تازہ ترین

تاجر اور ٹرانسپورٹر اقتصادی بحران کا شکار

سرینگر// انتظامیہ ،تاجروںا ور ٹرانسپورٹروں کے درمیان نئے بجٹ سے قبل میٹنگ کے دوران ٹیکسوں کی ادائیگی میں چھوٹ، بجلی کی معقول سپلائی،چھوٹے تاجروں کے بنک قرضہ جات کی ادائیگی کی مدت میں توسیع و رعایت، اضافی میونسپل ٹیکسوں کی واپسی اور ٹرانسپورٹروں کیلئے خصوصی اقتصادی پیکیج کا مطالبہ کیا گیا۔ سرکار کی جانب سے آئند مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری کے بیچ جمعرات کو انتظامیہ اور متعلقین کے درمیان میٹنگ منعقد ہوئی،جس کے دوران تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے سرکار کو اپنی تجاویز پیش کیں۔ وادی سے تعلق رکھنے والی انجمنوں کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنس کے زریعے فائنانس کمشنر اتل ڈھلو کی سربراہی والی میٹنگ میں شمولیت کی۔ پی ایچ ڈی چیمبر کی ٹیکسوں،بنکنگ معاملات اور جنرل ٹریڈ کی ریاستی کمیٹی کے سربراہ جان محمد کول نے میٹنگ میں شمولیت کی،جس دوران انہوں نے میونسپل ٹیکسوں میں اچانک اضافہ ہوا،جو اقتصادی طور پر بحرا