تازہ ترین

فاروق خان نے نوجوانوں کو کھیل کود سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا

جموں//کھیل کود نصاب کا ایک اہم حصہ ہے جس سے جسمانی اور ذہنی صحت قائم رہتی ہے اور کھلاڑیوں کی کلہم ترقی میں مدد ملتی ہے ۔ اس کا اظہار آج لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے 26   ویں مردوں کی فری سٹائل ، گریکو رومن سٹائل اور عورتوں کی 12 ویں ریسلنگ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب پر کیا ۔ چیمپین شپ 15 جنوری کو ریسلنگ ایسوسی ایشن جے اینڈ کے کے جھنڈے تلے گلشن گراؤنڈ جموں میں شروع ہوئی۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ کھیل کود کے شایق نوجوانوں کو بہترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے تا کہ وہ اپنی توانائیوں کو ایک مثبت سمت دے سکیں ۔ نوجوانوں کی زندگی میں کھیل کود کیاہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود سرگرمیوں سے اتفاق اور ہم آہنگی کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔ مختلف زمروں کے تحت فاتحین میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے مشیر نے نوجوانوں کو ک

جنوبی افریقہ کی ٹیم14سال بعد پاکستان پہنچ گئی

کراچی/جنوبی افریقہ کی ٹیم 2007 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان پہنچی ہے اور 14 سال بعد پاکستانی سر زمین پر کرکٹ کھیلے گی۔مہمان ٹیم چارٹرڈ طیارے سے کراچی پہنچی ہے، ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جب کہ ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقا کے آفیشلز بھی کراچی پہنچے ہیں۔جنوبی افریقہٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی لیکن سیریز سے قبل مہمان کھلاڑیوں کاکورونا ٹیسٹ ہوگا اور نتیجہ آنے تک وہ قرنطینہ کریں گے۔ کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والیکرکٹرز اتوار سے کراچی میں ٹریننگ کرسکیں گے، پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی ایک بار پھر کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 جنوری سے ہوگا جس کے لیے پاکستان کی ابتدائی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 8 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔  

محمد عامر موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم

لاہور// فاسٹ باولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب بھی اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ وہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتے۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے محمد عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ یا کرکٹ سے بڑا نہیں ہوں لیکن میں اس مینجمنٹ اور اس کی ذہنیت کے ساتھ کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے اور ہر کھلاڑی اس کی تائید کرے گا کہ کوئی بھی کھلاڑی اس وقت تک اپنی پوری کارکردگی نہیں دکھاسکتا جب تک کہ وہ ڈریسنگ روم سے لطف اندوز نہ ہو، معیار سے کمتر کارکردگی کے نتیجے میں کھلاڑی کے آس پاس کے لوگوں کو اس سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے اس کی ہمت بندھانی پڑتی ہے لیکن اس مینجمنٹ کا معاملہ ایسا ن

سیدمشتاق علی ٹرافی : کیرالہ نے دہلی کو شکست دی

ممبئی /سلامی بلے باز رابن اتھپا کی 91 رن کی شاندار اننگز کی بدولت کیرالہ نے اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے دہلی کو آج سیدمشتاق علی ٹرافی ٹی ٹورنامنٹ کے ایلیٹ گروپ ای میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی جبکہ دہلی کو تین میچوں میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دہلی نے کپتان شکھر دھون کی 48 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 77 رن کی زبردست اننگز ،ہمت سنگھ نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رن، للت یادو کے 25 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ پانچ رن اور انوج راوت کی 10 گیندوں پر ایک چوکی اور تین چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کی بدولت20 اوورز میں چار وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔کیرالہ نے 19 اوورز میں چار وکٹوں پر 218 رنز بنا کر جیت اپنے نام کرلی۔ گزشتہ میچ میں 137 رنز بنانے والے محمد اظہرالدین اس بار کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہ

برسبین میں ٹیسٹ سیریزجیتنے کے ساتھ نمبر ون رینکنگ رہے گی داؤ پر

 برسبین، 14 جنوری //ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ میچوں کی بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے لئے فیصلہ کن مقابلہ جمعہ سے برسبین کے میدان پر شروع ہونے جارہا ہے جس میں سیریز پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی نمبر ون ٹسٹ رینکنگ بھی داؤ پر رہے گی۔ہندوستان اور آسٹریلیا 1-1 کی برابری کے ساتھ چوتھے ٹسٹ میں داخل ہونے جارہی ہیں۔ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں پہلا ٹسٹ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا جبکہ ہندوستان نے میلبورن میں دوسرا ٹسٹ آٹھ وکٹ سے جیت کر سیریز میں برابری حاصل کی۔ سڈنی میں تیسرا ٹسٹ ڈرا پر ختم ہوا اور اب سیریز کا فیصلہ برسبین میں چوتھے اور فیصلہ کن ٹسٹ سے ہوگا۔ اگر ہندوستان برسبین ٹسٹ میں جیت جاتا ہے یا ڈرا کھیلتا ہے تو وہ بارڈر۔گواسکر ٹرافی اپنے پاس برقرار رکھے گا کیونکہ ہندوستان نے 19-2018 میں آسٹریلیا سے گزشتہ سیریز دو۔ایک سے جیتی تھی۔ اگر آسٹریلیا سیریز جیتنے میں کامیاب رہا ت

ٹم پین کی برسبین کے ناظرین سے ہندوستانی کھلاڑیوں کا احترام کرنے کی اپیل

سڈنی//آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے برسبین کے گابا میدان پر ہندوستان کے اتھ جمعہ سے شروع ہونے والے چوتھے اور ا?خری ٹسٹ میچ سے قبل یہاں برسبین کے ناظرین سے میدان پر ہندوستانی کھلاڑیوں کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔  سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران تنازعہ میں آنے کے بعد پین نے یہ اقدام کیا۔ سڈنی میں ، ہندوستانی کھلاڑیوں محمد سراج اور جسپریت بمراہ  پر  نسلی تبصرہ کیا گیا  تھا اور ہندوستانی  ٹیم کی شکایت کے بعد اس طرح کے تبصرے کرنے والے چھ شائقین کو میدان سے باہر کردیا گیا تھا۔  پین نے جمعرات کو یہاں کہا ، "ناظرین کا کسی کے ساتھ بھی بدسلوکی کرنا مناسب نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ گابا میں ساتھ آئیں ، کرکٹ سے لطف اٹھائیں اور آسٹریلیا۔ ہندوستان کی حمایت کریں۔ اگر آپ چاہیں تو امپائروں کی بھی حمایت کریں۔ میرا مشورہ ہے کہ شائقین&nbs

محکمہ سیاحت کی معاونت سے منعقدہ

 سرینگر//دو بیک ٹو بیک بوائز بیچوں کے بعدمحکمہ سیاحت کشمیر نے آج گلمرگ میں تعارفی سکی کورس کے لئے پہلے گرلز بیچ کو روانہ کیا۔تمام لڑکیوں کے گروپ کو ٹی آر سی سری نگر سے جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت تبسم کاملی نے گلمرگ کی طرف روانہ کیا۔ اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت پبلسٹی / ریکریشن عدیل سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم ایڈمنسٹریشن نگہت عالم ، ٹورسٹ آفیسر ریکریشن مدثر مشتاق بھی موجود تھے۔جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے 20 شرکأکا یہ پہلا لڑکیوں کا گروپ ہے۔ لڑکیوں کا گروپ گلمرگ میں سات روزہ تعارفی سکی کورس میں تربیت حاصل کریں گی ۔ اِس دوران اِس گروپ کو سکیئنگ کی بنیادی باتوں سے متعارف کرایا جائے گا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے تمام رہائش ،بورڈِنگ اور سکی سامان مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ سکی انسٹرکٹروں کی چار رکنی ٹیم ان کو سکیئنگ کی تربیت دے رہی ہے۔محکمہ سیاحت کشمیر نے رواں سیزن میں زیادہ سے زیادہ

