عمر گل کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 اسلام آباد/ پاکستان کے تیزگیندباز عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔گل نے جمعہ کے روز ان کی گھریلو ٹیم بلوچستان کے سدرن پنجاب کے خلاف شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہونے کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 36 سالہ تیز گیند باز نے پاکستان کے لئے 47 ٹیسٹ ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ پُرنم آنکھوں کے ساتھ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، اہلخانہ، ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلوچستان اور سدرن پنجاب کے کھلاڑیوں نے دونوں جانب قطار بنا کر اور بلے ہوا میں لہرا کر انھیں گارڈ آف آنر دیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، ہمیشہ پاکستان کے لیے دل سے کھیلا اور اپنی 100 فیصد کارکردگی دی، کرکٹ ہمیشہ سے میری محبت اور جنون ہے اور رہے گا۔عمر گل کا کہنا تھا پاکستان

گاندربل پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کا 10واں دن

گاندربل//پولیس پریمیر ٹی20کرکٹ لیگ گاندربل میں جاری ہے اور 10ویں روز  2میچ کھیلے گئے۔  قمریہ کرکٹ میدان میں کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ باغوان کرکٹ کلب اور فرینڈز کنگن 11کے درمیان کھیلاگیا۔ باغوان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کافیصلہ کیا۔ فرینڈز کنگن کے سہیل راک نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔فرینڈز کنگن نے 20 اوور میں 195 رن بنائے۔ فیصل اور سرتاج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ باغوان کرکٹ کلب 15.5اوور میں 92رن بنائے اور پوری ٹیم آوٹ ہوگئی ۔ عبد المجید اور توفیق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل راک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں کریسنٹ 11رائل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 133رن بنائے۔ ارشاد احمد اور شفقت نے بالترتیب 36 اور 25 رنز بنائے۔ عاطف

تازہ ترین