تازہ ترین

دیپکا کماری رینکنگ راونڈ میں نویں مقام پر رہیں

ٹوکیو//عالمی نمبر ایک تیرانداز دیپکا کماری  نے یہاں جمعہ کو ٹوکیو اولمپکس کے پہلے دن ہندوستان کی مہم کا آغاز کیااور خواتین کی انفرادی رینکنگ راونڈ  میں نویں نمبر پر رہیں۔ہندوستانی تیزانداز نے اپنے 72 مواقع  میں 3010ایس اور 13ایکس مارتے ہوئے ممکنہ 720 میں سے 663 پوائنٹس حاصل کیے۔ دیپکا اب پہلے ایلیمینشن راؤنڈ میں بھوٹان کی بھو کرما کے مدمقابل ہوں گی۔ ریو اولمپین کرما عالمی درجہ بندی میں 193 نمبر پر ہیں۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں 673 پوائنٹس کا اولمپک ریکارڈ سرفہرست چارتیزاندازوں کوریا کے ا?ن سان (680)، جنگ منہی (677)، کانگ چائے ینگ (675) اور میکسیکو کے ایلیزاندرا والنسیا (674) نے توڑا۔اتْن داس، ترون دیپ اورپروین جادھو کی ہندوستانی مردوں کی تکڑی مینز رینکنگ راونڈ کے لئے میدان پر اترے گی۔ یو این آئی  

ٹوکیواولمپک سے جڑے مزید 19افرادکورونا سے متاثر

ٹوکیو// ٹوکیواولمپک کی ا?رگنائزیشن کمیٹی نے جمعہ کو کھیلوں سے جڑے مزید 19 لوگوں کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے تین اولمپک گاوں میں ہیں۔منتظمین کے مطابق تین ایتھلیٹ، تین صحافی، اولمپک وفد کے 10 ممبران اورتین کنٹریکٹ ہولڈرکورونا سے پازیٹیوپائے گئے ہیں۔ اس سے کھیلوں سے وابستہ کل متاثرہ افرادکی تعداد110 پہنچ گئی ہے، جس میں 56 جاپان کے شہری اور54 دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