تازہ ترین

’ ملازمین کی قابلیت اور ہنربڑھانے کیلئے تربیت لازمی ‘

سرینگر// جموں کشمیربینک کے ایڈیٹرسجاد بزاز،جوبینک کے انٹرنل کمیونیکیشن اینڈنالج منیجمنٹ (IC&KM) ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی کررہے تھے،کوبینک کے اسٹاف ٹریننگ کالج سرینگر کااضافی چارج دیاگیا ہے۔متعلقین کے کثیرحلقوں نے بینک کے  چیئرمین ومنیجنگ ڈائریکٹرآر کے چبھرکے اِس فیصلے کوسراہا ہے۔کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بینک کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر آرکے چبھر نے بینک کے عملہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت پرزورددیتے ہوئے کہاکہ یہ بینکنگ اورمالی سیکٹر کے تبدیل ہورہے جدیدتقاضوں کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ کووِڈ کی عالمگیر وباء نے تعلیم وتربیت کے ابجد کو تبدیل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک قلیل وقت میں تعلیم اینٹ گارے کے جماعت کے کمروں سے ڈجٹل ماحول میں منتقل ہوئی ہے۔تربیت ملازمین کی قابلیت اور ہنربڑھانے کالازمی حصہ ہے اور اس سے خصوصاً بینکنگ شعبے میں انسانی وسائل کی صلاحیتوں میں نکھار پیداہ

تازہ ترین