تازہ ترین

خواتین کرکٹروں کی ڈی سی کپواڑہ سے ملاقات

کپواڑہ//ضلع کپواڑہ کی خواتین کرکٹروں کے ایک گروپ نے کل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین سے ملاقات کی تاکہ ان سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کے ساتھ بات چیت کے دوران کرکٹروں نے کھیلوں کے سامان اور کھیل کے میدان سمیت مختلف سہولیات کا مطالبہ کیا۔2 ٹیموں سے بات چیت کے بعد ڈپٹی کمشنر نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر کپواڑہ کو ہدایت دی کہ وہ یوتھ مشن کے تحت کرکٹرز کی رجسٹریشن کریں تاکہ وہ کھیلوں کے سامان اور متعلقہ سہولیات کی شکل میں فوائد حاصل کریں۔ انہوں نے اے سی پنچایت کو خواتین کرکٹروںکے لیے 14 ویں ایف سی کے تحت کھیل کے میدان کی شناخت اور ترقی کے لیے بھی ہدایت دی۔اس موقع پر جے ڈی پلاننگ ، اے سی آر اور اے ڈی پلاننگ موجود تھے۔  

ممبئی کے خلاف میچ میں سست اووریٹ کولکاتہ پر جرمانہ عائد

ابوظہبی// دوبارکی آئی پی ایل فاتح فرنچائزی کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) پرکل یہاں زائد کرکٹ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے آئی پی ایل 2021 کے 34 ویں میچ میں سست اوورریٹ کے لئے جرمانہ لگایا گیا ہے ۔اس آئی پی ایل میں سیزن میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ کے کے آرنے آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت مقررہ اووروں میں کم اوور ڈالے ہیں، لہٰذا اس خلاف ورزی کے لئے کے لئے آر کے کپتان ایون مورگن پر 24 لاکھ روپے ، جبکہ پلیئنگ الیون کے دیگرممبران پر چھ لاکھ روپے یا ان کی انفرادی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔  

سیکورٹی فورسز جموں و کشمیر میں قابل تعریف کردار ادا کر رہی ہیں:منوج سنہا

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جموں سے راج گھاٹ نئی دہلی تک سینٹر ریزروپولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کی سائیکل ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔سی آر پی ایف کی چار سائیکل ریلیاں جو رہاٹ ، سابرمتی ، کنیا کماری اور جموں سے مختلف تاریخی مقامی سے گزرتی ہوئی 2؍ اکتوبر کو راج گھاٹ یاد گار پر اِختتام پذیر ہو گی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے سلامتی دستوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں قابل تعریف کردار اَدا کر رہے ہیں اور پُر اَمن اور جامع معاشرے کو فروغ دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سینٹرل ریزروپولیس فورس کے پاس قوم کی خدمت کے 83برسوں کی بھرپور وراثت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بہادری اور قربانیوں کی اَن گنت کہانیوں کے ساتھ ، سیکورٹی ایجنسیوں کی تاریخ میں ایسی ان

محکمہ سیاحت کی تشہیری مہم

احمد آباد // اپنی تشہیری مہم کے ایک حصے کے طور پر ، جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے کل سابرمتی ریور فرنٹ پر سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر محکمہ سیاحت کے افسران جن میں جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت جموں نتاشا کلسوترا  او سی ای او ، پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی مسرت ہاشم موجود تھے۔ مقامی ٹریول ٹریڈ برادری کے نمائندوں کے علاوہ ، مقامی لڑکوں نے ٹورزم پروموشنل لباس پہنے اس تقریب میں شرکت کی۔افسران نے دیگر پہلوؤں کے علاوہ شرکاء کو نئی منزلوں کے اضافے کے علاوہ نئی فلم پالیسی بنانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں کوویڈ کے بعد کے منظر نامے کو شیئر کیا اور سیاحت کے شراکت داروں کی حفاظت کے لیے انتظامیہ کے مثبت اقدامات کو اجاگر کیا جن میں ویکسینیشن مہم اور صلاحیت بڑھانے کے اقدامات شامل ہیں۔تمام متعلقہ معلومات فلم انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ شیئر کی گئیں تاکہ انہیں جموں و کشمیر

مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل نیستھ پرمانک کی سپورٹس محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ

سرینگر//مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اور نوجوانوں کے امور اور کھیل نیستھ پرمانک جو کہ عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت کشمیر کے 4 روزہ دورے پر تھے نے کل یہاں یوتھ ہاسٹل میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ کے افسران اور عہدیداروں کی میٹنگ کی صدارت کی۔ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس غضنفر علی نے محکمہ کے اب تک کے پروگراموں اور کامیابیوں کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر جے کے مشیر فاروق خان ، حکومت کے پرنسپل سیکرٹری نے شرکت کی۔وزیر نے نے حال ہی میں یوتھ ہاسٹل میں قائم شوٹنگ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے شوٹنگ کے نظم و ضبط میں بنیادی تربیت حاصل کرنے والے طالب علموں کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر نے یقین دہانی کرائی اور ہدایات بھی جاری کیں کہ وہ 5طالب علموں کو اسپانسر کریں جو قومی دارالحکومت دہلی میں شوٹنگ کی جدید تربیت حاصل کریں گے۔بعد میںانہوں نے امر سنگھ کالج سرین

جامع مسجد نوہٹہ سے نگین لیک تک سائکل ریس کا اہتمام

سرینگر//پائین شہر کے نوہٹہ علاقے میں آج اعلیٰ الصبح چھوٹے بچوں کی سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا جس میںسینکڑوں بچوں نے شرکت کی ۔ سائکل ریس کا اہتمام مقامی سطح پر کیا گیا تھا ۔ درجنوں سکولوں سے وابستہ طلبہ نے اس سائکل دوڑ میں شرکت کی جبکہ اس موقعے پر بچوں کے والدین بھی موجود تھے ۔  

ہند۔آسٹریلیا آج پہلا ونڈے

 ملے// ہندوستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیمیں اپنی ملٹی فارمیٹ سیریز کا آغاز کریں گی جب وہ منگل کو یہاں تین میچوں کی ونڈے سیریز کے پہلے مقابلے کے ساتھ اپنی مسابقت دوبارہ شروع کریں گی۔اس مقابلے میں جہاں آسٹریلیا ونڈے کرکٹ میں 24 میچوں کی جیت کا اپنا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرے گا ، وہیں میتھالی راج کی قیادت میں ہندوستان کو امید ہے کہ وہ میچ جیت کر میزبانوں کے ناقابل تسخیر ریکارڈ کو ختم کرے گا اور سیریز کا آغاز مثبت انداز میں کرے گا۔آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2017 میں ہندوستان نے سیمی فائنل میں ٹورنمنٹ کے پسندیدہ ٹیم کو شکست دی تھی۔ یہ ہارمن پریت کورکی ناقابل شکست 171 کی مدد سے ہوا۔اس نقصان کے چار سال بعدآسٹریلیا دوسرے کرکٹ ورلڈ کپ میں دوبارہ پسندیدہ موقف میں ہے اور وہ مستقل مزاجی کی سطح پر کھیل رہا ہے جوکھیل کی تاریخ میں پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔ ہندوستان سے اس تاریخی سیمی ف

جموں کشمیر 33ویں والی بال چمپین شپ اختتام پذیر

 سرینگر// جموں کشمیر میں 33ویںوالی بال چمپین شپ اختتام ہوئی ۔ اس چمپین شپ میں جموں کشمیر کے 18اضلاع کی 18ٹیموں نے حصہ لیا ۔ والی بال چمپین شپ ’من ‘ کے 18میں تین دنوں تک کھیلے گئے اور فائنل میچ میں جموں کشمیر پولیس اور جموں کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا ۔چمپین شپ میں جے کے پی پہلے نمبر پر فائز ہوئی جبکہ جموں کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور کولگام کی ٹیم نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا اس طرح چمپئن شپ کی 18ٹیموں میں سے تین ٹیمیں فاتح قراردی گئیں۔ اس چمپین شپ کا اہتمام جموں کشمیر والی بال ایسوسی ایشن کے آرگنائزر عامر بٹ نے کیا تھا جبکہ چمپین شپ کی اختتامی تقریب پر ڈی سی سرینگر اعجا ز اسد نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی جبکہ جموں کشمیر سپورٹس سیکریٹری نزہت گُل بھی اس موقعے پر موجود تھیں ۔ ڈی سی سرینگر نے کامیاب ٹیموں اور صحافیوں میں اعزازی انعامات بھی تقسیم کئے ۔ سیکریٹری سپو

