تازہ ترین

قومی وبین الاقومی فٹ بالروں کی میٹنگ ؔ | جموں وکشمیر میں فٹبال کی تاریخی عظمت کو بحال کرنے کا فیصلہ

سرینگر//قومی وبین الاقوامی فٹبالروں کے فورم کی ایک میٹنگ میں وادی کے سبھی دس اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ  میںسابو چیئرمین سپورٹس بورڈجموں کشمیربینک عبدالحمیدبانڈے،صدراقبال سپورٹس بشیراحمد ملک،بین الاقوامی فٹبالرمعراج الدین وڈو،اوراشفاق احمد،بین الاقوامی فٹ بال کوچ ساجد یوسف وہلال رسول پرے ،چیئرمیں کشمیرٹریڈرس رئوف احمدبٹ،سابق ریفری مجیدعرفاتی،سابق فٹ بالررئیس مخدومی کے علاوہ کلب مالکان اور ضلع نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام ممبران نے جموں کشمیرفٹ بال ایسوسی ایشن میں ہورہی مبینہ بے ضابطگیوں اور گھپلوں پرتشویش کااظہار کیااور بہ اتفاق رائے فیصلہ کیا گیا کہ جموں کشمیرمیں فٹ بال کی ماضی کی عظمت وشان وشوکت کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کاکام کاج چلانے میں رشوت خور افراد کو ایسوسی ایشن سے

میں وراٹ سے بہت پیچھے ہوں:بابر

نئی دہلی/پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے اپنے موازنہ کے سلسلے میں کہا کہ وراٹ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور وہ ان سے بہت پیچھے ہیں۔بابر اور وراٹ کا مستقل موازنہ کیا جاتا ہے ۔ حال ہی میں پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر وراٹ ، اسٹیون اسمتھ اور جو روٹ جیسے بلے بازوں کے قریب پہنچ رہے ہیں۔بابر نے کرکبز شو میں کہا ، "وراٹ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ میں ابھی ان سے کافی پیچھے ہوں اور مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ۔ میں ان کی طرح کھیلنے کی کوشش کروں گا تاکہ اپنے ملک کو جیت دلا سکوں۔ "انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کے ساتھ موازنہ کرنے کے لئے مظاہرہ نہیں کرتے ہیں۔ بابر نے کہا ، "میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کا موازنہ کرنے کے لئے رن نہیں بناتا ہوں۔ میں صرف اپنے آپ کو ، ٹیم اور شائقین کو م

ششانک منوہر چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے الگ ہوگئے

 لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے، ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نئے چیئرمین کے انتخاب تک قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ششانک منوہر آئی سی سی کے دو مرتبہ دو، دو سال کی مدت کے لیے چیئرمین رہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو منو سواہنے نے ششانک منوہر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بطور آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کھیل کی بہتری کے لیے جو کیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ششانک منوہر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا نام آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے سامنے آیا ہے، جبکہ آئی سی سی بورڈ کے بعض ارکان پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو آئی سی سی کا سربراہ دیکھنا چاہتے ہیں۔  

’دورۂ انگلینڈ کے دوران شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی‘

لندن/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا اعزاز ہے، کرکٹ کے میدان میں واپسی ہمیشہ ہی ایک خوشگوار تجربہ ہوتی ہے، ٹیم کی نمائندگی کے لیے ہی کھلاڑی کلب اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ جن لیجنڈز کو کھیلتے دیکھ کر کرکٹر بننے کا شوق پیدا ہوا، ان کی کوچنگ میسر آرہی ہے، مصباح الحق اور یونس خان کے تو ساتھ بھی کھیل چکا ہوں۔فواد عالم کا کہنا تھا کہ شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی، کیونکہ شائقین کرکٹ نے ہمیشہ ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا ، کھلاڑیوں کو اگلے دو ماہ تک ایک ساتھ ہی رہنا ہے، خود کو ایک فیملی سمجھ رہے ہیں، ٹیم میں سب ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں، ٹریننگ اور قیام کے دوران ایس او

