تازہ ترین

ریلائنس جیو نے لانچ کئے ‘جیو پوسٹ پیڈ پلس’ پلان

نئی دہلی// مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے منگل کو کئی نئے پلان لانچ کئے ۔جیو کے یہ پانچ پلان 399 روپے ، 599 روپے ، 799 روپے ، 999 روپے اور 1499 روپے والے نئے پلان ہیں۔لامحدود وائس کالنگ اور ایس ایم ایس کے ساتھ صارفین کو جیو پوسٹ پیڈ پلس پلان میں نیٹ فلکس، امیزون، پرائم، ڈزنی، ہاٹ اسٹار کا مفٹ سبسکرپشن بھی ملے گا۔فیملی پلان اور ڈاٹا رول اوور کی سہولت بھی ان پلان میں موجود ہے ۔ یعنی اگر اب پلان کا ڈاٹا استعمال نہیں کرپاتے ہیں تو وہ اگلے مہینے میں جڑ جائے گا۔جیو پوسٹ پیڈ پلان بین الاقوامی سفر کرنے والے صارفین کے لئے کئی سہولتیں لے کر آیا ہے ۔ بین الاقوامی سفر پر صارفین کو ان فلائٹ کنیکٹی ویٹی ملے گی۔ اس طرح کی خدمات ملک میں پہلی مرتبہ پیش کی گئی ہے ۔امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں اب فری انٹرنیشنل رومنگ ملے گی۔ دنیا میں کہی سے بھی ہندوستان میں کال اب ایک روپے فی منٹ

جے کے بنک کلن گنڈ میںکام کاج شروع کرنے کا مطالبہ

کنگن// ضلع گاندربل کے کلن گنڈ علاقے میں جموں کشمیر بنک کی شاخ کو عوام کے نام وقف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ انہیں وبائی صورتحال میں بھی بینکنگ کیلئے گنڈ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ لوگوںکا کہنا ہے کہ کلن کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی کہ علاقے میں جموں و کشمیر بنک کی ایک شاخ کو کھولا جائے تاکہ سربل، سونہ مرگ، اورگگن گیر کی وسیع آبادی کو راحت مل سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جموں و کشمیر بنک کی انتظامیہ نے کلن میں ایک شاخ کھولنے کے لئے عمارت کو بھی کرایہ پر لیا جس پر باضابطہ جموں و کشمیر بنک کا بورڑ بھی چسپاں کیاگیا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود یہاںکام کاج شروع نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر بنک کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ بنک میں کام کاج شروع کیا جائے تاکہ صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  

فوج میں بھرتی ہونے والوں کیلئے پری ریکروٹمنٹ پروگرام

سرینگر// فوج وادی کشمیر میں فوج میں بھرتی ہونے والے خواہشمند نوجوانوں کے لئے ایک 'پری ریکروٹمنٹ پروگرام' کا اہتمام کر رہی ہے۔دو ہفتوں پر محیط پہلا پری ریکروٹمنٹ پروگرام وسطی ضلع گاندربل میں منعقد کیا جائے گا جس میں فوج میں بھرتی ہونے والے خواہش مند نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے گی اور انہیں فوجی بننے اور قوم کی خدمت کرنے کے لئے تیار کیا جائے گا۔فوج کی شمالی کمان کے ادھم پور جموں میں واقع ہیڈ کوارٹر نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: 'کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کے لئے مدد فراہم کرنے کے مقصد کے تئیں گاندربل میں دو ہفتوں پر محیط ایک پری ریکروٹمنٹ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مقامی نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے گی اور انہیں فوجی بننے اور قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دی جائے گی'۔یو این آئی   

بینک ملازم انجمنوں کا مرکزی وزیرخزانہ کو مکتوب | مالی اداروں کی نجکاری پر سرکار کے موقف کی وضاحت کی جائے