مشیر فاروق خان کی وزیر انچارج یوتھ افئیز اسپورٹس کی ورچول کانفرنس میں شرکت

سرینگر //لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج وزیروں کے انچارج یوتھ افئیرز اور کھیلوں کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ورچول کانفرنس میں شرکت کی جس کی صدارت کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کی ۔ میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء اور مشیروں نے شرکت کی ۔ کانفرنس کے دوران کئی اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی جس میں کھیلوں کے فروغ اور بھارت کو ’’ ایک سپورٹنگ نیشن ‘‘ بنانے کی طرف کھیلو انڈیا کے تحت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے نفاذ کی صورتحال ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کھیلو انڈیا مراکز کا قیام ، کھیلو انڈیا پروگرام بشمول یوتھ گیمز ، یونیورسٹی گیمز ، ونٹر گیمز ، کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس اور دیسی کھیلوں کو فروغ دینا شامل ہے ۔ اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا ( ایس جی ایف آئی ) ریاستوں اور مر

ترال کا انڈور سٹیڈیم عوام کے نام وقف

ترال//جنوبی کشمیر کے قریب ایک سو گائوں دیہات سے تعلق رکھنے والے 25ہزار کے قریب نوجوانوں کیلئے بجونی کے مقام پر کروڑوں روپے کی رقم سے ایک انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے جس کا تعمیری کام حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز پلوامہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں مرکزی وزیز یر نشتھ پر مانک اس اسٹیڈیم کا ای افتتاح کیا ہے ۔انڈور اسٹیڈم کاکام مکمل ہونے اور کھلاڑیوں کے لئے وقف کرنے پر مختلف انڈور کھیلوں کے کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سرکار اور متعلقہ محکمے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ریاض احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا ترال میں انڈور اسٹیڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سب ضلع کے سینکڑوں کھلاڑیوں کو سرینگریا وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کا رخ کرنا پڑ تا تھا۔

’پیڈل فار پیس | سرینگر میں پولیس کی جانب سے سائیکل ریس میں 1 ہزار نوجوان شریک

  سری نگر//سرینگر میں پولیس کی جانب سے ’’ پیڈل فار پیس‘‘ سائیکل ریس کا اہتمام کیا ہے جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے1 ہزار نوجوانوں نے حصہ لیا ہے جہاں بعد میں پہلی دسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے ۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے جنہوں نے بتایا کھیل پروگراموں سے بڑھ کر کوئی بھی تقریب تبدیلی نہیں لا سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کھیلوں کے پروگرام کسی بھی دوسرے ایونٹ کے مقابلے میں بہت زیادہ تبدیلی لانے کی طاقت رکھتے ہیں اور دیگر ریاستوں کے مقابلے میں ، جموں و کشمیرمیں کھیلوں پر زیادہ خرچ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کھیلوں پر دگنی رقم خرچ کر رہے ہیں۔ ہمارا بجٹ ، 1.25کروڑ آبادی کے لیے ، کھیلوں اور تعلیم پر مہاراشٹر سے صرف 75کروڑ روپے

