تازہ ترین

وادی کے بیشتر ہوٹل موسم سرما کیلئے صد فیصد بُک

سرینگر// وادی کے ہوٹل سردیوں خاص طور پر کرسمس اور نئے سال کی آمد پر صد فیصدبھرے پڑے ہیں جو سفر اور مہمان نوازی  شعبے سے وابستہ متعلقین کے لیے خوشی کا باعث ہیں۔اس دوران ہوٹل مالکان  نے سیاحتی مقامات میں زمین پٹے کے معاہدے میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ وادی میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی جہاں سیاحتی سیزن جوبن پر رہتا ہے وہی دسمبر  کے آخری ہفتے میں کرسمس اور نئے سال کی آمد کی وجہ سے شہرہ آفاق گلمرگ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی غیر معمولی آمد سے چار چاند لگ جاتے ہیں۔ وادی میں گزشتہ3برسوں کے دوران سیاحتی صنعت کو کافی دھچکہ لگا ہے تاہم امسال سیلانیوں کی آمد کے گراف میں اضافے کی وجہ سے کچھ حد تک جہاں سیاحتی صنعت کی جان میں جان آگئی ہے وہیں اس شعبے سے وابستہ تاجر پر امید ہے کہ آئندہ سردیوں کا سیزن بھی سیلانیوں کی آمد سے شباب پر رہے گا۔ اس دوران ہوٹل مالکان کا کہنا