ممبئی//بینک آف مہاراشٹر کے ملازمین کی دوانجمنوں نے ایک مکتوب میں مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن سے پونے میں قائم بینک کی نج کاری سے متعلق حکومت  کے موقف کی وضاحت طلب کی ہے۔حال ہی میں ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں گشت کررہی تھیں کہ حکومت بینک آف مہاراشٹر اور یوکو بینک سمیت چارسرکاری بینکوں کی نج کاری کوتیزکرناچاہتی ہے ۔ایک مکتوب میں آل انڈیا بینک آف مہاراشٹر ایمپلائزفیڈریشن اوربینک آف مہاراشٹر آفیسرس ایسوسی ایشن نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات نے  بینک ملازمین اورگاہکوں کے ذہنوں میں غیریقینی پیداکی ہے ۔انجمن نے کہا کہ یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ گاہک بینک کی کئی شاخوں سے اپنا پیسہ نکال رہے ہیں ۔ملازمین کی انجمن نے مکتوب میں لکھا ہے کہ یہ خبریں  مالی شعبے میںحالیہ بدقسمت مسائل کی وجہ سے باعث فکر مندی ہیں ۔ انجمن نے مکتوب میں یس بینک پرمورٹویم عائد کرنے،آئی سی آئی سی آئ

جی ڈی پی کی گراوٹ | کورونا ہی نہیں حکومت کے فیصلے بھی ذمہ دار:سی پی آئی ایم

نئی دہلی//مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کورونا کے دور میں ملک کی خراب معاشی صورت حال پر اپنی گہری فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں چوبیس فیصد کی جو گراوٹ آئی ہے وہ صرف کورونا کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ مودی حکومت کے گزشتہ فیصلوں کا بھی نتیجہ ہے ۔پارٹی پولٹ بیورو نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی پی میں غیرمتوقع گراوٹ دراصل نوٹ بندی اور جی ایس ٹی اور دوراندیشی کے فقدان میں لئے گئے لاک ڈاؤن کے ٖفیصلے کا ملاجلا اثر ہے ۔ پارٹی نے کہا ہے کہ معیشت کے بحران کی اصل وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی قوت خرید میں مسلسل کمی آئی ہے اور گھریلو طلب میں کمی آئی ہے اس لئے یہ بحران پیدا ہوا ہے ۔اس مسئلہ کوپبلک سرمایہ کاری اورروزگار کی فراہمی کے بغیر حل نہیں کی جاسکتا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نیولبرل پالیسیوں کی پیروی کرتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر کے ذریعہ نجی س

اکنامک الائنس سوپور کا وفد بھٹناگر سے ملاقی | علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا،تجارتی معاملات پر تبادلہ خیال

سرینگر// اکنامک الائنس سوپورنے لیفٹیننٹ گورنر کے صلاحکار آر آر بھٹناگر سے ملاقات کے دوران سوپور میں شہریوں کو درپیش مسائل کے علاوہ کاروباری و تجارتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔الائنس کا ایک وفد چیئرمین حاجی محمد اشرف گنائی کی صدارت میں مشیر سے ملاقی ہوا۔ وفد میں الائنس کے جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل کھورو،شاہ عرفان اور محمد اسلم بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران بھٹناگر کوتحصیل سوپور میں لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیاکہ نئی اسکیموں کو بروئے کار لانے پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ وفد نے کہا کہ55کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی پانی کی نئی اسکیم کو جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچا کر لوگوں کو وقف کرنی چاہئے جبکہ خراب پائپوں کی مرمت اور وٹلب ودیگر فلٹریشن پلانٹوں کی مرمت اور انکے حجم کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ الائنس نے مشیر کو سوپور میں مزید29کلو میٹر سڑکوں پ