پاکستان کے 6 کرکٹرز کی کورونا رپورٹ منفی،انگلینڈ روانگی عنقریب

اسلام آباد //آل راؤنڈر محمد حفیظ ، لیگ اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض سمیت 6 پاکستانی کرکٹرز کی کورونا رپورٹ تین دن میں دوسری بار منفی آنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان ٹیم میں شمولیت کی انہیں منظوری دے دی گئی ہے ۔ان چھ کرکٹرز میں فخر زمان ، محمد حسنین اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔ کرکٹرز کی جانچ رپورٹ 26 جون کو منفی آئی اور اس کے بعد 29 جون کو بھی ان کی جانچ کی گئی ، جس کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اب ان کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجے گا جہاں وہ اگست میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے پی سی بی کے ذریعہ کورونا کی جانچ کے علاوہ آزادانہ طور پر اپنی جانچ کرائی تھیں ،جس کی رپورٹ گذشتہ ہفتے منفی آئی تھی۔ ٹیم میں شمولیت کے لئے پی سی بی کی منظوری کے لئے کورونا وائرس کی دوسری جانچ میں کرکٹرز کی ر

جنوبی افریقہ میں کرکٹ کھلاڑیوں کی تربیت دوبارہ شروع

جوہانسبرگ //کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے ) نے وزارت کھیل کے کھلاڑیوں کی تربیت دوبارہ شروع کرنے کی منظوری کے بعد 44 کرکٹرز کے گروپ کے ذریعہ تربیت شروع کردی ہے ۔کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے بعد جنوبی افریقہ میں کرکٹ سے متعلق تمام سرگرمیاں 15 مارچ سے معطل کردی گئی تھیں۔ مارچ کے وسط میں جنوبی افریقہ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے ہندوستان کے دورے پر تھی لیکن اس دورہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ میں اب تک کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے 1،38،000  سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے 2،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کھلاڑی اپنی اپنی فرنچائز ٹیموں کے کوچوں سے چھوٹے گروپوں میں تربیت حاصل کریں گے ۔ تربیتی سیشن سی ایس اے کوویڈ 19 کمیٹی کے مقرر کردہ رہنما اصولوں کے مطابق چلائے گا جو متعدی امراض کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی سی

پوتہ شاہی میں کرکٹ پریمیئر لیگ فائنل میچ | اشٹینگو الیون نے ینگ سٹار کلب کو مات دی

سوپور //شمالی کشمیر بانڈی پورہ میں کھیلے جانے والے پوتہ شاہی کرکٹ لیگ کا فائنل میچ اشٹینگو الیون اور ینگ سٹار کرکٹ کلب کے درمیان پوتہ شاہی سپورٹس فیلڈ بانڈی پورہ میں کھیلا گیا۔ میچ میں SSGCC نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں  161 رن بنائے۔ جیت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ینگ سٹار کرکٹ کلب 109 رنز پر آل آوٹ ہوئے ۔اشٹینگو الیون نے فائنل میچ 52 سے جیت لیا اور ٹورنا منٹ کے چمپئن بن گئے۔اس موقعہ پر یوتھ سپورٹس کونسل زینہ گیر سوپور کے چیئرمین اور معروف سماجی کارکن عرفان دلاور بٹ بطور مہمان خصوصی شامل تھے۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوںنے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے سماجی فاصلہ کا خیال رکھا۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔آخر پر عرفان دلاور بٹ نے آرگنائزر باڈی کے سربراہ مشتاق احمد پرہ کی اس بار پ

ویلی گرین کرکٹ ٹورنامنٹ چند گام پلوامہ کا افتتاحی مقابلہ | پہلا میچ ٹہب ٹائیگرس اور اونتی پورہ الیون کے درمیان کھیلا گیا

پلوامہ//پلوامہ میں گرین گرکٹ ٹورنامنٹ چند گام کے نام سے ایک ٹرنا منٹ کی شروعات ہوئی ہے جس کا پہلا مقابلہ سوموار کو چند گام کے مقامی گھیل کے میدان میں کھیلا گیا ہے ۔ٹورنا منٹ کے پہلے مقابلے ٹہب ٹائیگرس اور اونتی پورہ الیون کے درمیان کھلایا گیا ہے ،اس دوران ٹورنامنٹ میں ٹہب ٹائیگرس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا،جس دوران انہوں مقررہ بیس اوروں میں 4وکٹ کے نقصان پرکل234رن بنائے۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اونتی پورہ الیون 20اروں میں کل170رن بنا کر تمام کھلاڑی ڈھیر ہوئے۔اس دوران پرویز احمد پرا نے49گیندوں میں102 رن بنائے ۔اس دوران ٹورنا منٹ میں3 رانجی کھلاڑی جن میں عمر نذیر آکاش بھٹ ،عرفان الحق میں موجود رہے ہیں جنہوں نے دونوں ٹیموں کے ساتھ مل کر کھیلا ہے جبکہ مزکورہ کھیلاڑیوں نے اس دوران بہترین کھیل کا مطاہرہ کیا ہے ۔تورنامنٹ ذرائع کے مطابق اس میں کل32ٹیموں نے حصہ لیا۔وادی

پلوامہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | چرسو اونتی پورہ نے فائنل اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی

پلوامہ //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ کئی ماہ قبل شروع ہونے والا کرکٹ ٹورنا منٹ  اتوار کو فائنل مقابلے کے ساتھ اختتام پزیر ہوا ہے جس کاآخری مقابلہ چرسو اور آر ملہ کے درمیان کھیلا گیا ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ملنگ پورہ علاقے میں مقامی نوجوانوں اور شائقین کر کٹ نے کورونا وائرس پھیلنے سے قبل ایک کرکٹ ٹورنا منٹ شروع کیا تھا جس دوران اس ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے32ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ اتوار کے روز رکرکٹ اسٹیڈیم ملنگ پورہ میں چرسو اور آرملہ11کے درمیان کھیلا گیا ہے۔اس دوران سب سے پہلے چرسو سے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، 6وکٹ کے نقصان پر189رن بنا ئے۔جبکہ آر ملہ نے ٹیم کل110رن بنا کر تمام کھلاڑی اوٹ ہوئے۔اس طرح سے چرسو اونتی پورہ اس میچ ٹورنا منٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ادھر رئوف احمد کو مین آف دی میچ جبکہ

ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں پولیس کر کٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سرینگر  28 جون //ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں سویک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس کی  جناب سے منعقد کیا گیا  کرکٹ ٹورنامنٹ آج اختتام پزیر ہوا ہے ۔بانڈی پورہ پولیس کی طرف سے منعقد کیا گیاکر کٹ ٹورنامنٹ  سو یک ایکشن پروگرام  کے تحت حاجن علاقے کے گوڈ ویل اسکول   میں اختتام پزیر ہوا ہے ۔  اس ٹورنامنٹ میں 16 کر کٹ ٹیموں نے حصہ لیا  ۔ اختتامی میچ کا لطف اٹھانے کے لئے علاقے کے ذی عزت شہریوںکے علاوہ  ایس ایچ او حاجن ،آرمی ، پولیس اور سیول ایڈمنسٹریشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اختتامی میچ میں وجپارہ حاجن  ٹیم نے  13RR COB Hajin کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر دی  ۔ایس ایچ او حاجن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹورنامنٹ سے نوجوانوں  میں زبردست ردعمل پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاںنوجوانوں اور پولیس کے مابین تعل

لیور پول نے 30 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لندن ، 26 جون (یو این آئی) چیلسی کے ہاتھوں مانچسٹر سٹی کی 2-1 سے شکست کے ساتھ لیورپول نے سات میچ باقی رہتے 30 سال کے طویل وقفے کے بعد انگلش پریمیر لیگ فٹ بال ٹائٹل جیت لیا۔جمعرات کو اسٹین فورڈ برج میں مانچسٹر سٹی کے خلاف چیلسی کی 2-1 سے جیت کے ساتھ لیورپول کو فاتح قرار دیا گیا۔ لیورپول نے آخری بار 1989-90 میں بطور فرسٹ ڈویژن لیگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس کے بعد سن 1992 میں انگلش پریمیر لیگ تشکیل دی گئی۔ یہ لیورپول کا 19 واں لیگ ٹائٹل ہے ۔جارج کلوپ کی شاندار کارکردگی کی بدولت بدھ کے روز لیورپول نے کرسٹل پیلس کو 4-0 سے شکست دیکر 23 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا تھا۔ اس کے بعد اسے دوسرے نمبر پر قائم مانچسٹر سٹی کے ہارکر پوائنٹس گنوانے کی ضرورت تھی اور ایسا ہی ہوا۔ لیورپول نے سات میچ باقی رہنے کے باوجود ٹائٹل جیت لیا۔ چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو کرسچن پلسیچ او

