تازہ ترین

ایک ماہ کے اندرجموں وکشمیر سپورٹس پالیسی کا اعلان ہوگا:منوج سنہا

جموں// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل کہاکہ آنے والے ایک ماہ کے اندراندر جموں وکشمیر میں سپورٹس پالیسی کا اعلان ہوگا ۔انہوں نے مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں جمناسٹک اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ یہ شمالی ہندوستان کی اعلیٰ ترین جمناسٹک تربیتی سہولیات میں سے ایک ہے۔ایل جی نے قومی سطح کی 56ویں آرٹسٹک اور 25ویں ریتھمک جمناسٹک چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر کی حکومت پیرا ایتھلیٹس چندیپ سنگھ اور محمد سلطان راتھر کے استنبول، ترکی میں منعقد ہونے والی ورلڈ پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ‘جموں وکشمیر میں ایک ماہ کے اندرا ندر سپورٹس پالیسی کا اعلان ہوگا جس کے تحت نہ صرف درجہ تیسری اور چہام کی اسامیاں پُر کرنے کی راہ ہموار ہوگی بلکہ آفیسر لیول کی اسامیوں