تازہ ترین

نوٹوں کی منسوخی گھپلہ پر ہوئے انکشافات کی جانچ ہو :کانگریس

نئی دہلی// کانگریس نے نوٹوں کی منسوخی کے بعد پرانے نوٹوں کے غیرقانونی طریقہ سے بدلے جانے کا ایک اور انکشاف کرتے ہوئے آج دعوی کیا کہ اب ثابت ہوگیا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی ملک کا سب سے بڑا گھپلہ ہے اور اس کے تعلق سے جو حقائق سامنے آرہے ہیں ان کی وسیع جانچ ہونی چاہئے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک اسٹنگ دکھایا اور دعوی کیا کہ گجرات میں بی جے پی دفتر سے ملی ہدایت کے بنیاد پر 31دسمبر 2016کے بعد 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کی کس طرح غیرقانونی طریقہ سے ادلا بدلی کی گئی تھی۔ اس کام میں بی جے پی کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ بینک کے ریٹائرڈ افسر اور پولیس حکام بھی شامل تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسی اسٹنگ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پرانے نوٹوں کی ادلا بدلی کے دوران گڑبڑی کرنے کے شبہ میں کابینی سکریٹریٹ میں تعینات ایک ملازم کو برخاست کیا گیا۔ یہ ملازم پانچ سال سے اپنی خدمات دے

تازہ ترین