کشمیر میں ہاتھ سے بُنے قالینوں کافروغ

سرینگر//مرکزی وزارتِ برائے پارچہ جات کے ڈیولپمنٹ کمشنر دستکاری شانت منو نے جموںوکشمیر میں ہاتھ سے بنے قالین بافی کی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لئے تمام متعلقین بشمول جموں و کشمیر محکمہ دستکاری ، محکمہ دستکاری اور سی ای سی پی سی کے ریجنل دفتر کو قریبی تال میل قائم کرنے کے لئے کہا۔40 ویں اِنڈیا کارپٹ ایکسپوورچیول فیئر کے سلسلے میں اپنے حالیہ سرینگر کے دورے کے دوران شانت منو نے جموںوکشمیر محکمہ دستکاری کو مقامی دستکاری کے فروغ کے لئے حکومت ہند کی جانب سے متعارف کی گئی سکیموں کو بھرپور استعمال کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے مرکزی دستکاری افسروں کو جموںوکشمیر ہینڈی کرافٹس محکمہ کو بھرپور مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔جموں وکشمیر کی جانب ورچیول میلے میں بھاری پیمانے پر شرکت کو سراہتے ہوئے شانت منو نے کہا کہ کارپوریٹ ایکسپو رٹ پرموشن کونسل وزارت برائے پارچہ جات کے جموں وکشمیر کا ریجنل دفتر جموںوکشمیر

سُپر بازاروں کو تجارتی خطوط پر بحال کرنے کرنے کی ہدایت

سرینگر //پرنسپل سیکریٹری پشو ، بھیڑ و ماہی پالن و امداد باہمی نوین کمار چودھری نے متعلقہ افسروں کو محکمہ امداد باہمی کے سُپر بازاروں کی تجارتی خطوط پر بحالی کی ہدایت دی ۔ یہ ہدایت انہوں نے محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لینے کے دوران دی ۔ انہوں نے آن لائین تجارت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے اور گاہکوں کو رعایت دینے کیلئے کہا ۔ میٹنگ میں رجسٹرار کواپریٹو سوسائیٹیز جموں کشمیر ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر ، اننت ناگ ، بارہمولہ اور جموں کواپریٹو بنکوں کے جنرل منیجر ، سٹیزن کواپریٹو بنک کے جنرل منیجر ، جنرل منیجر سُپر بازار کے علاوہ محکمہ کے دیگر ملازمین میٹنگ میں موجود تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو سُپر بازاروں کی تجارتی سرگرمیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اختراعی اور تکنیکی اقدامات اٹھانے اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ سُپر بازار تجارتی طور کار

فاروق خان نے پلوامہ میں ضروری اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لیا | تیل خاکی کے غیر قانونی کاروبار پراظہار برہمی،کارروائی کی ہدایت

پلوامہ//پلوامہ میں تیل خاکی کی بھاری مقدار ضبط کرنے کو مد نظر رکھتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے پلوامہ کا دورہ کر کے وہاں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنکر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروںپلوامہ ، ترال اور اونتی پورہ ، پلوامہ اور اونتی پورہ کے ایس ایس پی کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔ضلع میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا موقعہ پر جائزہ لیتے ہوئے اُنہوں نے تیل خاکی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلع انتظامیہ کی کارروائی کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی اِنتظامیہ شفاف حکمرانی کے لئے پُرعزم ہے اورتیل خاکی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ کو اِس معاملے کی جانچ پڑتال شروع کر کے سرکاری ملازمین کے اِس معاملے میں ملوث ہونے سے مت

کنگن میں ریچھ کا حملہ ،3خواتین زخمی

کنگن// وانی محلہ کنگن میں اُس وقت خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جب کھیت میں کام کررہی تین خواتین پر اچانک ریچھ نے حملہ کیا۔ 46سالہ شاہینہ بیگم زوجہ ریاض احمد میر، 34سالہ جبینہ بیگم زوجہ معراج الدین راتھر، 19سالہ نصرت بانو دختر نظیر احمد میر ساکن وانی محلہ کنگن کو ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔زخمی خواتین کی چیخ و پکار سے آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور ان خواتین کو ریچھ کے چنگل سے بچا کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے شاہینہ بیگم کو شدید زخمی حالت میں سکمز منتقل کیا۔  

