تازہ ترین

تجارت و معیشت میں برکت کے ذرائع و اسباب

اسلام ایک کامل و مکمل دین اور ابدی ضابطۂ حیات ہے،یہ دین ِ انسانیت ہے،اس کی تعلیمات پر عمل دین و دنیا کی کامیابی اورآخرت کی ابدی اور لافانی زندگی میں نجات اور فلاح کی ضمانت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا احسان ہےکہ اس نے ہمیں ایک ایسے دین سے وابستہ کیا جس نے اپنے ماننے والوں کو زندگی گزارنے کے لیے عمدہ اصول بنائے، جسے مدِنظر رکھ کر ہر آ دمی اطمینا ن اور سکون کے ساتھ اپنی زندگی کی کشتی کو کنا رے لگا سکتا ہے، لہٰذا یہ ممکن نہیں ہو سکتا کہ اسلام نے ہمیں ایسے طریقے نہ بتا ئے ہوں جس سے ہماری تجارت میں برکت نہ ہو۔  ارشادِ ربانی ہے۔ ’’جو شخص تقو یٰ اختیار کرے تو اللہ اس کے لئے ہر مصیبت اور پریشانی سے نکلنے کی سبیل نکال دیتا ہے ‘‘۔پتہ چلا کہ اگرہم بھی اپنی تجارت میں ہونے والی پریشانی سے نکلناچا ہتے ہیں تو سب سے پہلے متقی یعنی اللہ سے ہر حال میں ڈ رنے والے بن جا ئیں، تقو

تخلیق ِ کائنات کے مقصدکا قرآنی نظریہ!

اس جامع مقصد کو سمجھنا ما فوق الفطری چیز نہیں ہے،بلکہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا اقرار ہر جاندار اس دنیا میں تولد ہونے کے کٹھن اوقات میں مختلف طریقوں سے دیتا ہے۔ جب ایک جاندار اپنی آنکھیں مختلف مدتوں کے بعد کھولتاہے تو وہ اپنے آپ کو ایک ایسے نظام میں پاتاہے، جہاں بن مانگے اس کے لیے ہر چیز مہیا کی گئی ہے۔ وہ اپنے آپ کو ایک وسیع تر کائنات میں پاتاہے جہاں ان گنت مخلوقات اپنے مختلف طریقوں سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ایک جامع اور پر کشش دنیا میں نظاروں کے میلے، عجیب و غریب مخلوقات سے بھری ہوئی زمین، آسمان کے نیلے سائبان تلے بے لوث محبت کے آپسی رشتے اور ہر کوئی چیز کا آپسی تعاون اسکو سوچنے پہ مجبور کرتی ہے، کہ گویا اتنی بڑی خلا کیوں؟ مجھے اس نظاروں کے عجیب گھرانے میں کیوں لایا گیا؟ ہر کوئی چیز میری تمنا کے بغیر میری تابعداری میں کیوں؟ پیدا ہوتے ہی میں انجان تھا،پھر یہ محبت کی چادریں مجھ پ