تازہ ترین

تنقید اور ادبی تنقید

تنقید کا لفظ یا نام سنتے ہی کئی لوگ  عام تنقید اور ادبی تنقید کے مابین امتیاز کرنے میں مغالطے کا شکار ہوجاتے ہیں کہ اس کامطلب خوبی خامی یاکیڑے نکالنے جیسا عمل ہے۔عام تنقید کے تعلق سے کچھ حد تک یہ بات مناسب بھی ہے کیونکہ نجی یا سماجی سطح پر تنقید کا عمومی مفہوم و مطلب یہی ہے اور اس خیال کے تحت یہی رویہ برتا بھی جاتا ہے۔ مثلاکسی شخص میں یہ عیب ہے۔وہ بندہ بڑا گھمنڈی ہے۔۔۔ وہ کسی کو اپنے برابر نہیں سمجھتا ہے۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔  لیکن اس کے برعکس ادبی تنقید کا مقصد و مدعا اور برتنے کا مباحثہ کچھ اور ہے۔ ادبی تنقید اور عام سطح کی تنقید کے مابین قطبین کا فرق ہے۔ ادبی تنقید۔۔۔معنوی اور اطلاقی لحاظ سے اتنی آسان نہیں ہے جتنا بیشتر لوگ سمجھنے میں دھوکہ کھاجاتے ہیں اور اس زعم میں رہتے ہیں کہ کسی شعر،'غزل و'نظم کے'متن،افسانے،مضمون یا کتاب وغیرہ پر سطحی قسم کی گفتگو کرتے