انضمام کی محمد حفیظ اور بورڈ پر تنقید

کراچی/پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے انہیں پی سی بی نے گھر بھیج کر غلطی کی جب کھلاڑی پریشان ہے تو کرکٹ بورڈ کو ان کی خود دیکھ بھال کرنی چاہیے تھی۔سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد حفیظ کے عمل اور پی سی بی کے میڈیکل اسٹاف پر بھی کڑی تنقید کی۔سابق کپتان انضمام الحق نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پی سی بی کے اس عمل پر تنقید کی کہ کورونا کے مثبت ٹیسٹ آنے والے کرکٹر کو پی سی بی نے تنہا چھوڑ دیا۔انضمام کا کہنا ہے کہ پی سی بی میڈیکل اسٹاف کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ کھلاڑی پریشانی میں احتیاطی تدابیر پوچھنے کیلئے میڈیکل اسٹاف کو فون کرتے رہے لیکن کسی نے دو روز تک فون نہیں اٹھایا۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے اپنی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر ڈال کر جگ ہنسائی کا موقع دیا، ایسا لگتا ہے ک

رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کا امکان نہ ہونے کے برابر

 وزیر سیاحت نے آسٹریلیا کی سرحدیں دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا :آئی سی سی سڈنی/ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے رواں سال انعقاد کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ گیا، میلبورن سمیت وکٹوریہ اسٹیٹ میں کورونا کی نئی لہر کے بعد لاک ڈاؤن کردیا گیا، وزیر سیاحت نے آسٹریلیا کی سرحدیں دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کئی ہفتوں تک آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی نیا مریض سامنے نہ آنے پر کھیلوں کی بحالی کا عمل تیز ہونے کے امکانات میں بھی اضافہ ہوا تھا، مگر وکٹوریہ میں وائرس کی نئی لہر نے ایک بار پھر خدشات بڑھا دیے ہیں،اس اسٹیٹ میں گذشتہ ہفتے 100 سے زائد نئے متاثرین سامنے آئے، زیادہ تر کا تعلق میلبورن سے ہے، 16 کیس وائرس کی مقامی منتقلی جبکہ بیشتر  بیرون ملک سے آنے والوں کے ہیں، وکٹوریہ میں گذشتہ روز کورونا سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، اسٹیٹ نے ہنگامی حالات کے نفاذ کا

پاکستانی کرکٹرز کیلئے انگلینڈ زیادہ محفوظ قرار: مائیکل ہولڈنگ

 لندن/ پاکستانی کرکٹرز کیلئے انگلینڈ کو زیادہ محفوظ قرار دیا جانے لگا،ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ کہتے ہیں کہ پاکستان میں وائرس کی صورتحال زیادہ خراب ہے،اگر کوئی اس ٹور پر اعتراض اٹھا بھی سکتا ہے تو مہمان نہیں میزبان بورڈ ہوگا،وہاں سوشل ڈسٹنس میں بھی کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق دورۂ انگلینڈ کیلیے منتخب پاکستانی کرکٹرز کی ایک بڑی تعداد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انگلینڈ کو وائرس کے حوالے سے پاکستان کے مقابلے میں زیادہ محفوظ قرار دیا جانے لگا،ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے یوٹیوب ویڈیو میں کہاکہ پاکستان میں جو حالات ہیں اس سے انگلینڈ زیادہ بہتر ہے، 4 جولائی سے وہ پابندیوں میں مزید نرمی کرے گا، سماجی دوری 6 فٹ سے کم کرکے 3 فٹ ہوسکتی ہے، وہاں صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔اسی لیے پاکستانی کرکٹرز کے اپنے ملک میں رہنے سے زیادہ بہتر انگلی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا مقابلہ5اگست کو متوقع

 لاہور/ کورونا کے سائے میں پاکستان اور انگلینڈ میں پہلا مقابلہ5 اگست کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں متوقع ہے۔دورہ انگلینڈ کیلیے پاکستان ٹیم کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق28 جولائی کو لاہور سے چارٹرڈ طیارے میں سوار ہوکر انگلینڈ روانہ ہونے والا اسکواڈ مانچسٹر آمد کے بعد ڈربی شائر پہنچے گا، اس مقام پر دوسرے روز ہی کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے، قرنطینہ میں رہتے ہوئے ٹریننگ کی اجازت بھی ہوگی۔پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم بائیو سیکیور ماحول میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے، قرنطینہ کے 14 روز میں ٹریننگ بھی جاری رہے گی، اس کے بعد باقاعدہ پریکٹس کا آغاز ہوگا، مہمان کرکٹرز آپس میں میچز بھی کھیلیں گے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق پہلاا ٹیسٹ 5سے 9اگست تک مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،

