ایچ ڈی ایف سی بینک کی آگاہی ہفتہ کے تحت مہم

سرینگر// معروف مالیاتی ادارے ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹڈ نے سنیچر کو جموں و کشمیر پولیس اور مقامی ضلعی انتظامیہ کیلئے جاری ’’ منہ بند رکھو‘‘ مہم کے تحت ایک محفوظ بینکاری ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ’منہ بند رکھو‘ مہم کا مقصد سائبر فراڈ اور ان سے بچاؤ کے طریقوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ڈیجیٹل ورکشاپ میں جموں وکشمیر پولیس کے ایس ایس پی انچارج ، سائبر کرائم ، طاہر اشرف کے علاوہ جموں وکشمیر پولیس کے دیگر اعلی پولیس عہدیداران نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار بھی اس ورکشاپ کا حصہ تھے۔ بینک کے علاقائی سربراہ برائے رسک انٹلیجنس اینڈ کنٹرول توشار دھر بینک کے سرکل ہیڈ افتخار احمد اور بینک کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس مہم میں کارڈز کی تفصیلات ، سی وی وی ، ایکسپائری ڈیٹ ، او ٹی پی نیٹ بینکنگ ،موبائل بینکنگ لاگ ان آئی ڈی اور

جموں کشمیر بینک کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

سرینگر//جموں کشمیر بینک کے حصص کی قیمتوں میں سنیچروار کو20فیصد کے قریب اضافہ دیکھنے کوملا۔ممبئی استاک ایکسچینج میں جموں کشمیر بینک کے حصص کے قیمت20.52 روپے تھی جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں اس کی قیمت20.50روپے رہی۔دونوں اسٹاک ایکسچینجوں میں بینک کے حصص کل17.10روپے پربند ہوئے جبکہ سنیچروار کودونوں جگہوں پریہ18.20روپے پر کھلے۔سنیچروار شام کوممبئی اسٹاک ایکسچینج میں ان میں20فیصد اضافہ ہوااور یہ20.50روپے پربند ہوئے۔کے این ایس کے مطابق دن بھر بینک کے حصص کی تجارت میں بھی اضافہ ہوااوردن بھر 2.50کروڑ حصصوں کا لین دین ہوا۔  

تازہ ترین