تازہ ترین

پولیس پریمیر کرکٹ لیگ گاندربل | فتح پورہ ویریرس کی آسان جیت

گاندربل//گاندربل میں جاری کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20 پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کے 13 ویں روز فرینڈز الیون کنگن اور فتح پورہ وارئیرس کے مابین کھیلا گیا۔فرینڈز الیون کنگن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 8کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 94رن بنائے۔ رئیس نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 20رن بنائے۔ فتح پورہ ویرئرس نے مقررہ ہدف 11ویںاوورمیں4کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر حاصل کیا۔ اشفاق نے 35اور طارق نے31رن بنائے۔ طارق احمد کوبلے  بازی اورگیند بازی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔   

کپوارہ میںناک آوٹ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

کپوارہ//نوجوانوں میں صلا حیتوں کونکھارنے کیلئے کپوارہ پولیس نے ’سوک ایکشن پروگرام‘کے تحت ٹی 20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنا منٹ شروع کیا۔ ڈی آئی جی شمالی کشمیر محمدسلیمان چودھری نے ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کاپہلا میچ وکٹوریا ایکس آئی اور سٹی کلب کپوارہ کے درمیان غالی ذو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ایس ایس پی کپوارہ رام امبیر کر اور پولیس کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ساتھ فوج کے آفیسران نے بھی کرکٹ ٹورنا منٹ کے افتتاح پر موجود تھے۔اس موقعہ پر محمدسلیمان چودھری نے کہا کہ کپوارہ پولیس نے ایسے ٹورنا منٹ شروع کر کے نوجوانوں کی صلا حیتو ں میں نکھارنے کا بھر پور موقع دیا ہے۔ایس ایس پی کپوارہ نے ڈی آئی جی شمالی کشمیر کا اس ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے کے لئے ان کا شکریہ کیا کیونکہ ان کی شرکت سے کھلاڑیو ں میں حوصلہ افرائی ہوئی ۔ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیو ں نے کپوارہ پولیس کی سراہنا

تازہ ترین