تازہ ترین

نوپورہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | سٹار 11 لنگیٹ نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سوپور // نوپورہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری میچ ہفتہ کو علمدار اسپورٹس سٹیڈیم نوپورہ سوپور میں سٹار 11لنگیٹ اور ایس ایس جی سی اشٹنگو بانڈی پورہ کے درمیان کھیلا گیا ۔اس فائنل میچ میں سینئر سیاسی رہنما عبدالغنی وکیل مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں علاقہ کے معزز شہریوں کے علاوہ سیول سوسائٹی سوپور کے ارکان بھی موجود تھے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹار 11 لنگیٹ نے 20 اوورز میں 233 رنز بنائے اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایس ایس جی سی اشٹنگو نے 19 اوورز میں صرف 145 رنز بنائے اور سٹار 11 لنگیٹ نے 88 رنز سے میچ  اپنے نام کر لیا ۔ جلیل احمد نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60رن بنائے اور 2وکٹیں حاصل کیں اور انہیں  مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ تاہم ایس ایس جی سی اشٹنگو کے توصیف احمد شیخ کو  ٹورنامنٹ کے دوران 16  وکٹیں حاصل کرنے اور 130 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا

دھونی کی موجودگی سے ٹیم کا حوصلہ مضبوط ہوگا : وراٹ

دبئی // (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ ایک مینٹر کے طور پر مہندر سنگھ دھونی کی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے ٹی  20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم  کا حوصلہ بڑھے گا۔ وراٹ نے گزشتہ روز کہا ، "دھونی کو بیک روم اسٹاف میں شامل کرنے سے  ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا اور ٹیم  کے نوجوان کھلاڑیوں کو دھونی کے تجربہ سے کافی فائدہ ملے گا جو انھیں اپنے کھیل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ بطور کپتان  اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کھیل رہے  وراٹ کوہلی نے کہا ، ’’دھونی اس ماحول میں واپسی کرنے پر کافی پرجوش ہیں۔ جب ہم سبھی نے اپنا کیریر شروع کیا تھا وہ تبھی سے ہم سے کے لئے ایک مینٹر ہیں، وہ اس وقت ٹیم کے لئے کھیل رہے تھے اور ان کے پاس اب موقع ہے کہ وہ اس کام کو پھر سے جاری رکھیں۔ خاص طور پر ان نوجوان کھلاڑیوں کے لئے جنہیں اپنے کیریر کے شروعات سال میں

تازہ ترین