شمالی کشمیر میں ٹیکس محکمہ کی مـہـم تـیـز

سوپور// محکمہ ٹیکس کی انفورسمنٹ وِنگ نے شمالی کشمیر کے اضلاع بارہمولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ میں سامان لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف معائنہ کی مہم میں تیزی لائی ۔ٹیموں نے گذشتہ تین روز کے دوران شاہراہ پر کئی گاڑیوں کی جانچ ، ٹیکس انوائسز کی حفاظت اور ای وے بلوں کو روک لیا اورقواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے سامان اور دستاویزات کو ضبط کیا۔اَنفورسمنٹ ٹیم نے یہ مہم ڈپٹی کمشنر اِنچارج انفورسمنٹ شمالی کشمیر کی نگرانی میں انجام دی۔اِس ٹیم میں سٹیٹ ٹیکس آفیسر ، اَنفورسمنٹ اِنسپکٹر اور دیگر فیلڈ عملہ شامل تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ غلط اور مشکوک دستاویزات کے کچھ معاملات کا پتہ چلا ہے جن کی مزید جانچ پڑتال کی جائے گی۔ تاہم اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹروں کو مزید جانکاری کی ضرورت ہے جس کے لئے محکمہ تمام ضروری اِقدامات کرے گا۔اُنہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ مناسب ٹیکس رسید&n

گاندربل کے تاجر طبقہ کا انتظامیہ سے سوال

گاندربل//ضلع گاندربل میں انتظامیہ کی جانب سے مسلسل لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لانے سے کاروباری سرگرمیاں بند رہنے سے تجارت پیشہ سے وابستہ افراد میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ دودرہامہ،بی ہامہ اور کنگن سمیت دیگر کئی علاقوں سے تجارت پیشہ افراد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ عیدالاضحی کے بعد گاندربل میں چند روز کے لئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی اوربعد اذاں پھر لاک ڈاون کے تحت دوکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ دوکانوں کو بند رکھنے سے کوروناوائرس پرکس طرح قابو کیا جاسکتا ہے جبکہ ضلع گاندربل کے تمام دفاتر معمول کے مطابق کام کاج میں مصروف ہیں۔اُنہوں نے ضلع انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی۔

بندشوں میں نرمی کا سر نو جائزہ لازمی: ٹریڈ الائنس

سرینگر// کشمیر ٹریڈ الائنس نے صوبائی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران وادی کی تباہ کن معیشت کو مد نظر رکھتے ہوئے50فیصد کاروباری سرگرمیوں کے برعکس صد فیصد کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدراعجاز احمد شہدار نے کہا کہ مہلک وباء کورونا وائرس کے نتیجے میں گزشتہ5ماہ سے شٹر ڈائون کے نتیجے میں دکانداروں کو قریب4ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا،جبکہ گزشتہ برس بھی انہیں5اگست کے بعد پیدہ شدہ صورتحال سے اسی قدر نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے نصف بازاروں کو کھولنے کی اجازت دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا خطرات کے خدشات کا دکانداروں اور تاجروں کو بھی اندازہ ہے تاہم اس کیلئے دکانوں کے شٹر ڈائون کرنا کوئی بھی حل نہیں ہے۔شہدار نے کہا کہ انتظامیہ کو از خود بھی اس بات کا اندازہ ہے کہ گزشتہ ایک سال کی مالی صورتحال نے

چیمبروفدلیفٹینٹ گورنر سے ملاقی | اقتصادی بحالی اور کاروباری شعبے کے معاونت کیلئے کمیٹی تشکیل

سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران جموں کشمیر میں اقتصادی بحالی اور کاروباری شعبے کی معاونت کیلئے طریقہ کار مرتب کرنے کیلئے کمیٹی کو تشکیل دیا ۔ راج بھون آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ کے دوران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کاروباری شعبے کو درپیش مسائل سے لیفٹنٹ گورنر کو آگاہ کیا۔ تبادلہ خیال کے دوران مجموعی اقتصادی صورتحال کا احاطہ کرنے اور اس کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے تازہ اقدامات اٹھانے کے علاوہ بجلی ایمنسٹی اسکیموں میں وسعت اور ہاوس بوٹوں کی رجسٹریشن،پالیسیوں،رہنما خطوط اور رجسٹریشنوں کی توسیع کرنے سے متعلق امور کا احاطہ کرنے کیلئے ایک کمیٹی کو تشکیل دیا گیا۔ تاجروں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے منوج سنہانے اپنے مشیر کے کے شرما کی سربراہی میں ایک کمیٹی کو تشکیل دینے کا اعلان کیا،جبک

