تازہ ترین

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج سیریز کا پہلا ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا جائیگا

 کینبر/ ہندوستانی ٹیم تیسرے ون ڈے میں شاندار جیت سے پرجوش ہوکر آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے جمعہ کے روز ہونے والے پہلے مقابلے میں بلند حوصلے کے ساتھ اترے گی۔ ہندوستان نے سڈنی میں پہلے دو ون ڈے 66 اور 51 رن سے گنوائے تھے لیکن کینبرا میں تیسرے مقابلے میں 13 رن کی جیت کے ساتھ شاندار واپسی کی ۔ کینبرا کے مانوکا اوول میدان میں آسٹریلیا کو اس طرح پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ہندوستانی ٹیم اب ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی اس کارکردگی کو برقرار رکھنا چاہے گی ، جس کا پہلا میچ کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں ہونا ہے ۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے تیسرے ون ڈے میں جیت کے بعد کہا کہ وہ اس فارم کو آگے بھی برقرار رکھیں گے ۔ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ متاثر کرنے میں ناکام رہی تھی لیکن تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا شانداربلے بازی

گلین میگراتھ کی 5 بہترین بولرز کی فہرست میں وسیم اکرم بھی شامل

سڈنی/سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگراتھ نے ایک روزہ میچوں کے 5 بہترین بولرز کی فہرست میں وسیم اکرم کو شامل کرلیا۔ بدھ کو اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تیسرے ایک روزہ میچ سے پہلے بات کرتے ہوئے میگراتھ نے اپنے بہترین بولرز کی فہرست سامنے رکھی۔پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 502 وکٹیں حاصل کرنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو میگراتھ نے اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے ہم وطن بریٹ لی کو بھی اپنی بہترین بولرز کی فہرست میں شامل کیا، بریٹ لی اپنے دور کے تیز ترین بولرز میں سے ایک جانے جاتے ہیں۔ میگراتھ کی بہترین بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس بھی موجودہیں جنہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ کے پہلے اوور میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔میگراتھ نے بہترین باؤلرز کی فہرست میں اپنے دور کے بہترین اور شہرہ آفاق بولرز سری لنکا کے سابق سپنر مرلی دھرن اور جنو