تازہ ترین

سونہ مرگ میں جے کے بینک کی شاخ اور اے ٹی ایم بند | ہوٹل مالکان،دکانداروں،عام لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات

کنگن//موسم سرما میں سونہ مرگ سیاحوں کیلئے کھلارکھنے کے حکومت کے فیصلے کے باجود جموں کشمیربینک نے یہاں نہ صرف اپنی شاخ بلکہ اے ٹی ایم کو بھی بندکردیا ہے۔ہوٹل مالکان اورسیاحت کے شعبے سے جڑے متعلقین کاکہنا ہے کہ جموں کشمیر بینک کے ایک ماہ قبل ہی سونہ مرگ میں بینک کی شاخ اور اے ٹی ایم بند کرنے سے دکانداروں،عام لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے۔ہوٹل ولیج واک کے مالک شہزادرسول نے بتایا کہ سونہ مرگ میں قائم جموں کشمیر بنک کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم کو بھی بند کردیا گیا ، جس کی وجہ سے سیاحوں ،ہوٹل مالکان اور عام لوگوں کو22کلو میٹر دور گنڈ جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ امسال انتظامیہ نے موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کو بحال رکھنے کے لئے تمام محکموں کو صوبائی کمشنر نے ہدایت جاری کی ہے لیکن جموں کشمیر بنک نے ایک ماہ قبل ہی اپنا بسترہ گول کیا ۔ انہوں نے صوبائی کمشنر کشمیر سے اس سلسل