بیراج پریمیئر لیگ کاپہلا ایڈیشن | فائنل میچ میں شیری سٹار نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بارہمولہ // گانٹہ مولہ بارہمولہ میں بیراج پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میچ میں شیری سٹار نے سلطان وارئیرس کو شکست دی اور 35000 روپے نقدی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ شیری سٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقرر پیس اورز میں 210 رزنز بنانے جس میں برہان نبی  نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 77 رنز بنائے جبکہ ظہور احمد نے شاندار 42 رن بنا لئے ۔ جس کے جواب میں سطان وارئیرس کی ٹیم صرف 160 رن ہی بنا سکی ۔ اور طرح سے شیری سٹار  یہ فائنل میچ پچاس رن سے جیت گئی ۔  اس موقع پر  ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران اے ڈی ڈی سی بارہمولہ اعجاز احمد ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر بارہمولہ سید سجاد بخاری، محکمہ یوتھ سروس اور سپورٹس  کے اچھپال سنگھ، شیری شاپ کیپرس ویلفیئر یونین کے صدر سجاد البشیر لون اور یونین کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد لون اور علاقے نار

بین ریاستی والی بال چمپئن شپ جاری | ٹورنامنٹ میں 19 ٹیمیں شریک

سرینگر/سرینگر میں بین ریاستی والی بال چمپئن شپ کے دوسرے دن چمپئن شپ کے منتظمین خاص طور پر عابد بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر والی بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اس چمپئن شپ کا انعقاد صرف اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ہمارے نوجوان میںموجود صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ والی بال کھیل کی جانب سے یہاں کم توجہ دی جا رہی ہے جس کے بعد انہوں نے یہ سوچ لیا کہ اس کھیل کو فروغ دینے کیلئے اس چمپئن شپ کا آغاز کیا جائے اورکہا کہ اللہ کا شکریہ ہے کہ انہیں اس میںکافی تعاون ملا اور جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے 19ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہیں ہے ۔ خیال رہے کہ سرینگر کے انڈر اسٹیڈیم میں والی بال ایسوسی ایشن سرینگر کی جانب سے تین روزہ چمپئن شپ جاری ہے اور سوموار کو یہ چمپئن شپ اختتام پذیر ہورہی ہے ۔   

انڈور اسٹیدیم میں والی بال چمپئن شپ کا افتتاح

سرینگر// سرینگر والی بال ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے اشتراک سے 33ویں سنیئر سٹیٹ چمپئن شپ والی بال کا باضابطہ طور پر سرینگر کے انڈور اسٹیڈیم میں سنیچرکوافتتاح کیا گیا ۔ تین دونوں تک چلنے والی اس چمپئن شپ میں جموں کشمیر کے 18اضلاع سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے ۔ چمپئن شپ کا افتتاح کرنے کے بعد سیکرٹری سپورٹس کونسل نظہت گل نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے ہم نے جو بھیڑا اٹھا ہے وہ یہاں عیاں ہوتا ہے کہ جموںکشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنی والی 18ٹیمیںاس میں شرکت کر رہی ہے ۔ اس موقعہ پر والی بال ایسوسی ایشن سرینگر کے منتظمین نے کہا کہ نوجوان کو کھیل سرگرمیوںکی جانب راغب کرنے کیلئے یہ چمپئن شپ منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں میںموجود صلاحیتوںکو ابھرا جا سکے ۔ 

بانہال مارشل کلب کا اجلاس،خاتون ایتھلیٹ کیساتھ اظہار یک جہتی

بانہال//مارشل آرٹ کلب بانہال کے کھلاڑیوں اور آرگنائزروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خاتون ایتھلیٹ نگہت بشیر پر سرینگر کے سیکریٹریٹ میں  ایک افسر کی طرف سے بد تہذیبی کرنے اور بعد میں کیس درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی یے۔ کلب کے صدر اور انسٹرکٹر نعیم مسرور ملک نے بتایا کہ وہ اس واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افسر پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور نگہت بشیر کے خلاف لگائے گئے جھوٹے الزامات پر مبنی کیس کو واپس لیا جائے۔ اس موقع پر محسن رفیق وانی اور ارباز رشید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔     

