطرفہ طور پر شاہراہ بحال کی گئی اور بھاری مسافر گاڑیوں کو بڑی احتیاط کیساتھ ایک ایک کرکے نکالنے کا عمل شام تک جاری رہا ۔ شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر گاڑیوں کو پانچ گھنٹوں تک رام بن ، مکرکوٹ ، رامسو،ناشری اور بانہال ۔ قاضی گنڈ فورلین ٹنل کے آر پار درماندہ ہوکر رہنا پڑا ۔پانچ گھنٹوں تک بند رکھنے کے بعد مسافر اور نجی گاڑیوں کو جموں جانے کی اجازت دی گئی۔ ایس ایس پی ٹریفک شبیر احمد ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پانچ گھنٹے بعد یکطرفہ طور بحال کی گئی اور ٹریفک نکالنے کا عمل ج

۔9 ویں روز بھی چیئرپرسن و وائس چیئرپرسن کشتواڑ کا احتجاج بدستور جاری

کشتواڑ//کشتواڑ کے علاقہ ڈنگڈورو میں تعمیر ہورہے 1000 میگاواٹ پکل ڈول پاور پروجیکٹ میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن ، سرپنچ و مقامی لوگوں کا احتجاج مسلسل 9ویں روز بھی جاری رہاجبکہ اب سیاسی پارٹیاں ، سماجی کارکنان و معزز شہری و دیگر لوگ بھی انکی حمایت میں  آئے ہیں۔ مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے و مقامی لوگوں کو معاوضہ کی ادائیگی کولیکر گزشتہ نو روز سے احتجاج جاری ہے۔ یوم جمہوریہ کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد چیئرپرسن پوجا ٹھاکر و وائس چیئرپرسن سایمہ پروین نے دوبارہ ڈنگڈورو جاکر احتجاج میں شامل ہوئی جبکہ اس سے قبل احتجاج کی جگہ مقامی سرپنچ و لوگ وہاں موجود تھے جنھوں نے یوم جمہوریہ کی قریب پر وہیں قومی ترنگا لہرایا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک نہ انکے سبھی مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا اور اس پر کاروائی شروع ہوگی اور اگر انتظامیہ ایسا نہیں کرسکتی تو انکا اح

کشتواڑ ضلع میںکورونا کے 165معاملات درج

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے معاملے درج کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی ٹیسٹنگ کے دوران سب سے زیادہ 165 معاملے سامنے ہیں جو ابتک کے سب سے زیادہ معاملے ہیں جبکہ ضلع میں کل فعال معاملات کی تعداد 301  پہنچ گئی۔کورونا کی پہلی و دوسری لہر کے دوران بھی ایک روز میں اتنے معاملے سامنے نہیں آئے تھے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کووڈپروٹوکول پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال و سماجی دوری بنائے رکھیںتاکہ ان مثبت معاملات پر قابو پایاجاسکے۔     ڈوڈہ میں بھی کووڈ 19 کے 162 نئے معاملات  ۔20 مریض صحتیاب ،بدھ کو جی ایم سی میں 1 مریض فوت  اشتیاق ملک ڈوڈہ //ڈوڈہ میں جمعرات کوکووڈ 19 کے 162 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 20 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ڈوڈہ ضلع کے مختل

’سنسد کھیل سپردھا‘ کے آغاز کے موقع پر 3 روزہ کھیل پروگرام

ڈوڈہ// ضلع انتظامیہ ڈوڈہ مختلف کھیلوں کے شعبوں میں مقامی ٹیلنٹ کی شناخت کرنے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے پروجیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے قومی پہل 'سنسد کھیل سپردھا' کے آغاز پر 3 روزہ کھیلوں کے پروگرام کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں،ضلع ترقیاتی کمشنر وکاس شرما نے ا مختلف محکموں کے اہم عہدیداروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اس تقریب کے لیے پیشگی طور پر رکھے جانے والے طریقوں اور انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران  ڈی وائی ایس ایس او نے بتایا کہ تقریباً 3300 انڈر 17 مقامی کھلاڑی جو 237 پنچایتوں اور 37 میونسپل وارڈوں سے تیار کیے گئے ہیں اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں بین پنچایت میچز ہوں گے اور فاتحین کا انتخاب اگلے درجے کے مقابلے کے لیے کیا جائے گا۔ڈی ڈی سی نے کھیلوں کے مجوزہ ایونٹ کے لیے کھو کھو، کبڈی اور والی بال کے شعبوں کو حتمی شکل

میتراجھولا پل کو ڈی لانچ کرنے، دوبارہ شروع کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

