حیدرآباد پلے آف کی دعویداری پکی کرنے اترے گا

 پونے//سن رائزرس حیدرآباد ہفتہ کو ایم سی اے اسٹیڈیم میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف ہونے والے آئی پی ایل مقابلے میں پلے آف کا دعویٰ مضبوط کرنے کے ارادے سے اترے گا۔حیدرآباد 11 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ پلے آف میں پہنچنے کے لیے حیدرآباد کو اپنے بقیہ تینوں میچ جیتنے ہیں اور اس کا آغاز وہ کولکاتہ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ دوسری طرف کولکاتہ 12 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے اور اس کے پلے آف کے امکانات بہت کم ہیں۔تیز گیند باز امیش یادیو اور پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں توقع ہے کہ آندرے رسل گیندبازی میں پورے چار اوورز ڈالیں گے اوروکٹ اپنے نام کریں گے ۔ وہ 14 وکٹوں کے ساتھ کولکاتہ کے لیے اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندبازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ رسل نے ان دونوں ٹیموں کے درمیان اس سیزن میں کھیلے گئے آخری میچ میں دووکٹ لئے تھے

۔5ویں قومی کیمپو چیمپئن شپ

سوپور//سپورٹس کیمپو ایسوسی ایشن انڈیا کے زیر اہتمام جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے بھگوتی نگر جموں میں منعقدہ 5ویں قومی اسپورٹس کیمپو چمپئن شپ میں سوپور کے طلباء نے طلائی تمغے جیت کر اپنی چمک جاری رکھی۔2 روزہ چیمپیئن شپ میں کشمیر مارشل آرٹ اکیڈمی اسلامیہ ہائی اسکول سوپور کے 40 شرکاء  نے بھی ریاستی ڈائریکٹر ماسٹر جی ایم پالا اور سینسی جی ایم بھٹ کی زیر نگرانی حصہ لیا اس چیمپئن شپ کے دوران 40 شرکاء  میں سے 7 گولڈ، 17 سلوی اور 9 کانسی کے تمغے جیتے۔کوچنگ سٹاف نے تمام کیڈٹس (لڑکوں اور لڑکیوں) کو مبارکباد پیش کی ہے ا۔ طلائی تمغے جیتنے والوں میں نرگس فردوس، نفیسہ جان، مبینہ محبوب، بازیلہ ظہور، مدثر راشد گنائی اور محمد ہارون بٹ اور چاندی کے تمغے مسکان بشیر، یاسمینہ سجاد، عروج موسیٰ، فلک بشیر، تحسین مجید، رابعہ،، ثریا، آفرین، ہلال احمد، اشفاق احمد، طفیل احمد، طاہر احمد، الط

تازہ ترین