جے کے بینک کی چھوٹے قرضداروں کو راحت

   سرینگر// مرکزی سرکار کی طرف سے جاری راحتی پیکیج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے اہل مدرا شیشو قرضداروں کوسود پر 2فیصد سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مراعاتی اسکیم کا مقصد اُن چھوٹے قرضداروں کے قرضوں پر شرح سود میں مزید 2فیصد سبسڈی دینا ہے جنہوں نے مُدرا شیشو کے تحت بینک سے پچاس ہزار روپے تک کے قرضے حاصل کئے ہیں۔ لیکن ایسے قرضے 31مارچ2020کو NPAزمرے میں نہیں ہونے چاہئے اور جہاں قرضدار ماہانہ سود کی ادائیگی باقاعدگی کے ساتھ کر رہا ہو، اُن تک یہ سبسڈی پہنچائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پردھان منتری مُدرا یوجنا  کے تحت تین طرح کے قرضے دیئے جاتے ہیں جن میںپچاس ہزار روپے تک شیشو قرضے کہلاتے ہیں، پچاس ہزار روپے سے لیکر پانچ لاکھ تک کے قرضے کشور کہلاتے ہیں اور پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے تک کے قرضے ترون قرضے کہلاتے ہیں۔ان میں مُدرا شیشو قرضے سب سے زیادہ اہمیت ک

کلن نرسری میں غیر معیاری بیجوں کا استعمال | خزانہ عامرہ کو3لاکھ روپے کا نقصان

کنگن //کلن میں جنگلاتی نرسری میں مبینہ طور پر غیر معیاری کائرو کے بیج لگانے سے خزانہ عامرہ کو3لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اپریل اور مئی میں سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل کے زیری پورہ کلن میں قائم کی گئی جنگلاتی نرسری میں 30ہزار لفافوں میں کائروں کے بیج لگائے گئے جو غیر معیاری ہونے کے سبب ضائع ہوگئے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اس پر 3لاکھ روپے خرچ کئے گئے تھے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اگر محکمہ نرسریوں کیلئے ہر سال لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن زیری پورہ کلن میں قائم نرسری میں محکمہ کو تین لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ھے کہ اب نرسری جہاں پر تیس ہزار کے قریب لفافوں میں لگایا گیا بیج ضائع ہوا ہے کی  جگہ پر اب گھاس اور صفائی کا کام شدومد سے شروع کیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اب ان لفافوں میں پری کنگ لگانے کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ ایسا لگے کہ یہ نرسری ضائع ن

پکھرپورہ میں لوگوں کا ہلہ شری | آبپاشی نہر کو قابل استعمال بنایا

پلوامہ //موہن پورہ پکھر پورہ میں مقامی لوگوں نے محکمہ آبپاشی کی عدم توجہی کے بعد ہزاروں کنال اراضی کو سیراب کرنے والی آبپاشی نہر کوہلہ شری کے تحت نہر کی شان رفتہ بحال کر کے پانی کو کھیتیوں تک پہنچایا۔مقامی لوگوں نے بتایا علاقے میں ایک اہم آبپاشی نہر انتہائی خستہ حال ہوئی تھی جس کیلئے لوگوں نے مرمت کے لئے کئی بار متعلقہ محکمے سے درخواست کی تاہم آبادی کی مطابق کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ لوگوں نے آبپاشی نہرکو ہلہ شری کرتحت مرمت کر کے قابل استعمال بنایا جس کے نتیجہ میں ہزاروںکنال اراضی سیراب ہوگی۔ ایک شہری بلال احمد نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے محکمہ آبپاشی سب ڈیوژن پکھر پورہ کو نہر کی مرمت کے حوالے سے کئی بار مطلع کیا گیا تاہم انہوں نے ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے گاؤں کی سینکڑوں کنال قابل کاشت اراضی بنجر میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہوا تھا جس کو بچانے کے لئے لو

مرکزنے ریاست کی نہیں ،حکومت کی مالی معاونت کی | بجلی پیداوار اوراُس سے حاصل ہونے والی آمدن پرمرکز کاکنٹرول : حسیب درابو

