تازہ ترین

مارکیٹ میں غیر ملکی سیبوں کی یلغار

سرینگر//باغبانی صنعت کو جموں کشمیر کی معیشت کیلئے شہ رگ قرار دیتے ہوے کشمیر ٹریڈ الائینس کے صدر اعجاز شہدار نے مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس شعبے اور کاروبار کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔اعجاز شہدار نے کہا کہ ایرانی سیبوں کے بازار میں آنے سے اس شعبے سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور باغ مالکان کو نا قابل برداشت خسارے کا سامنا کرنا  پڑے گا۔اعجاز شہدار نے کشمیر ویلی فروٹ گرورس ڈیلرس ایسو ایشن کے صدر بشیر احمد بشیر کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ تاجربرادری انکی پشت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ما بعد سیلاب وادی کی معیشت پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے اور اس طرح کے معاملات سے معیشی حالت تباہی کے دہانے پر پہنچ جاے گی۔کشمیر ٹریڈرس الائنس  کے صدر نے  کہا کہ جہاں مرکزی حکومت  میڈ ان انڈیا اور خود کفیل بھارت کی طرفدداری اور وکا

تازہ ترین