رام بن//ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے میترا میں دریائے چناب پر بیلی سسپنشن پل (جھولا پل) کی ڈی لانچنگ اور دوبارہ لانچنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ملاقات کے دوران بیلی پل کی ڈی لانچنگ اور ری لانچنگ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے 20 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ موجودہ جھولاپل کی ڈی لانچنگ اور 240 فٹ CI-40R BSB کے آغاز اور پرانی الائنمنٹ روڈ پر KM 149 پر دریائے چناب پر تحفظ کے کام کے لیے 493.11 لاکھ روپے منظور ہوئے ہیں۔ڈی سی نے NHAI اور BRO کو ہدایت کی کہ وہ کوڈل فارملٹیز کو مکمل کریں اور فروری کے مہینے میں ایک دوسرے کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کریں تاکہ مارچ کے آخر تک پل پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کو آسان بنایا جا سکے۔ڈی سی نے پی ڈی، این ایچ اے آئی کو ہدایت دی کہ وہ تمام

گلاب گڑھ کشتواڑ میں طبی، ویٹرنری کیمپ منعقد

کشتواڑ// دور دراز دیہات کے لوگوں تک پہنچنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے فوج نے گاؤں گلاب گڑھ میں ایک میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔پاڈر کی غربت زدہ آبادی تک بنیادی ضروری طبی دیکھ بھال تک پہنچنے اور پہنچانے کے لیے یہ کیمپ ضلعی محکمہ صحت اور محکمہ حیوانات کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ایک خاتون ڈاکٹر اور ایک ویٹرنری ڈاکٹر سمیت 04 ڈاکٹروں کی میڈیکل ٹیم نے کیمپ کے انعقاد میں مدد کی جس سے 198 مرد، 146 خواتین، 52 بچوں اور 78 مویشیوں کا علاج کیاگیااس تقریب کا مقصد مقامی آبادی کو خصوصی طبی امداد فراہم کرنا اور ان لوگوں کی مدد کرنا تھا جن کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کے ذریعے مویشی پالنا ہے۔ کووڈ-19 پروٹوکول کی مناسب پابندی کے ساتھ منعقدہ فوج کے اس اقدام کو سبھی نے سراہا ہے۔  

بچائو کاروائیوں میں کام آنے والے سامان کی فراہمی اور یوم جمہوریہ پر عزت افزائی

 بانہال // غیر سرکاری تنظیم ہمالین کیو آر ٹی رامسو کی جانب سے سب ڈویژن ہیڈکوارٹر رامسو میں ایک میٹنگ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع ، سب ضلع اور تحصیل انتظامیہ کی سطح پر ہمالین کیو آر ٹی رامسو کے رضاکاروں کے کام کی سراہنا کرنے اور انجمن کو اس کام کے عوض میں انتظامیہ کی طرف سے انعامات و اعزات سے نوازنے اور ان کی عزت اور حوصلہ افزائی کیلئے پوری ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ہمالین کیو ٓار ٹی نے گزشتہ دنوں ضلع ہیڈکواٹر رام بن میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ریڈ کراس کی مد سے ریسکیو کے دوران کام آنے والے سامان کے ملنے پر بھی ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ہمالین کیو آر ٹی رامسو ٹیم کے سربراہ عبدالرحمان سوہل نے نے کہا ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ایثار کیلئے ان کے شکر گذار ہیں اور اس کیلئے وہ ڈی ڈی سی کونسلر رامسو فیاض احمد نائیک کی جانب

مزید خبریں

 برفباری و بارشوں سے رابطہ سڑکیں، گلی کوچے، پگڈنڈی راستے و نکاسی نظام تباہ  ڈی ڈی سی کونسلروں و بی ڈی سی چیئرپرسنوں نے نقصانات کی بھرپائی کا مطالبہ کیا  اشتیاق ملک ڈوڈہ //حالیہ دنوں کی شدید برفباری و بارشوں سے جہاں ڈوڈہ ضلع میں شہر و گام کی رابطہ سڑکیں ،گلی کوچے خستہ حال ہوئے ہیں اور نکاسی نظام غیر فعال بن چکا ہے وہیں سینکڑوں تعمیرات کو بھی جزوی و کلی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ،بھلیسہ ،کاہرہ ،بونجواہ ،گندنہ ،گھٹ ،بھالہ ،چرالہ ،فیگسو،بھیلہ ،مرمت ،عسر ،کاستی گڑھ، بھاگواہ و دیگر علاقوں سے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رواں ماہ کی شدید برفباری و بارشوں سے بڑے پیمانے پر پھلدار درختوں، زرعی اراضی کے ساتھ ساتھ رہائشی و غیر رہائشی تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے اور کئی غریب کنبے بے گھر ہوئے ہیں۔سابق ایم ایل سی شام لال بھگت نے کہا کہ مسلسل برفبا