کوہلی موجودہ کرکٹرز میں بہترین بلے باز : ایان چیپل

نئی دہلی/ سابق آسٹریلیائی کپتان ایان چیپل نے اپنی ناقابل یقین فٹنس اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کو ہر فارمیٹ کے موجودہ کرکٹرز میں بہترین بلے باز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسے کپتان ہیں جنہیں شکست کا خوف نہیں ہے۔چیپل نے کہا کہ کوہلی،  اسٹیو اسمتھ ، کین ولیمسن اور جو روٹ کے درمیان  کوہلی بہترین بلے باز ہیں۔ اس گروپ میں  کوہلی تینوں ہی فارمیٹ میں بہترین اور لاجواب ہیں۔چیپل نے یوٹیوب پر اسپورٹس براڈکاسٹر رادھا کرشنن سرینواسن کی زیر میزبانی  آر کے شو پر کہا کہ بلاشبہ  ان تینوں ہی شکلوں میں کوہلی  کا ریکارڈ ناقابل یقین ہے ، خاص طور پر اس چھوٹے فارمیٹ میں ان کا ریکارڈ لاجواب ہے۔اس سے پہلے انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا تھا کہ آسٹریلوی بلے باز اسمتھ کہیں بھی کوہلی کے قریب بھی نہیں ٹھہرتے۔بین الاقوامی کرکٹ میں 70 سن

احمد شہزاد کپتان اور کوچ کی سپورٹ نہ ملنے کا شکوا کرنے لگے

کراچی/پاکستانی ٹیم  کے بیٹسمین احمد شہزاد کیریئر کے دوران کپتان اور کوچ کی جانب سے سپورٹ نہ کرنے کا شکوا کرنے لگے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس کا اپنا دباؤ ہوتا ہے تاہم پس منظر کو بھی نظر میں رکھنا چاہیے، کسی بھی پلیئر کو کامیابی کیلئے کوچ، کپتان اور کرکٹ بورڈ کی سپورٹ درکار ہوتی ہے جب تک ایسا نہ ہوا اس کا اعتماد نہیں بڑھتا، اگر آپ کوہلی، روہت شرما، جوئے روٹ، کین ولیمسن اور بابر اعظم کا پس منظر دیکھیں تو وہ کافی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔    

تازہ ترین