کولگام میں لڑکیوں کا اوپن ٹوئنٹٰ 20کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزید

 کلگام//کولگام میں لڑکیوں کاٹی20اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیدہوا۔ ٹورنامنٹ کااہتمام ضلع انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسزاینڈسپورٹس ،کولگام کے اشتراک سے کیا تھا۔اختتامی تقریب پرضلع ترقیاتی کمشنر ،کولگام ریاض احمد صوفی مہمان خصوصی کے طور موجودتھے۔فائنل مقانلہ نائٹ رائیڈرس کولگام اور گرلزہائراسکینڈری اسکول کولگام کے درمیان کھیلا گیا ۔مابعد فاتح ٹیم اور دوسرے نمبر پرآنے والی ٹیم کے درمیان ٹرافیاں اورمیڈل تقسیم کئے گئے۔اس کے علاوہ کھلاڑیوں میں وردیاں بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پرمقامی افسر بھی موجود تھے۔   

حیدرآباد نے پنجاب کو 9 وکٹ سے شکست دی

چنئی//خلیل احمد (21 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیندبازی اور سلامی بلے باز جانی بیریسٹو (ناٹ آؤٹ 63) اور کپتان ڈیوڈ وارنر (37) کے درمیان 73 رن کی اوپننگ شراکت داری سے سنرائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگس الیون کو آئی پی ایل مقابلے میں بدھ کے روز نو وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کی ہے۔حیدرآباد نے پنجاب کو 19.4 اوور میں 120 رن پر روکنے کے بعد 18.4 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 121 رن بنا کر یکطرفہ جیت حاصل کر لی۔ حیدرآباد کو اپنے پہلے تینوں میچوں میں شکست ہوئی تھی اور چوتھے میچ میں جا کر اسے جیت ملی ہے جس سے وہ اب پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ پنجاب کی ٹیم کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے اور آٹھویں نمبر کھسک گئی ہے۔بیریسٹو نے 56 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چکھوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 63 رن بنائے۔ کپتان وارنر نے

تازہ ترین