حفیظ نے کورونا کا ٹیسٹ منفی آنے کا دعویٰ کردیا

کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے اعلان کے ایک دن بعد ہی پاکستانیٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اور ان کے اہلخانہ کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں سے 7 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جن میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔اس کے بعد دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب اسکواڈ میں سے مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے تھے جنہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔تاہم آج پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ان کا اور ان کے اہلخانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے دوسری رائے اور اطمینان کے لیے ذاتی حیثیت میں ٹیسٹ ک

پاکستانی کرکٹ ٹیم پر کورونا کا قہر ، 10کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت

 لاہور//شاداب خان، حیدر علی اورحارث رئوف کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیط اور بیٹسمین فخر زمان سمیت سات مزید کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ سات کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مجموعی طور پراسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کووڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے۔ ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔‘جن  کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ان میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس

دنیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی جوکووچ نے کرایا کورونا ٹیسٹ

بلغراد //دنیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا پیر کو بلغراد پہنچنے کے بعد کورونا وائرس 'کوویڈ -19' کا ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق جانچ رپورٹ منگل کو آئے گی اور سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی عوام سے خطاب کریں گے ۔پیشہ ورانہ ٹینس عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں جوکووچ نے کھیل کو فروغ دینے اور ضرورت مندوں کے لئے رقوم اکٹھا کرنے کے مقصد سے چار مرحلے کے ایڈریہ ٹور کا آغاز کیا تھا ۔ اس دورے کے دو مراحل منعقد ہوئے تھے کہ کچھ کھلاڑیوں اور کوچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر ملی تھی۔اس دورے کے دوران بلغاریہ کے ٹاپ پلیئر گرگور دیمیتروف اور کروشیا کی بورنا کوریچ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ ان کے علاوہ جوکووچ کے فٹنس کوچ مارکو پینکی اور دیمیتروف کوچ کرسٹین گروہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔دیمیتروف اور کوریچ نے جوکووچ کے زیر ا

بھارتی بورڈ سے فکسنگ کی تحقیقات کا مطالبہ: سری لنکا کے سابق بیٹسمین ڈی سلوا

کولمبو/ بھارت سے ورلڈ کپ فائنل میں فکسنگ کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا جب کہ سری لنکا کے سابق بیٹسمین اور 2011 کے چیف سلیکٹر اروندا ڈی سلوا نے کہاکہ اب میں الزامات پر خاموش نہیں رہوں گا۔سری لنکا کے سابق وزیر کھیل مہندانندا آلوتھگامگے نے ورلڈ کپ 2011 فائنل کو فکسڈ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ آئی لینڈرز نے یہ میچ بھارت کو بیچ دیا تھا، انھوں نے آخری لمحات میں ٹیم میں 4  تبدیلیوں اور ایک انتہائی سینئر کھلاڑی کے رویے کو کافی مشکوک بھی قرار دیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم آفیشلز نے اس مقابلے کے بعد گاڑیوں کی کمپنیاں خرید لی اور دیگر بزنس کرنے لگے، سری لنکا میں اس حوالے سے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان ہوچکا،اب بھارت سے بھی معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔سابق بیٹسمین اور 2011 ورلڈ کپ کے موقع پر چیف سلیکٹر کی ذمہ داری انجام دینے والے اروندا ڈی سلوا نے بھی بھارتی حکومت اور کر

رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلئے 4 نکاتی پلان پیش کردیا

کراچی/پاکستان کے سابق اوپننگ بیٹسمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلیے 4 نکاتی پلان پیش کردیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ کلب اور ڈومیسٹک لیول پر پچزکا معیار بہت ہی خراب ہے، جب تک اچھی پچز نہیں بنیں گی ٹاپ کلاس مقابلے نہیں ہوسکتے، آپ کا جتنا مرضی بڑا مقصد ہو مگر جب تک پچز پر توجہ نہیں ہوگی کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے۔فرسٹ کلاس کرکٹ اسٹرکچر کے بارے میں انھوں نے کہاکہ پہلے یہ فیصلہ کرلیا جائے کہ آپ کو ریجنل ٹیمیں رکھنا ہیں یا پھر پروفیشنل آرگنائزیشنز کی جانب واپس لوٹنا ہے، اس کے بعد اپنی پوری توجہ ان ٹیموں پر مرکوز کریں، غیرملکی اسٹارز کو مدعو کریں، سیزن کے آغاز سے قبل ہی تمام مقابلوں کا شیڈول شائع کرانا چاہیے تاکہ شائقین کو پہلے سے ہی آگاہی حاصل ہو۔ اسی طرح کرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بہتر اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔  

تازہ ترین