تازہ ترین

بی سی سی آئی بقیہ آئی پی ایل کامقام طے کرنے کے تعلق سے جلدی میں نہیں

نئی دہلی//ملک میں کورونا وبا سے بگڑتے حالات کے درمیان منسوخ کئے گئے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ مقابلوں کے دوبارہ انعقاد کے وقت اور مقام کے تعلق سے کافی اندازے لگائے جارہے ہیں۔ خبریں یہ ہیں کہ کچھ کاونٹیوں نے آئی پی ایل کے بقیہ 31 میچوں کی میزبانی کے لئے دلچسپی دکھائی ہے ، جس سے ٹورنامنٹ کے حقیقی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کھلبلی مچ گئی ہے ۔آئی پی ایل کے اس سیزن کو مکمل کرنے کے لئے انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) یقیناً ستمبر میں ایک کھڑکی تلاش کررہا ہے ، لیکن وہ انعقادکا مقام طے کرنے کی جلدی میں نہیں ہے ۔ اس میں بھی کوئی دورائے نہیں ہیں کہ بی سی سی آئی کو آگے چل کر آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے ساتھ معاہدہ کرناہی ہوگا، تاکہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے تعلق سے دونوں کے درمیان کوئی ٹکراونہ ہو، جوآئی پی ایل اورٹی-20 عالمی کپ دونوں ٹورنامنٹ کے لئے سب سے اچھا ممکنہ انعقادکامق

وراٹ کوہلی اوراہلیہ انشکا شرما نے کورونا کے خلاف لڑائی میں دوکروڑروپے کا عطیہ دیا

ممبئی// ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اوران کی اہلیہ اداکارہ انشکاشرما نے کوروناوباکے خلاف جنگ میں دوکروڑروپے کا عطیہ دیا ہے ۔دونوں نے جمعہ کو سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام میں سماجی خدمت کی تنظیم کیٹو کے ساتھ جڑنے اورہندوستان کی کورونا کے خلاف لڑائی میں مددکرنے کے لئے رقم جمع کرنے والی مہم میں دوکروڑ روپے کاعطیہ دینے کااعلان کیا۔وراٹ نے کہا، ‘‘ہندوستان کے لئے چیزیں بہت مشکل ہیں، کیونکہ ہم وبا سے لڑرہے ہیں۔ سچ میں اپنے ملک کو اس طرح سے جوجھتے ہوئے دیکھنا کافی تکلیف دہ ہے ۔ ہم ان تمام لوگوں کے شکرگزارہیں جوہمارے لئے شب وروز لڑتے رہے ۔ ان کی لگن قابل ستائش ہے ، لیکن اب ہمارے تعاون کی ضرورت ہے اور ہمیں ان کے حق میں کھڑاہونا چاہیے ، اس لئے انشکا اورمیں نے کیٹوپرایک فنڈریزر مہم شروع کی ہے ، جس کے تحت جمع ہوافنڈ اے سی ٹی گرانٹس میں جائے گا۔ ہم آپ تمام سے اس پہل میں شامل