قربانی کے جانوروں اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے عید الاضحی کی مناسبت سے قربانی کے جانوروں اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو عید کی خریداری کے دوران رہنما خطوط کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ فاروق احمد خان نے پیر کو ایک میٹنگ کے دوران بازاروں میں عید الاضحی کے موقع پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر پی کے پولے کے علاوہ آئی جی کشمیر وجے کمار،شہری رسدات اور امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ڈائریکٹر بشیر احمد خان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔میٹنگ کے دوران فاروق احمد خان کو افسران نے عید انتظامات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ چیکنگ کیلئے مختلف ٹیموں کو تعینات کیا گیا تاکہ وہ قیمتوں ،گراں بازاری اور چور بازاری پر سختی سے نظر گزر رکھ سکیںاور ریت لسٹ کے تحت ہی خریداری کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سرین

ایچ ڈی ایف سی بنک کے سہ ماہی منافع میں20 فیصد اضافہ

سرینگر//مالیاتی ادارے ایچ ڈی ایف سی بینک نے ہفتہ کے روز رواں مالی سال کی جون سہ ماہی کے لئے خالص منافع میں19.6 فیصد اضافے کی رپورٹ 6ہزار658کروڑ62لاکھ روپے درج کئے ہیں۔ بینک کی جون2020-21 کی سہ ماہی بینک کی آمدنی بڑھ کر 34ہزار453کروڑ28لاکھ روپے ہوگئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں32ہزار361 کروڑ84لاکھ کروڑ روپے تھی۔ بنک نے30جون2020 تک مجموعی طور پر غیر پرکارکردگی اثاثوں (این پی اے) کے میں 1.36 فیصد کی کمی کے ساتھ اپنے اثاثہ محاذ پر بہتری لائی جو جون 2019 کے آخر تک1.40 فیصد رہی تھی۔  کارکردگی کے لحاظ سے ، مجموعی’’ این پی اے‘‘ یا ناقص قرضے جو 13ہزار773کروڑ 46لاکھ روپے کے مقابلے میں ان ناقص قرضوں کو11ہزار768کروڑ95لاکھ روپے تک لایا گیا۔بنک نے کہا ہے کہ اسی طرح مجموعی’’ این پی اے‘‘(غیر کارکردگی اثاثوں) میں0.33فیصد کمی درج کرکے ان کو3ہزار297ک

تازہ ترین