تازہ ترین

کانگریس تاریخ کے دوراہے پر

 کانگریس کو ہندوستان کی سب سے قدیم اور بڑی پارٹی (Grand Old party ) ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہندوستان کی تحریکِ آزادی کو کا میابی سے ہم کنار کرانے اور ملک کو انگریزوں کی طوقِ غلامی سے نکالنے میں کانگریس کا نا قابلِ فراموش رول رہا۔ آزادیِ وطن کے بعد ہندوستانیوں نے کانگریس کے ہاتھوں میں اقتدار سونپا اور کئی عشروں تک ملک کانگریس کے زیرِ اقتدار رہا۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ کانگریس کے قدآور قائدین نے ملک کی ترقی اور اس کے استحکام کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ لیکن گزرتے وقت کے ساتھ کانگریس کی قیادت اپنے دیرینہ اصولوں اور نظریات سے انحراف کر تی چلی گئی جس کے نتیجہ میں کانگریس نے جن عناصر کو دودھ پلا کر پالا تھا، آج وہی عناصر ملک کو کانگریس سے خلاصی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کانگریس قائدین کی اس تاریخی غلطی یا بھول نے اب کانگریس کو ایک ایسے دوراہے پ

چین کے تشویشناک بحری عزائم

جس منصوبہ بند طریقے سے چینی کمپنیاں مختلف ممالک میں بحری بندرگاہیں خرید رہی ہیں اور جس طریقے سے جنوبی چینی سمندر میں چینی بحریہ کی جانب سے خطے کے دیگر ممالک کو اکسانے والے بحری مشقیں جاری ہیں، ان سب سے مستقبل کے لیے چین کے بحری عزائم کو بخوبی سمجھا جاسکتا ہے۔ حالیہ عرصے میں جنوبی چینی سمندر یعنی South China Sea یا SCS کافی خبروں میں رہا ہے ۔ اس کی ایک وجہ SCS میں چین کی جانب سے بحری اور فضائی جارحیت اور ان کے خلاف تائیوان اور امریکہ کی تشویش بھی کافی اہم ہے۔ دراصل SCSکا مسئلہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔ کمیونسٹ چین کے قیام کے بعد سے ہی چینی حکومت نے SCSاور اس میں موجود مختلف جزیروں پر اپنی ملکیت ثابت کرنے کی کوشش برابر جاری رکھی ہیں۔ ساتھ ہی وہ تائیوان کو بھی چین کا حصہ قرار دیتا ہے اور تائیوانی حکومت کو تسلم نہیںکرتا ہے۔ گو کہ حیگہ (The Hague)میں قائم عالمی عدالت برائے ثالثی ی

ماحولیاتی تبدیلی۔ کرۂ ارض کے وجود کیلئے انتہائی خطرناک

اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی پر تشکیل کردہ نئے اِنٹرگورنمنٹل پینل (IPCC)کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرہِ ارض کا درجہ حرارت ہمارے خدشات سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب عالمی سطح پر ماحولیات سے متعلق انتہائی نوعیت کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ شمال مغربی بحرالکاہل میں شدید گرمی کی لہر سے لے کر سائبیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور دنیا کے مختلف ممالک میں آگ لگنے، سیلاب اور سمندری طوفان آنے کے کئی واقعات، یہ سب خطرناک ماحولیاتی تبدیلی کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔ ہرچندکہ، کووِڈ۔19وَبائی مرض کے باعث نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ایسا معلوم ہورہا تھا کہ شاید زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی، تاہم یورپ کے ایک تحقیقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 2016ء کی طرح 2020ء بھی تاریخ کا گرم ترین سال رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق، 2020ء کے دوران عالم

دو سمندروں اور دو دریائوں کا پانی کیوں نہیں ملتا؟

سورہ الرحمٰن آیت نمبر 19اور 20 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ  '' اسی نے دو سمندروں کو اس طرح چلایا کہ وہ دونوں آپس میں مل جاتے ہیں، (پھر بھی) ان کے درمیان ایک آڑ ہوتی ہے کہ وہ دونوں اپنی حد سے بڑھتے نہیں'' اللہ تعالیٰ کی قدرت کا یہ نظارہ دو دریاؤں یا دوسمندروں کے سنگم کوہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ دونوں دریاؤں یا سمندروں کے پانی ساتھ ساتھ چل رہے ہوتے ہیں، پھر بھی دونوں کے درمیان ایک لکیر جیسی ہوتی ہے جس سے پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ دونوں الگ الگ دریا یا سمندر ہیں۔  کیا آپ جانتے ہیں کہ دو بہتے ہوئے دریا آپس میں کیوں نہیں ملتے؟  دنیا کے نقشہ کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین پر الگ الگ سمندر ہیں،جو زمین کے الگ الگ خطوں میں الگ الگ نام سے جانے جاتے ہیں، لیکن دراصل یہ الگ الگ سمندر ایک دوسرے سے آپس میں  ایک دوسرے سے جڑے (Interconnected)  ہوت

کیا آپ کو ذیابیطس کا خطرہ ہے؟

بین الاقوامی ادارہ برائے ذیابیطس (IDF) کے 2019 کے اعداد و شمار کے مطابق 55 ملین افراد جن کی عمر 20 تا 79 سال ہے۔ ان کی تعداد میں اضافے کا قوی امکان ہے ایسے افراد جن کی ناشتے سے قبل کی شوگر 100 (FBS) ملی گرام فی ڈیسی لیٹر ناشتے کے 2 گھنٹے بعد کی شوگر 140 (RBS) ملی گرام فی ڈیسی لیٹر اور تین ماہ کی شوگر 5.6% (HbA1C) ہوتی ہے صحت مند اور نارمل افراد کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے صحت مند زندگی کے طرزِ عمل کو جاری رکھیں، اپنے وزن کو نہ بڑھنے دیں اور باقاعدہ ورزش کریں۔ ہم نے یہ طے کرلیا ہے کہ ورزش اور پرہیز صرف اور صرف شوگر اور دل کے مریضوں پر فرض ہے اور صحت مند افراد اس سے مُبّرا ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اگر صحت مند افراد ورزش اور پرہیز کرتے ہیں تو وہ اپنی صحت مند زندگی کو برقرار رکھتے ہوئے بیماریوں سے بچتے ہیں جبکہ اگر بیمار افراد ایسا کرتے ہیں تو اس سے ان کی بی

تازہ ترین