تازہ ترین

مضبوط راجستھان کیخلاف بلند حوصلوں کیساتھ ُاترے گا کولکتہ

 دبئی //کپتان دنیش کارتک کی سربراہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اپنی سابقہ جیت سے پرجوش بدھ کو آئی پی ایل 13 کے میچ میں ناقابل تسخیر اور جیت کے رتھ پر سوار راجستھان رائلز کے سامنے ایک زبردست چیلینج پیش کرنے کے ارادے سے اترے گا۔کولکتہ کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز سے ہارنا پڑا تھا جب کہ اس نے پچھلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو یکطرفہ انداز میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل راجستھان نے آخری میچ میں چنئی سپر کنگز اور کنگز الیون پنجاب کو شکست دی تھی۔کولکتہ کی ٹیم دو میچوں میں ایک ہار اور ایک جیت کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ راجستھان کی ٹیم دونوں میچ جیتتی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں چار پوائنٹس کے ساتھ دہلی کیپیٹلز کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔کے کے آر کا مقابلہ راجستھان جیسی مضبوط ٹیم کے چیلنج سے ہوگا جس نے اب تک ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہ

دوسرا پولیس پرئمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزید

سرینگر//نوجوانوں کیلئے جموں کشمیرپولیس مختلف کھیل مقابلوں کااہتمام کررہا ہے اور ہم امن کیلئے مشترکہ طور کام کررہے ہیں جوہمارامقصد ہے۔اس بات کااظہار پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے دوسری پولیس پرئمیرلیگ ’’پلے فار پیس 2020‘‘ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر پولیس سربراہ نے فاتح ٹیم کومبارکباد دی ۔ یہ میچ سونہ وار اسٹیڈیم میں چھترہامہ نائٹس اورگولڈن برانڈس کے درمیان کھیلا گیا جس میں چھتر ہامیہ نائٹس نے فتح حاصل کی۔ انہوں نے ضلع پولیس سرینگر اور دیگر شریک ایجنسیوں کی سراہنا کی جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کاکامیاب انعقاد کیا۔انہوں نے ذارئع ابلاغ کا بھی شکریہ اداکیاجنہوں نے اس ٹورنامنٹ کااحاطہ کیا۔اس موقعہ پر پولیس سربراہ نے کہا کہ آئندہ ایام میں مزید ایسے نصف درجن کھیل سرگرمیوں کاانعقاد کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کل سے بانڈی پورہ میں ایک ماہ ط