ہندوستان کے لئے فیصلہ کن میچ میں فٹ ٹیم کا انتخاب سب سے بڑا چیلنج

برسبین // ہندوستانی ٹیم سڈنی میں ڈرا کرانے کے بعد برسبین پہنچ چکی ہے جہاں  اسے  اپنی  ٹیم کے ہوٹل میں سہولیات کی کمی کا سامنا  ہے لیکن اس  مرتبہ  برسبین میں ٹیم انڈیا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج 15 جنوری سے شروع  ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے کے لئے فٹ الیون کا انتخاب کرنا ہے۔ بارڈر۔گاوسکر ٹرافی کے لئے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور سیریز کا فیصلہ برسبین میں آخری ٹیسٹ کے ذریعے ہونا ہے۔ اگر ہندوستان برسبین  میں ٹیسٹ جیت جاتا ہے یا کوئی ڈرا کھیلتا ہے تو وہ بارڈر-گاوسکر ٹرافی کو اپنے پاس  برقرار رکھے گا کیونکہ ہندوستان نے19 -2018میں آسٹریلیا سے گزشتہ سیریز دو۔ ایک سے جیتی تھی۔  ہندوستان کی اس وقت سب سے بڑی پریشانی اس کے کھلاڑیوں کا زخمی ہونا ہے۔ سلامی بلے باز  روہت شرما (پہلے دو ٹیسٹ) اورتیزگیندباز ایشانت شرما (پوری سی

بھارت کی شاندار بلے بازی سے سڈنی ٹیسٹ میچ ڈرا

 سڈنی/ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرا کرکٹ ٹسٹ پانچویں اور آخری دن پیر کے روز ڈرا کرالیا۔ آسٹریلیا نے سڈنی میں تیسرے ٹسٹ میں ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے 407 رن کا چیلنجنگ ہدف رکھا تھا اور ہندوستان نے کل کے دو وکٹ پر 98 رن سے آگے کھیلتے ہوئے میچ ڈرا ختم ہونے تک پانچ وکٹ پر 334 رن بنائے۔ سڈنی کا یہ میچ ہندوستان کی ٹسٹ تاریخ میں ہنوما وہاری اور روی چندرن اشون کے جوش اور جدوجہد کے لئے درج ہوگیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے زخمی ہونے کے باوجود مورچہ سنبھال کر رکھا  اور ٹسٹ میچ ڈراکراکر ہی دم لیا۔ صبح کے سیشن میں پنت نے آسٹریلیائی گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی۔ پنت نے 118 گیندوں پر 1ٍ2 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 97 رن کی قابل تعریف اننگز کھیلی۔ دوسری جانب پجارا نے سنبھال کر بلے بازی کرتے ہوئے 205 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 77 رن بنائے۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 148 رن کی شراک

وراٹ۔انوشکا کے گھر آئی ننھی پری

نئی دہلی / ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی بیوی اور اداکارہ انوشکا شرما کے گھر ننھی پری آئی ہے۔ وراٹ نے خود ٹویٹر پر پیر کے روز اس کی اطلاع دی۔ وراٹ نے ٹویٹر پر کہا کہ ’’ ہم دونوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ آج دوپہر ہمارے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہم آپ سب کی محبت  اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ،’’انوشکا اور بیٹی، دونوں بالکل ٹھیک ہیں، ہمارے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمیں زندگی کے اس نئے بات کا تجربہ کرنے کو موقع  ملا۔ ہمیں پتہ ہے کہ آپ یہ ضرور سمجھیں گے کہ اس وقت ہم سب کو تھوڑی پرائیوسی چاہئے ہوگی۔ ‘‘واضح رہے کہ کپتان وراٹ کوہلی اور آسٹریلیا کے خلاف چل رہی چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ کے بعد اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے وقت چھٹی لے کر دسم