سرینگر//سابق ریاستی وزیرخزانہ ڈاکٹرحسیب درابو نے اس تاثر کوغلط بتایاکہ جموں و کشمیرکے لوگ صرف مرکزی سرکار کی مالی امداد یاپیکیجوں کی وجہ سے سماجی ومعاشی اعتبار سے بہترحالت میں ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران حسیب درابو نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے جن ہزاروں کروڑ روپے مالیت کے پیکیجوںکااعلان کیاگیا،اُن سے جموں وکشمیر یایہاں کے عام آدمی کوبراہ راست کوئی فائدہ نہیں ملا اورنہ ملے گا۔ایک اہم نکتے کاخلاصہ کرتے ہوئے حسیب درابو کاکہناتھاکہ مرکزکی جانب سے دی گئی مالی امداد صرف حکومت کودی جاتی تھی ،نہ کہ ریاست کو۔اُن کاکہناتھاکہ وزیراعظم مودی یااسے پہلے کے وزیراعظم نے جن اقتصادی پیکیجوں کااعلان کیا،اُس میں بیشتر رقم اُن اداروں اورکاموں کیلئے دی گئی یاکہ مختص کی گئی ،اُن سے جموں وکشمیر یایہاں کے عام لوگوں کاکوئی لینادینا نہیں ۔حسیب درابو نے کہاکہ ایک تقریب کے دورا ن وزیراعظم

آبپاشی سہولیات کی عدم دستیابی سے دھان کی فصل تباہ | زراعت شعبے کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا جارہا ہے:حسنین مسعودی

سرینگر//دھان کی فصل کو وقت پر آبپاشی سہولیات نہ ملنے پر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان (ر)جسٹس حسنین مسعودی نے تشویش کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ جان بوجھ کر وادی کشمیر میں زراعت کے شعبے کو زک پہنچانے کیلئے آبپاشی سہولیات کو نظراندازکیاجارہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران گورنر انتظامیہ خصوصاً آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکموں نے آبپاشی نہروں اور کوہلوں کو یکسر نظر انداز کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے کھیتوں کیلئے آبپاشی کی سہولیات دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں وقت وقت پر آبپاشی نہروں اور کوہلوں کی ڈریجنگ، صفائی اور مرمت ہوا کرتی تھی اور کسانوں کو بھی آبپاشی کی سہولیات آسانی سے میسر رہا کرتی تھی لیکن گذشتہ کئی برسوں میں ایسا کوئی بھی عمل نہیں ہورہا ہے اور آبپاشی کے یہ ذرائع دن بہ دن سکڑتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کیساتھ ج

ایچ ڈی ایف سی بنک کے سہ ماہی منافع میں20 فیصد اضافہ

سرینگر//مالیاتی ادارے ایچ ڈی ایف سی بینک نے ہفتہ کے روز رواں مالی سال کی جون سہ ماہی کے لئے خالص منافع میں19.6 فیصد اضافے کی رپورٹ 6ہزار658کروڑ62لاکھ روپے درج کئے ہیں۔ بینک کی جون2020-21 کی سہ ماہی بینک کی آمدنی بڑھ کر 34ہزار453کروڑ28لاکھ روپے ہوگئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں32ہزار361 کروڑ84لاکھ کروڑ روپے تھی۔ بنک نے30جون2020 تک مجموعی طور پر غیر پرکارکردگی اثاثوں (این پی اے) کے میں 1.36 فیصد کی کمی کے ساتھ اپنے اثاثہ محاذ پر بہتری لائی جو جون 2019 کے آخر تک1.40 فیصد رہی تھی۔  کارکردگی کے لحاظ سے ، مجموعی’’ این پی اے‘‘ یا ناقص قرضے جو 13ہزار773کروڑ 46لاکھ روپے کے مقابلے میں ان ناقص قرضوں کو11ہزار768کروڑ95لاکھ روپے تک لایا گیا۔بنک نے کہا ہے کہ اسی طرح مجموعی’’ این پی اے‘‘(غیر کارکردگی اثاثوں) میں0.33فیصد کمی درج کرکے ان کو3ہزار297ک