تعمیراتی مواد کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک:کارڈی نیشن کمیٹی

سرینگر// لاک ڈائون کے بیچ تعمیراتی موادکی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو غیر مقامی تاجروں کو خوش کرنے کا فن قرار دیتے ہوئے ٹھیکیداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم سینٹرل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے سرکار کو متنبہ کیا کہ اگر غیر مقامی ٹھیکیداروں کو تفویض کئے گئے کام واپس نہیں لئے گئے تو5لاکھ لوگ فاقہ کشی کا شکار ہونگے۔سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کہا کہ تعمیراتی مواد کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور عام شہریوں کی قوت برداشت سے باہر ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریت،باجری اور دیگر میٹریل کی قیمتوں میں اضافع حیران کن ہے،جس کے نتیجے میں تعمیراتی پروجیکٹ بند ہونے کی دہلیز پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ریت کی قیمت11ہزار جبکہ باجری کی قیمت7500تک پہنچ گئی ہے،جس سے نہ صرف ٹھیکیدار بلکہ عام شہری بھی سخت پریشان ہیں۔فاروق ڈار نے الزام

تازہ ترین