شعیب ملک کی اسپورٹس کارحادثہ کا شکار

کراچی/پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ کے اختتام کے بعد حادثہ نیشنل ہائی پرفرمنس سینٹر کے باہر پیش آیا۔شعیب ملک کی اسپورٹس کار ریسٹورنٹ کے باہر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانیٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر حادثے میں محفوظ رہے جبکہ اسپورٹس کار کے فرنٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  

بھارت کو جیت کیلئے مزید 309 رن درکار

سڈنی/  بھارت کو آسٹریلیا سے ملے 407 رن کے کافی مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زوردار شروعات کی لیکن اس کے بعد دونوں اوپنروں کے وکٹ گنوانے دیئے۔ ٹیم انڈیا نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیے چوتھے دن اتوار کو اسٹمپ تک دو وکٹ کھوکر 98 رن بنالئے ہیں اور اسے میچ کے پانچویں دن جیت کے لئے 309 رن بنانے ہین جو ایک مشکل چیلنج ہے۔آسٹریلیا نے چوتھے دن چائے کے وقتے تک اپنی دوسری اننگز چھ وکٹ پر 312 رن بناکر اعلان کیا۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں94 رن کی برتری حاصل تھی اور اس نے ہندستان کے سامنے 407 رن کا مشکل ہدف رکھ دیا۔ہندوستانی اوپنروں روہت شرما (52) اور شبھمن گل (31) نے اس مشکل ہدف کا ہمت سے تعاقب کرنا شروع کیا اور پہلے وکٹ کے لئے 71 رن کی بہترین شراکت داری کی۔ دونوں بلے بازوں نے تیزی کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے رن حاصل کئے۔ گل اپنی اننگز کو طویل نہیں کھینچ پائے اور 64 گیندوں میں چارچوکوں کی مدد سے

لفٹینٹ گورنر نے لڑکیوں کے دستے کو گلمرگ میں 15 روزہ سکی کورس کیلئے روانہ کیا

جموں//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج لڑکیوں کے دستے کو گلمرگ میں 15 روزہ سکی کورس کیلئے روانہ کیا ۔ سکی تربیت پانے والوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کئے جا رہے مواقعہ سے استفادہ کر کے اپنی توانائیوں کو مثبت سمت دینے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر حکومت نوجوانوں کیلئے معقول پلیٹ فارم قائم کر رہی ہے اور ابھرتے کھلاڑیوں کو بھی لازمی تربیت فراہم کر رہی ہے جس کیلئے بہترین کوچوں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹی حکومت جموں کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی نشاندہی اور انہیں فروغ دینے کیلئے وعدہ بند ہے جس کیلئے متواتر معاونت، ساز و سامان ، بنیادی ڈھانچہ اور دیگر ضروری سامان کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے محکمہ کھیل کود اور امور نوجوان کو تربیت پانے والے سکیروں کیلئے بہترین سہولیات فراہم رکھنے کیلئے کہا اور ان

گلمرگ میں’کھیلوں انڈیا‘ سرمائی کھیلوں کے انتظامات کو حتمی شکل

گلمرگ//قومی جونیئر اسکی چیمپین شپ اور سنو بورڈنگ چیمپین شپ اور دوسرے کھیلوں انڈیاسرمائی کھیلوں کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جمعہ کو گلمرگ میں ایک ٹیکنیکل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔سرمائی کھیلوں کی جموں کشمیرکی انجمن نے الگ سے سیاحتی شعبے کے متعلقین ،سینئرسکی گائیڈز،بین الاقوامی اتھلیٹوں ،پرنسپل جواہرانسٹی چیوٹ آف ماونٹینرنگ اینڈ ونٹر سپورٹس اورڈپٹی کمانڈنٹ ہائی آلٹی چیوڈ وارفیر اسکول کے ساتھ میٹنگ کی ۔پہلی میٹنگ میں سیاحتی شعبے سے وابستہ عارف محمد خان،محمود احمد لون۔فرہاد نائیک،جاویداحمد ریشی،منطوراحد لون اور سنو موبائیل ایسوسی ایشن کے عارف احمد،مشتاق احمدخان،غلام حسن بٹ موجودتھے۔میٹنگ کے دوران ممبران نے اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا۔ ممبران نے اس بات کی شکایت کی کہ سپورٹس کونسل نے انہیں پہلے کھیلوں انڈیامیں شرکت کی اسناد نہیں دیں۔میٹنگ کے دوران مقامی سیاحتی انجمنوں کی ایک

محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام سکی کورس کا دوسرا بیچ شروع

گلمرگ//ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر نے آج برفباری اور موسم کے صاف ہونے کے بعد گلمرگ میں لڑکوں کے دوسرے گروپ کے تعارفی سکی کورس کا آغاز کیا۔جموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع سے20 نوجوان لڑکوں کا دوسرا گروپ گلمرگ میں 7 روزہ تعارفی سکی کورس کرے گا ۔اِس دوران اِس گروپ کو سکیئنگ کی بنیادی باتوں سے متعارف کرایا جائے گا۔ محکمہ سیاحت کے ذریعہ تمام رہائش اور بورڈنگ اور سکی کا سامان مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ سکی اِنسٹرکٹروں کی چار رُکنی ٹیم ان سیکھنے والوں کوسکیئنگ کی تربیت دے رہی ہے۔ڈائریکٹوریٹ ٹوراِزم کشمیر نے رواں سیزن میں زیادہ سے زیادہ 6 گروپوں کو سکیئنگ کی تربیت دینے کے لئے ہفتہ وار کیلنڈر تیار کیا ہے۔ اِن 6 گروہوں میںدو خصوصی طور پر جموں و کشمیر کے باہر کے نوجوانوں کے لئے ہیں جن میں ایک لڑکیوں کا گروپ بھی شامل ہے۔ لڑکیوں کا ایک اور خصوصی گروپ یوٹی سے ہوگا۔بیس لڑکوںپر مشتمل پہلے گروپ نے اَپنا

اسمتھ کی سنچری ، ہندوستان کا ٹھوس جواب

سڈنی / کرشمائی بلے بازاسٹیون اسمتھ (131) نے  شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی 27 ویں سنچری مکمل کی جبکہ لیفٹ ارم اسپنر رویندر جڈیجا (62 رن پر چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی اور اوپنروں کی عمدہ اوپننگ سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف  تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن  جمعہ کے روز ٹھوس جواب دیتے ہوئے مقابلہ برابری پر لا دیا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 338 رن بنائے جبکہ ہندوستان نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 96 رن بنائے  لئے ہیں۔ ہندوستان ابھی پہلی اننگز میں 242 رن سے پیچھے ہے اور اس کے آٹھ وکٹ باقی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرادن پوری طرح اسمتھ اور جڈیجا کے نام رہا۔ اسمتھ پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے ، لیکن انہوں نے تیسرے ٹیسٹ میں مضبوطی سے واپسی کی اور ضرورت کے وقت سنچری بنائی۔ وہیں دوسری طرف جڈیجا نے 18 اوور می

تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا مضبوط آغاز

 سڈنی /مارنس لابوشین/ آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف بارش کے سبب متاثرتیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو پہلی پاری میں دن کا کھیل ختم ہونے تک 55 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 166 رن بنا لیے۔ہندوستان کی جانب سے کوئی بھی تیز گیندباز محمد سراج اور ڈیبیو کرنے والے تیز گیندباز نودیپ سینی نے ایک ایک وکٹ لیا۔ وہ ٹیسٹ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے ہندوستان کے 299ویں کھلاڑی بن گئے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے پکووسکی 460 ویں کھلاڑی بنے۔ لابوشین نے 149 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 67 رن بنائے جبکہ پکووسکی نے 11 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں کی مدد سے 62 رن بنائے۔ اسٹمپس کے وقت لابوشین 62 رن اور اسٹیو اسمتھ 64 گیندوں میں پانچ شاندار چوکوں کی مدد سے 31 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اسمتھ نے گذشتہ دو ٹیسٹ کی ناکامی کو پس پشت ڈالتے ہوئے مضبوطی کے ساتھ بلے بازی کی او

