تازہ ترین

بابر اعظم کو ابھی عروج تک پہنچنا ہے: محمد حفیظ

کراچی/پاکستان کرکٹ ٹیم کے سنیئر کھلاڑی محمد حفیظ نے مختصر طرز کرکٹ کے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو شان دار کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی اپنی بہترین صلاحیت دکھانی ہے۔محمد حفیظ نے بابراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ اپنی بیٹنگ کو بہتر کرنے کے لیے سخت محنت کریں جس سے ان کا کھیل دوسری سطح پر چلاجائے گا۔میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 'بابراعظم پاکستان کے لیے شان دار کارکردگی دکھانے والا کھلاڑی ہے، ملک کے لیے اب تک 5 سالہ کیریئر میں انہوں نے حیران کن کرکٹ کھیلی ہے'۔سینئر آل راؤنڈر نے کہا کہ 'ان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے انہیں ابھی اپنی بہترین صلاحیت دکھانی ہے'۔محمد حفیظ نے کہا کہ 'وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے اور ان کے سامنے کہتا ہوں کہ جس طرح ٹیلنٹ ان کا ہے ابھی اس مقام پر نہیں ہے جہاں میں دیکھنا چاہتا ہوں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'وہ تمام رکاؤٹوں کو توڑ رہے

لعاب دہن سے کورونا پھیلنے کا خطرہ زیادہ :کمبلے

نئی دہلی/ سابق ہندوستانی کپتان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تکنیکی کمیٹی کے سربراہ انل کمبلے کا کہنا ہے کہ گیند پر تھوک کے استعمال سے کورونا وائرس پھیلنے کا زیادہ امکان ہے اور اسے دیکھتے ہوئے طویل بحث و مباحثے کے بعد اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمبلے کی سربراہی میں آئی سی سی کی تکنیکی کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کے سبب گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔ تاہم کمیٹی نے پسینے کے استعمال کی اجازت دی۔ کمبلے نے کچھ دن پہلے ہی عبوری اقدام کے طور پر تھوک پر پابندی عائد کردی تھی۔49 سالہ کمبلے نے ایک ویبینار میں کہا کہ طبی مشوروں کی بنیاد پر ہم سمجھتے تھے کہ گیند پر تھوک کے استعمال سے وائرس پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے ، لہذا ہم نے اس کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم ، کھلاڑیوں کے لئے یہ کرنا مشکل کام ہوگا کیونکہ انہیں اپنے کیریئر کے آغاز ہی سے