تازہ ترین

فرنچ اوپن ٹینس:آغاز سے پہلے ہی کورونا کی لپیٹ میں آگیا

 پیرس/آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک مزید 2 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 وہ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔منتظمین نے متاثرہ کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے جب کہ فیڈریشن آف فرنچ ٹینس کے حکام نے اب تک مجموعی طورپر 900 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں، فرنچ اوپن کے مقابلے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک پیرس میں شیڈول ہیں۔  

قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنا منٹ اختتام پذیر

پلوامہ/سید اعجاز/قاضی گنڈ میں ’محمد منصور خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ فائنل میچ آفی گرینڈ سپائی کرس نے جیت لیا۔ قاضی گنڈ میں ایک ہفتہ قبل والی بال ٹورنامنٹ شروع ہوا جس میں متعدد ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ آفی گرینڈ سپائی کرس اور الائٹ کلب سرینگر کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموںنے خطاب کو جیتنے کیلئے سخت مقابلہ کیا جس سے شائقین محظوظ ہوئے۔ آفی گرینڈ سپائی کرکس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الائٹ کلب سرینگر کو ہرایا۔ فاتح ٹیم کو50ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30ہزار روپے دیئے گئے۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام کرنے والے رفیق احمد خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنا ہے۔   

تازہ ترین