بھارت نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 11 رنوں سے شکست دی

  سڈنی/ہندوستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 11 رنوں سے ہرایا۔تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو گیارہ رنوں سے ہرا کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اوپنر شیکھر دھون کو مچل اسٹارک نے بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ دھون کے بعد کپتان وراٹ کوہلی بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور نو گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے نو رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ راہل نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے ٹیم کی اننگز کوآگے بڑھایا اور اچھی بلے بازی کرتے ہوئے ٹی-20 کیریئر کی اپنی 12 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن اس کے بعد وہ اپنی اننگز کو آگے نہیں بڑھاسکے اورموئیسس ہینرکس کی گیند پر ایباٹ کو کیچ تھما کر آوٹ ہوگئے۔مڈل آرڈر بیٹسمین سنجو سیمسن نے 15 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ منیش پانڈے بھی

کشمیر ویمنز پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ

 سرینگر //کشمیر ویمنز پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ پورے کشمیر میں منعقد کیا گیا، جس میں خواتین کرکٹرز کی 6ٹیموں نے شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کا اہتمام چنار کور کے تعاون سے ایک مقامی این جی او’ سیو یوتھ‘ ’سیو فیچر‘ نے کیا تھا۔اس ٹورنامنٹ میں 5میچ کھیلے گئے ،جس میں کھلاڑیوں نے انتہائی جوش وجذبہ کا مظاہرہ کیا ۔اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعہ کو بارہمولہ کے جہلم اسٹیڈیم میں سرینگر واریئرز اورگیم سوینجرز کے مابین کھیلا گیا۔جس میں سرینگر واریئرز کو ٹورنامنٹ کا چیمپیئن قرار دیا گیا اور سعیدہ نامی کھلاڑی کو  ویمن آف دی میچ قرار دیا گیاجبکہ اقراء رسول کو اس سریز کیلئے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ میچ میں شریک کھلاڑیوں کو انعامات اور اسناد سے بھی نوازا گیا ہے ۔ مہمان خصوصی نے اس موقعہ پر خطاب کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھ

تازہ ترین