مشیر خان نے انتظامات کا جائیزہ لیا ، متعلقین کے ساتھ طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ،تقریب کو یاد گار بنانے پر زور دیا

جموں//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کھیلو انڈیا پروگرام اور انٹر نیشنل ہمالین سنو ریس کے تحت سرمائی کھیلوں کے دوسرے باب کیلئے کئے جا رہے انتظامات کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائیزہ لیا ۔ قومی سطح کا یہ پروگرام 11 فروری سے شروع ہو کر 16 فروری کو گلمرگ میں اختتام پذیر ہو گا ۔ اے ڈی جی پی سیکورٹی ، اے ڈی جی پی ٹریفک ، سیکرٹری سیاحت ، امور نوجوان و کھیل کود ، ڈی جی یوتھ سروسز و سپورٹس ، سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل ، ایم ڈی جے کے ایس آر ٹی سی ، جوائینٹ ڈائریکٹر محکمہ تواضع میٹنگ میں از خود موجود تھے جبکہ صوبائی کمشنر کشمیر ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ، سرمائی کھیلوں کے انجمنوں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں سے قریباً ایک ہزار کھلاڑی سرمائی کھیلوں میں

وزیر اعظم اورنائیڈو نے گانگولی کی خیریت دریافت کی

کلکتہ / نائب صدروینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے سابق کپتان اور ہندوستان کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیئرمین سوربھ گانگولی کی خیریت دریافت کی۔ مسٹر نائیڈو اور مسٹر مودی نے سوربھ گانگولی کے کنبہ کے ساتھ فون پر گفتگو کی اور ان سے خیریت معلوم کی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ اور بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر نے اسپتال پہنچ گانگولی  کی خیریت معلوم کی۔ گانگولی سنیچر کے روز اپنے گھر پر ورک آوٹ کر رہے تھے کہ اچانک انہیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ گانگولی کو فوراً ووڈ لینڈس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی۔انہیں ہلکا دل کا دورہ پڑا تھا۔ انوراگ نے گانگولی سے اسپتال میں ملنے کے بعد کہا ، "میں نے ان سے ملاقات کی۔ جب میں ان  سے ملنے پہنچا تو وہ مجھے دیکھ کر مسکرائے۔ وہ ایک اچھے فائٹر ہیں اور انہوں نے کیریئر میں بہت س

ولیمسن کی لگاتار دوسری سنچری ، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

کرائسٹ چرچ / مہمان پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن کپتان اور دنیا کے پہلے نمبر ایک بلے باز کین ولیمسن (112 ناٹ آؤٹ) اور مڈل آرڈر میں بلے باز ہنری نکولس (89 رنز ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچری سے نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں تین وکٹ کے نقصان پر  286 رنز بنائے ہیں۔ نیوزی لینڈ فی الحال مہمان پاکستان سے  11 رنز  پیچھے ہے۔پاکستان کی پہلی اننگز 297 رنز پر آؤٹ  ہوگئی تھی۔  ولیمسن اور نکولس کی شاندار اننگز نے بدولت نیوزی لینڈ کو مضبوط پوزیشن پر پہنچایا۔ کھیل ختم ہونے تک ولیمسن کریز پر موجود ہیں ، انہوں نے 175 گیندوں میں 16 چوکوں کی مدد سے 112 اور نکولس نے 186 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو مضبوط آغاز کیا اور ٹام لیتھم اور ٹام بلینڈیل نے پہلی وکٹ کے لئے 52 رنز جوڑے۔ تاہم فہیم اشرف نے بلینڈیل کو ایل بی ڈبلیو