تازہ ترین

سی اے جی رپورٹ میں انتظامی بے ضابطگیوں کا نوٹس | محکمہ خزانہ کی ایک ہفتے کے اندر آڈٹ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایات

سرینگر // جموں وکشمیر انتظامیہ نے کمپٹولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے ضابطے کی عدم پابندی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ، تمام انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آڈیٹر جنرل کے آڈٹ مشاہدات پر کی گئی کارروائی پر رپورٹ مرتب کرے۔حکام کے مطابق یہ ہدایات محکمہ خزانہ کے نوٹس میں آنے کے بعد جاری کی گئیں ہیں کہ اس معاملے میں خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوسکی ہے اور آڈٹ اور اکاؤنٹ کے ضوابط کی دفعہ 145 کی دفعات کے مطابق آڈٹ مشاہدات کی بیشتر تعداد پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔‘‘اس کے علاوہ پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرل کے مطابق اس موضوع پر محکموں کی طرف سے کارروائی کی کمی ہے، نتیجے کے طور پر آڈٹ کے مقاصدکے حصول حاصل کرنے کیلئے ، عوامی انتظامیہ میں مالی ، انتظامیہ کی اہلیت ، ، معیشت ، کارکردگی اور جانچ کے اثرات کے معاملے متاثر ہوتے ہیں۔آڈیٹر جنرل کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے پیش نظر ، فنا

انڈیاٹریول مارٹ لکھنو | جموں کشمیر کے اسٹال میں ٹورآپریٹروں کی دلچسپی | محکمہ سیاحت کے حکام نے سیاحتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا

لکھنؤ//جموںوکشمیر کے محکمہ سیاحت کی جانب سے اِنڈیا ٹریول مارٹ ( آئی ٹی ایم ) لکھنو میں سٹال کے قیام سے متعلقین بالخصوص ٹور آپریٹروں اور اور خواہشمندسیاحوں نے اپنی گہری دلچسپی کا مظاہر ہ کیا۔اِس سہ روزہ سیاحتی پروگرام کا اِفتتاح پرنسپل سیکرٹری سیاحت و ثقافت اُتر پردیش مکیش کمار میشرم نے کیا اور اس پروگرام کی اِختتامی تقریب کل منعقد ہوگی۔جموں و کشمیر کے سٹال پر جانے والے بڑی تعداد میں سیاحوں نے مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور سری نگر ، گلمرگ ، پہلگام ، سونمرگ ، یوسمرگ ، پتنی ٹاپ ، مانسر ، بھدرواہ ، شری ماتا ویشنو دیوی جی اور کٹرا جیسے سیاحتی مقامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ محکمہ جموں و کشمیرسیاحت کے وفد ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کشمیر احسان الحق چشتی اور ڈپٹی جنرل منیجر جے کے ٹی ڈی سی اَشونی گپتا نے سیاحوں بالخصوص ٹریول آپریٹروں کو محکمہ سیاحت کی جانب سے عالمی وَبأ کووِڈ۔19

گگن گیرسونہ مرگ میں سیاحوں کارش | سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سیلانیوں کو مشکلات کا سامنا

کنگن//حالیہ برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی سونہ مرگ میں غیرریاستی سیاحوں کے رش میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سیاحت سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے تاہم سونہ مرگ میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اگرچہ بھاری برف باری کے بعد سونہ مرگ کو انتظامیہ نے گزشتہ سال ماہ دسمبر میں ٹریفک کی آمدورفت کو بند کیا تاہم گگن گیر تک سیاحوں کی آمد ورفت جاری ہے۔سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی جس کا قیام سال2007میں عمل میں لایا گیا اورسونہ مرگ میں پارکیں اور ریسٹورنٹ قائم کئے گئے تاہم اتھارٹی کی طرف سے گگن گیر میں سیاحوں کی سہولیت کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے سیاحوں کو یہاں کھانے پینے اور حاجت بشریٰ کیلئے مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہیں۔سیاحتی شعبے سے وابستہ مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ اگرچہ سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گگن گیر کے مقام پرایک پارک ا

تازہ ترین