تازہ ترین

تُھوک استعمال نہ کرنے کا اصول لاگو کرنا مشکل:بریٹ لی

 نئی دہلی/ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا خیال ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے گیند پر تھوک استعمال نہیں کرنے کے قوانین کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ہندستان کے سابق کپتان انل کمبلے کی زیر قیادت آئی سی سی تکنیکی کمیٹی نے کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی تھی۔کمیٹی نے اگرچہ گیند پر پسینے کے استعمال کی اجازت دی ہے ۔طوفانی گیند باز لی کا خیال ہے کہ کیریئر کے آغاز سے ہی کھلاڑی گیند پر تھوک استعمال کرتے ہیں اور راتوں رات اس کا استعمال نہ کرنے کی عادت چھوڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے مشکل ہوگا۔ انہوں نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ جب آٹھ نو برس کی عمر سے گیند پر تھوک استعمال کیا جاتا ہے تو ایسے میں اس عادت کو راتوں رات چھوڑنا بہت مشکل ہو گا۔آسٹریلیا کے لئے 76 ٹیسٹ اور 221 ون ڈے کھیلنے والے لی کو امید ہے کہ اگر اس اصول کی خ

پیرو میں فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت

لیما/کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان پیرو کے صدر مارٹن وجکارا نے فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔وجکارا نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے اس کا اعلانکیا۔ انہوں نے ساتھ ہی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو 30 جون تک بڑھانے کا اعلان کیا۔اگرچہ اس دوران کچھ اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ وجکارا نے کہا کہ ہم نے پیرو فٹ بال فیڈریشن کے پروفیشن فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کو قبول کیا ہے جس سے فٹ بال دوبارہ شروع کیا جا سکے ۔یہ ضروری ہے کہ میچوں کے دوران تمام ضروری پروٹوکول پر عمل ہو اور چند ماہ تک مقابلوں کو ناظرین کے بغیر کرایا جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ پیرو میں کورونا کے 12ہزار معاملے سامنے آئے ہیں اور اب تک اس سے یہاں 3200 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے پیرو انتظامیہ نے گذشتہ 12 مارچ کو ملک