تازہ ترین

رام بن میں برفباری کے بعد زندگی معمولات پر نہ لوٹ سکی

 بانہال //بھاری برفباری کی وجہ سے ضلع رام بن کی سب ڈویژن بانہال ، رامسو ، گول ، رام بن اور بٹوت میں برفباری سے متاثرہ بیشتر پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں اور بجلی کا نظام چھٹے روز بھی درہم برہم رہا، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی آبادی مشکلات سے دوچار ہے۔ کئی علاقوں میں بھاری برفبارری کی وجہ سے پینے کے پانی قلت پیدا ہوئی ہے جبکہ رابطے سڑکیں اور پیدل راستوں کے زیر برف ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اپنے گھروں تک راشن پہنچانا اور مریضوں کو ہسپتالوں تک ممکن نہیں ہو پارہا ہے ۔ کئی لوگوں نے گنوت رام بن ، ناگن ڈار منگت ، ہجوا مہو اور ڈولیگام ، بنکوٹ ، گوجر ناڑ بانہال سے فون پر کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان علاقوں میں سڑکیں ابھی تک زیر برف ہیں اور کام پر لگائی گئی مشینری سست رفتاری سے کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو عبور و مرور اور رسل و رسائیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بیشتر علاقوں م

حکومت کی جانب سے مانگیں تسلیم ہونے پر

گول//محکمہ جل شکتی میں عارضی ملازمین جو کافی عرصہ سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور بارہ ووچر مسئلے کی وجہ سے یہ کئی سالوں سے لٹکے رہے جس وجہ سے انہیں نہ صرف تنخواہوں سے محروم رکھا گیا بلکہ انہیں ملازم ہونے کے حقوق سے بھی محروم رکھا جا رہا تھا جس وجہ سے صوبہ جموں میں ہزاروں اس طرح کے عارضی ملازمین سالوں سے اپنے حقو ق کی خاطر جنگ لڑ رہے تھے ۔ بالآخر گزشتہ ماہ دسمبر میں سرکار نے ان کی مانگ کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں تسلیم کیا اور ان کے بارہ ووچر مسئلے کو بھی حل کیا جس پر سب ڈویژن گول کے صدر مقام پر آئے ہوئے کافی تعداد میں پی ایچ ای ان ملازمین نے جہاں سرکار کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی اس جدوجہد میں ان کا بھر پور ساتھ دیا جس وجہ سے وہ اپنے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر التواء میں پڑی تمام تنخواہوں کو واگزار کرنے کی ما

گول رام بن سڑک چار روز بعد بحال

گول// گزشتہ دنوں شدید برف باری کے بعد منگل کو گول بازار تک محکمہ گریف نے برف ہٹائی جس وجہ سے کسی حد تک دکانداروں ومقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی تا ہم گول مہور ، گاگرہ و دیگر کئی سڑکوں پر ابھی بھی برف نہیں ہٹائی گئی جس وجہ سے کافی لوگ ابھی بھی پریشان ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مہور جانے کے لئے یا تو جان کو جوکھم میں ڈال کر پانچ فٹ برف میں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے یا پھر ادھمپور سے ریاسی پھر مہور جانا پڑتا ہے جس وجہ سے دو گھنٹے کا سفر 12گھنٹے میں طے ہوتا ہے اور اسی طرح سے مہو رسے گول آنے والے لوگوں کو بھی اسی طرح کی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ ادھر کئی رابطہ سڑکوں پر ابھی بھی برف ہٹائی نہیں گئی جس وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ گول بازار میں شام کو گریف کا ڈوزر پہنچا جس نے اگر چہ برف کو ہٹا کر ایک گاڑی پار کرنے کے لئے سڑک کو آمد ورفت کے لئے بحال کیا لیکن بازار میں پانچ سے چھ فٹ جمع برف

ڈوڈہ کی اہم سڑکیں بحال، ستر فیصدی دیہات کا رابطہ ہنوز منقطع

ڈوڈہ //منگل کے روز بھی اگر چہ وادی چناب میں موسم خوشگوار رہا تاہم ستر فیصدی دیہات ابھی بھی پانی و بجلی سے محروم ہیں جبکہ سڑکوں پر بھاری پھسلن و برف جمع رہنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت بھی کئی روز سے معطل ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتے ہوئی بھاری برفباری و بارشوں سے وادی چناب کے تینوں اضلاع میں عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور قصبوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی بنیادی نظام درہم برہم ہوا ہے۔ ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ ،بھلیسہ ،کاہرہ ،بونجواہ ،چرالہ ،گندنہ ،مرمت ،بھاگواہ ،کاستی گڑھ، فیگسو و دیگر مضافات سے ملی اطلاعات کے مطابق شدید برفباری کی وجہ سے جہاں سینکڑوں تعمیرات کو جزوی نقصان پہنچا ہے وہیں پکڈنڈی راستے تباہ ہوئے ہیں اور پانی، بجلی و سڑک رابطے منقطع ہوئے ہیں۔ پیر کے روز موسم صاف رہتے ہی اہم شاہراہوں پر برف ہٹانے و پانی و بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم ابھی ست

