سوراشٹر کے سابق تیزگیندباز اور کرکٹ بورڈ کے ریفری | راجیندرسنگھ جڈیجہ کاکورونا سےانتقال

احمد آباد//سوراشٹرا کے سابق تیزگیندباز اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے ریفری راجندر سنگھ جڈیجہ کا کوڈ 19 انفیکشن کے سبب انتقال ہوگیا۔ سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ جڈیجہ کی عمر 66 سال تھی۔ایس سی اے نے ایک بیان میں کہا، "ایس سی اے میں موجود ہر شخص راجیندر سنگھ جڈیجہ کے بے وقت انتقال سے غمزدہ ہے جو سوراشٹر کے ماضی کے سب سے شاندار کرکٹروں میں سے ایک تھے، آج صبح علی الصبح کووڈ 19 کے خلاف لڑتے ہوئے ان کا انتقال ہوگیا۔"جڈیجہ دائیں ہاتھ کے عمدہ تیزگیندباز ہونے کے علاوہ ایک اچھے آل راؤنڈر بھی تھے۔ انہوں نے 50 فرسٹ کلاس اور 11 لسٹ اے میچوں میں بالترتیب 134 اور 14 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ان دونوں فارمیٹس میں بالترتیب 1536 اور 104 رنز بھی بنائے۔ جڈیجہ 53 فرسٹ کلاس، 18 لسٹ اے اور 34 ٹی 20 میچوں میں بی سی سی آئی کے آفیشل ریفری بھی رہے۔وہ سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن

مائیکل ہسی اور 38آسٹریلیائی کرکٹر آج وطن واپس روانہ ہونگے

مالدیپ//چنئی سپرکنگزکے بلے بازی کوچ مائیکل ہسی پیر کوہندوستان سے اور 38 ا?سٹریلیائی کھلاڑی، کوچ اورمیڈیا پیر کو مالدیپ سے وطن واپس لوٹ جائیں گے۔کئی کووڈ 19 ٹیسٹ میں پازیٹیو رہنے کے بعد ہسی مالدیپ میں دیگرا?سٹریلیائی کھلاڑیوں کے ساتھ نہیں جڑپائے تھے۔ لیکن جمعرات کی شب ان کی جانچ رپورٹ منفی ا?گئی۔ انہیں اب ایک کمرشیل پرواز سے دوحہ کے راستے ا?سٹریلیا لوٹنے کے لئے منظوری مل گئی ہے۔پیٹ کمنس، ڈیوڈوارنر، اسٹیواسمتھ اورمائیکل اسلیٹر سمیت بڑاا?سٹریلیائی قافلہ مالدیپ سے براہ راسٹ سڈنی میں ہوٹل میں کوارنٹائن میں پہنچے گا۔ بی سی سی ا?ئی کی چارٹر پرواز ا?سٹریلیا کی ہوائی حدودمیں داخل ہونے کے بعد ایک بارپرتھ میں رکے گی۔کرکٹ ا?سٹریلیا، ا?سٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن اورریاست نیز وفاقی حکومتوں کے درمیان بات چیت کے بعد کرکٹروں، کوچوں اورمیڈیا کی واپسی یقینی بنائی گئی ہے۔  

تازہ ترین