تازہ ترین

سات روز بعد خطہ چناب میں مطلع صاف

درجنوں تعمیرات کو جزوی نقصان پہنچا ، بجلی و سڑک رابطوں کی بحالی کا کام شروع  ڈوڈہ //گزشتہ 6 روز سے جاری بھاری برفباری و بارشوں کے پیر کو مطلع صاف رہا جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی تاہم پچھلے ایک ہفتہ سے درجنوں دیہات کی رابطہ سڑکیں تاہنوز بند ہیں اور بیشتر علاقوں میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتے شروع ہوئی برفباری و بارشوں کا سلسلہ اتوار کی شب تک جاری رہا جس کے نتیجے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔ ڈوڈہ ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر ،بونجواہ و دیگر مضافات سے مقامی لوگوں نے کہا کہ بھاری برفباری کی وجہ سے پانی، بجلی و سڑک نظام متاثر ہوئے ہیں جبکہ تیل خاکی کی بھی قلت پائی جاتی ہے جبکہ درجنوں تعمیرات کو بھی جزوی و کلی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران راشٹریہ رائفلز کی ایک ٹیم نے بھلیسہ کے دور دراز علاقہ چلی سے ایک بیمار کو سات کلومیٹر د

برفباری سے کشتواڑ میں عام زندگی مفلوج ، بجلی نظام مسلسل بند

 کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں ہوئی وقفے وقفے سے برفباری کے سبب ضلع بھرمیں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گی ہے۔ جس سے عوام کو سخت مشکلات میں مبتلا ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالائی علاقہ جات میں بھاری برفباری ہوئے ہے جس سے ان علاقہ جات کی عوام کا ضلع ہیڈکوارٹر سے رابطہ مکمل طور منقطع ہوگیا ہے۔بالائی علاقہ جات واڑوان سے ملی تفصیلات کے مطابق علاقہ میں 3 فٹ سے زائد برف جمع ہے جبکہ اوپری علاقوں میں اسے بھی زیادہ برف ہے جسے ان علاقہ جات کی عوام گھروں کے اندر ہی محصور ہوکررہ گی ہے۔وہیں مڑواہ میں بھی 2.5 فٹ سے زائد برف نواپچی میں ہے۔ دچھن سے ملی تفصیلات کے مطابق علاقہ میں 1.5فٹ کے قریب برف جمع ہے جسے علاقہ میں پانی و بجلی سپلائی منقطع ہوچکی ہے جبکہ علاقہ کو جوڑنے والی سڑک بھی پسیاں گرانے کے سبب بند پڑی ہے۔ سب ڈویژن چھاترو میں ایک فٹ سے زائد برف جمع ہے جہاں علاقہ میں مین سڑک پر برف ہٹائی گئی لی

ڈی سی ڈوڈہ نے پلس پولیواور صحت کے دیگر اقدامات کا جائزہ لیا

ڈوڈہ//ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے پیر کو یہاں ڈی سی دفتر میں تیز رفتار پلس پولیو امیونائزیشن پروگرام پر ضلع ٹاسک فورس کمیٹی کے ارکان کی میٹنگ طلب کی۔ انہوں نے ضلع میں قومی تمباکو کنٹرول پروگرام کے لیے ڈی ایل سی سی کے اراکین کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور ضلع میں جاری ’’ہر گھر دستک‘‘ کا جائزہ لیا۔ پلس پولیو پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بوتھ لیول کی سرگرمیوں کے لیے 23 جنوری کا دن مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد اگلے دو دن تک گھر گھر ویکسی نیشن مہم چلائی جائے گی۔ اسی دوران مزید بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 521 امیونائزیشن بوتھس کے ذریعے 0 سے 5 سال کی عمر کے 70ہزار 152 مستفیدین کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ صحت، تعلیم، آشا کارکنان، آنگن واڑی کارکنان اور رضاکاروں کے 2188 کارکنان 104 سپروائزروں کی نگرانی میں اس پروگرام کو انجام دیں گے۔ نیشنل تمباکو کنٹرول پروگرام کا جائز

رام بن میں بچوں کی ٹیکہ کا ری کا عمل جاری

رام بن// ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹرسریش کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، محکمہ صحت نے 796 لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جن میں میں 15سے17 سال کی عمر کے 533 بچے شامل ہیں جن میں میڈیکل بلاک بانہال میں 180، بٹوت میں 158 ، اکھرال میں 94 اور گول میں 101شامل ہیں۔ پورے ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے انفورسمنٹ مہم کو جاری رکھتے ہوئے، انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔ انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 5ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ تفصلات کے مطابق یکم اپریل2021 سے لے کر اب تک 79لاکھ 63ہزار  100 روپے جرمانہ صول کیا گیا۔ انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے چہرے کے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی کویڈ ٹیکہ کاری مراکز پر کوویڈ ویکسین

تازہ ترین