تازہ ترین

دوسرے ون ڈے میں بھارت کو پھر شکست | آسٹریلیا 51 رنز سے میچ اور سیریز کا فاتح،اسمتھ کی لگاتار دوسری سنچری

سڈنی/سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا کے 4 وکٹ پر 389 رنز کے جواب میں بھارت 9 وکٹ پر 338 رنز ہی بنا سکا، سیریز میں لگاتا دوسری سنچری بنانے والے اسٹیو اسمتھ ایک بار پھر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔گزشتہ میچ کی طرح آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اننگز اوپن کی۔آسٹریلوی اوپنرز نے پہلے ایک روزہ میچ کی طرح ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 142 رنز کی شراکت قائم کی۔کپتان ایرون فنچ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے، وہ 60 رنز کی اننگز کھیل کر محمد شامی کا شکار بن گئے، انہوں نے اس دوران 6 چوکے اور 1چھکا لگایا۔154 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارنر 7 چوکے اور 3 چھکے لگا کر 83 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہی تھے کہ رن آوٹ ہوگئے۔42ویں

فلپس کی بہترین سنچری سے نیوزی لینڈ نے جیتی سیریز

ماؤنٹ مونگانوئی/ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اتوار کے روز دوسرے ٹی 20 میچ میں 72 رنوں سے شکست دیکر تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فاتحانہ برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فلپس اور کانوے کی دھماکہ خیز اننگز اور دونوں بلے باوں کے رمیان تیسرے وکٹ کے لئے 184 رن کی بڑی شراکت داری کی بدولت 20 اوور میں تین وکٹوں پر 238 رنوں کا بڑا اسکور بنایا۔ ہدف کے تعاقب میں ونڈیز کی ٹیم 20 اوور میں نو وکٹوں پر 166 رن ہی بنا سکی۔ فلپس نے 51 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور آٹھ چھکے لگائے جس کے لئے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ٹاس ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ بیٹنگ کے لئے اتری اور اس کی شروعات اچھی رہی ۔ سلامی بلے باز نے پہلے وکٹ کے لئے 49 رنوں کا اضافہ کیا۔ اوشانے تھامس نے ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کرکے شراکت توڑ دی۔ سیفرٹ نے 13 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے ۔ پہلا