نارتھ کشمیر پریمیئر لیگ | فروٹ الیون کی شاندار جیت

بارہمولہ//افروٹ الیون سپورٹس نے نارتھ کشمیر پریمیئر لیگ کے میچ میں القدس کرکٹ کلب بارہمولہ کو 73 رنز سے شکست دی۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون کے کپتان ارفاق خان نے بلیبازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر  199 رنز بنائے ۔جس میں مومن نے 50 گیندوں پر  شاندار 70 رنز بنائے جبکہ ازیر نے قہر انگیز اور برق رفتار اننگز  کھیل کر محض 15 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر کے 17 گیندوں پر ناباد 57 رنز بنائے ۔جواب میں القدس کرکٹ کلب بارہمولہ کی ٹیم  مقررہ 18 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ازیر اور بٹ شوکت نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے افروٹ الیون کے لئے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ مومن اور عاشق ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔ازیر کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔جبکہ مومن کو میچ کے بہترین مومنٹ آف دہ پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا

وراٹ کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد | اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ

نئی دہلی/یو این آئی// ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے اکتوبر-نومبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وراٹ کوہلی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا، " یہ فیصلہ کرنے میں مجھے کافی وقت لگا۔ اپنے نزدیکی لوگوں روی بھائی اور لیڈر شپ گروپ کا حصہ رہے روہت شرما کے ساتھ کافی تبادلہ خیال کے بعد میں نے اکتوبر میں دبئی میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔  

لاستھ ملنگا نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سری لنکا کو 2014کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چیمپیئن بنوانے والے فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انہوں نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس کے بعد وہ بطور کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائر ہوگئے۔مانیٹرنگ کے مطابق محدود اوورز کے کھیل کے کامیاب ترین اور 'منفرد ایکشن کے ساتھ باؤلنگ کرانے والے 38 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ وہ اب اپنا وقت آئندہ نسل کے کرکٹرز کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں۔لاستھ ملنگا، جنہیں جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا، گزشتہ سال جنوری میں ان کی قیادت میں بھارت سے 0-2 سے سیریز ہارنے کے بعد سے ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے تھے۔انہوں نے اپنے فیس بک پیچ پر کہا کہ 'میں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور اس کے ساتھ ہی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 3-0سے کلین سویپ کیا

 کولمبو/یو این آئی// سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کوک (59) اور ریزا ہینڈرکس (56) کی شاندار ناٹ آوٹ نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے منگل کو یہاں تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹ سے شکست دے کر اسے 3-0 سے کلین سوئپ کردیا۔میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 120 رنز بنائے ۔ جواب میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے سلامی بلے بازوں ڈی کاک اور ہینڈرکس کی پہلے وکٹ کے لیے 121 رنز کی ریکارڈ شراکت داری کی بدولت 14.4 اوورز میں ہی بغیر کوئی وکٹ گنوائے میچ جیت لیا۔ ڈی کوک نے جہاں سات چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر ناٹ آوٹ 59 رنز بنائے تو وہیں ہیڈرکس نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 56 رنز بنائے ۔ ڈی کوک کو میچ جیتنے والی اننگ کے لیے 'پلیئر آف دی میچ' کے ساتھ پوری سیریز میں 153 رنز بنانے پ

جموں کشمیر اوپن2021گالف ٹورنامنٹ آج سے | اولمپک سےلوٹے اُدیان مانے اورکئی معروف کھلاڑیوں سمیت125گولفر حصہ لینگے

سری نگر// سرینگر کے رائیل سپرنگ گالف کورس میں15سے18ستمبر تک4روزہ جموں کشمیر اوپن2021 پیشہ وار گالف کا اعلان کرتے ہوئے پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا  اور محکمہ سیاحت نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں40 لاکھ روپے کا انعام ہوگا۔ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران منتظمین نے کہا کہ ہندوستان میں پیشہ وارانہ گالف کی با ضابطہ منظوری دینے والی تنظیم پروفیشنل گالف ٹور آف انڈیا  جموں و کشمیر ٹورازم ساتھ مل اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب19 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ سیاحت و ثقافت کے سیکریٹری سرمد حفیظ نے کہا کہ جموں و کشمیر سرکار محکمہ سیاحت کی تواسط سے’ جے اینڈ کے اوپن‘ کے اہتمام میں تعاون پیش کر رہا ہے ۔اس موقعہ پر ناظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتونے کہا ’’  جے اینڈ کے ا