بنیادی سہولیات کی بحالی میں سرکار ناکام:نیشنل کانفرنس

ڈوڈہ //نیشنل کانفرنس نے برفباری سے پیدا عوامی مسائل کا حل کرنے کے لئے سرکار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا پچھلے ہفتے سے ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری و بھلیسہ کے دیہات گھپ اندھیرے میں ہیں اور زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے لیکن انتظامیہ بنیادی نظام کی بحالی میں ناکام رہی ہے۔ نیشنل کانفرنس سینئر لیڈر ریاض احمد زرگر نے گندوہ میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور انتظامیہ کے کچھ لوگ خالی فوٹو اٹھا کر حکام و لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کی وجہ سے مریضوں کو کئی کلومیٹر چار پائی پر اٹھا کر ہسپتال تک پہنچانے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زرگر نے کہا کہ چلی سڑک سے برف نہ ہٹانے کی وجہ سے ایک خاتون کو فوج کی مدد سے ایمبولینس تک پہنچایا گیا لیکن جی ایم سی ڈوڈہ پہنچتے ہی اس کی موت ہوئی۔ نیشنل کانفرنس لیڈر نے یو

بی ڈی سی چیئرپرسن انتظامیہ کی کارکردگی سے ناخوش

ڈوڈہ //پانی، بجلی و سڑک نظام کی بحالی میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی ڈی سی چیئرپرسنوں نے انتظامیہ کی عدم پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید برفباری سے لوگوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں اور درجنوں دیہات کئی روز سے گھپ اندھیرے میں ہیں۔ بی ڈی سی چیئرمین گندنہ سرشاد نٹنو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ بی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ اگر چہ ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں دو سے تین فٹ برف ریکارڈ کی گئی لیکن قصبہ ڈوڈہ میں کچھ انچ سے ہی انتظامیہ کے دعوؤں کی پول کھل گئی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار محکموں کے صرف نام بدل رہی ہے ان کی کارکردگی صفر کے برابر ہے۔ بی ڈی سی چیئرمین نے مزید کہا کہ شہر و گام میں بجلی کا بحران ہے اور مریضوں کو چار پائی پر اٹھا کر ہسپتال تک پہنچایا جا رہا ہے جو کہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آج بھی ہم قدیم

ڈی ڈی سی چیئرپرسن رام بن نے ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے کاموں کا جائزہ لیا

رام بن//ضلع ترقیاتی کونسل رام بن نے منگل کوچیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان کی صدارت میں میٹنگ منعقد کی جس میں کیپیکس بجٹ 2021-22 کے تحت منظور شدہ کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ سال 2022 کے ترقیاتی منصوبے کی تشکیل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی دوران محکمہ دیہی ترقی، پی ایم جی ایس وائی، پی ڈبلیو ڈی اور جل شکتی، تعلیم اور کھیل سمیت مختلف سیکٹر کے کاموں کا پروجیکٹ اور منصوبہ بندی کے لحاظ سے جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کو بتایا گیا کہ ڈی ڈی سی ایریا ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مجوزہ 317 کاموں کے مقابلے 241 کاموں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ چیئرپرسن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ کام بروقت مکمل کریں۔ میٹنگ میں ہر کام کی فزیکل اور مالیاتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی ڈی سی کے چیئرپرسنز اور ڈی ڈی سی کونسلروں نے اپنے علاقوں میں مختلف محکموں کے ذریعہ کئے جانے والے

محکمہ لیگل میٹرولوجی نے چندر کوٹ میں بازار کا معائنہ کیا

رام بن//ڈپٹی کمشنر رام بن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی اینڈ لیگل میٹرولوجی ڈپارٹمنٹ رام بن نے منگل کو پیرا اور چندر کوٹ علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ کی۔ نائب تحصیلدار، چندر کوٹ کی قیادت میں معائنہ کرنے والی ٹیم نے ٹیک آف پوائنٹ این ایچ پیرہ سے چندر کوٹ تک مارکیٹ چیکنگ مہم چلائی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں سے 6500 روپے کا جرمانہ وصول کیا۔ اسی دوران 100 کلو سے زائد خراب سبزیاں بھی موقع پر ہی ضائع کر دی گئیں۔ اس دوران کھانے پینے کی اشیاء کے دو نمونے بھی لیب ٹیسٹ کے لیے اٹھائے گئے۔ جبکہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور کووِڈ کے مناسب رویے پر عمل کریں۔

کویڈ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کا شاخسانہ

کشتواڑ// ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے منگل کو کویڈ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیویٹ کوچنگ مراکز کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ انتظامیہ کی ایک انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع میں متعدد تعلیمی اداروں اور ٹیوشن مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران، مختلف کوچنگ سینٹرز حکومت کی طرف سے جاری کردہ کووڈ اصولوں/رہنمائی خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔ واضح ہے کہ جموں و کشمیر کی حکومت نے حال ہی میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کالجوں، اسکولوں، پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی، کوچنگ سینٹرز برائے سول سروسز/انجینئرنگ/این ای ای ٹی وغیرہ کو جسمانی کلاس کے کام کو معطل کرنے اور تدریس کے آن لائن ذریعہ کو اپنانے کے لیے کہا گیا ہے۔ ڈی سی

مزید خبریں

بٹوت میں وین حادثہ کا شکار محمد تسکین    بانہال //بٹوت کشتواڑ شاہراہ پر بگو نالہ بٹوت کے قریب ایک وین کے حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج و معالجہ کیلئے بٹوت ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس زرائع نے بتایا کہ بٹوت سے ڈوڈہ کی سمت جارہی یہ وین سڑک پر پیدا ہوئی سلپ کی وجہ سے سڑک سے لڑھک کر نیچے نالہ میں گر گئی اور اس میں سوار ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔        چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی  ضلع کے ترقیاتی و دیگر مسائل سے گوش گذار کیا عاصف بٹ   کشتواڑ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں صوبہ کے ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن و وائس چیئرپرسن کے لئے خصوصی بات چیت سیشن کا انعقاد کیا۔ اس دوران ڈی ڈی سی کونسلوں کے نمائندگان نے پنے اپنے اضلاع کے مسائل کو لیفٹیننٹ گو

تازہ ترین