تازہ ترین

جموں کشمیر اوپن2021گالف ٹورنامنٹ آج سے | اولمپک سےلوٹے اُدیان مانے اورکئی معروف کھلاڑیوں سمیت125گولفر حصہ لینگے

سری نگر// سرینگر کے رائیل سپرنگ گالف کورس میں15سے18ستمبر تک4روزہ جموں کشمیر اوپن2021 پیشہ وار گالف کا اعلان کرتے ہوئے پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا  اور محکمہ سیاحت نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں40 لاکھ روپے کا انعام ہوگا۔ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران منتظمین نے کہا کہ ہندوستان میں پیشہ وارانہ گالف کی با ضابطہ منظوری دینے والی تنظیم پروفیشنل گالف ٹور آف انڈیا  جموں و کشمیر ٹورازم ساتھ مل اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب19 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ سیاحت و ثقافت کے سیکریٹری سرمد حفیظ نے کہا کہ جموں و کشمیر سرکار محکمہ سیاحت کی تواسط سے’ جے اینڈ کے اوپن‘ کے اہتمام میں تعاون پیش کر رہا ہے ۔اس موقعہ پر ناظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتونے کہا ’’  جے اینڈ کے ا

حاجن سوکر کپ میںآرکو فٹ بال کلب فاتح

 سرینگر// حاجن گرائونڈمیں کھیلے گئے پہلے سوکر کپ میں آرکو فٹ بال کلب نے وہاب سپورٹس حاجن کو  ایک کے مقابلے میں3گول سے شکست دے کر حاجن ساکر کپ جیت لیا۔آرکو  فٹ بال کلب نے فٹ بال کا شاندار کھیل دکھایا اور، میدان میں زیادہ سے زیادہ وقت تک گیند پر قبضہ برقرار رکھا۔ ان کا پہلا قیمتی گول کھیل کے 17 ویں منٹ میں آیا جب مڈ فیلڈر معراج الدین نے گیند کو گول میں ڈال دیا۔ اس کے بعد ایک اور گول کامران احمد نے کیا۔درمیانی وقت میں وہاب اسپورٹس حاجن نے بھی گول کر کے اسے 2-1 کر دیا,اور برتری کو کچھ حد تک کم کیا۔میچ کے دوسرے ہاف میں آرکو فٹ بال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور زیادہ تر وقت تک گیند کا قبضہ برقرار رکھا۔کھیل کے 70 ویں منٹ میں معراج الدین نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا۔  

راہل ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم

 پونچھ//گل پور  کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ راہول ڈراوڈ کرکٹ اکیڈمی اور بیدی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی 73 رنز سے جیت گئی۔ کوچ اور راہول ڈریوڈ اکیڈمی کے بانی پرویز ملک آفریدی کی نگرانی میں ٹیم راہول ڈراوڈ کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 203/6 رنز بنائے۔ ساحل ضوفی نے 29 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔ عمران نے 41 رنز بنائے۔ جواب میں بیدی کلب نے 140/10 اسکور کیا۔ اندرپال اور باسط نے 38 اور 28 رنز بنائے۔راہول دراوڑ کرکٹ اکیڈمی کیلئے کفیل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شکاوت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساحل احمد نے اپنی بہترین کارکردگی پر مین آف میچ قرار دیا گیا۔ میچ کی نگرانی گورویندر سنگھ ، اعجاز احمد اورسجاد نے کی۔ ٹورنامنٹ کو ڈاکٹر بوبشن کمار (جونٹی) ، پون کمار اور پرویز احمد آفریدی چیئرمین ای ایچ ایس اے ایس فاؤنڈیشن پونچھ کی