تازہ ترین

عیدالضحیٰ کے موقع پر بازاروں میں گہماگہمی

سرینگر //عیدالضحیٰ سے ایک دن قبل سرینگر اور اسکے گردنواح کے بازاروں میں کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملی تاہم اس گہماگہمی کے دوران کورونا مخالف قوائد و ضوابط پر عمل آواری کا کہیں نام و نشان نہیں تھا اور  لوگ عالمی وباء کو بھول چکے تھے۔ سرینگر کے لال چوک، ڈلگیٹ، بٹہ مالو ، مائسمہ، خانیار، جامع مسجد ، نوہٹہ ، صورہ اور دیگر علاقوں میں لوگوں کی بھاری بھیڑ خرید و فروخت میں مصروف تھیں ۔ سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں خریدو فروخت کرنے والے ایک صارف محمد صدیق  نے بتایا ،’’ضروری سامان کی قیمتوں پر روک نہیں، ہر گزرتے دن مہنگائی میں اضافہ اور لاک ڈائون کی وجہ سے پیدا ہونے والی مالی مشکلات کی وجہ سے لوگوں کی خریداری کی قوت ختم ہوچکی ہے ‘‘۔محمد صدیق نے بتایا ’’ سبزیوں، بیکری اور دیگر ضروری سامان کی  قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کا کوئی بھی انتظام نہیں کیا گیا