تازہ ترین

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

سنچورین//تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میج میں پاکستان جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دیکر پروٹیز کے دیس میں 2 مرتبہ ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔ 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈن مرکرم کے ساتھ جینیمن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی شاہین شاہ آفریدی نے دلائی جب 18 رنز بنانے والے ایڈن مرکرم وکٹوں کے عقب میں سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ 77 کے سکور پرکیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے عثمان قادر نے 17 رنز بنانے والے جے جے سمٹس کو چلتا کیا۔ ملان کا ساتھ دینے کپتان ٹیمبا باووما آئے اور دونوں نے 50 رنز کی شراکت قائم کر کے سکور کو 127 تک پہنچا دیا۔سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے محمد نواز نے ایک ہی اوور میں ملان(77) اور باووما(20) کو چلتا کیا۔ نواز نے چند رنز کے اضافے سے کلاسن کو بھی چلتا کرکے پاک

آر سی بی کے ڈینئل سیمس کورونا سے متاثر | پڈیکل ٹیم سے جڑے

بنگلورو//رائل چیلنجرز بنگلورو کے آسٹریلیائی آل راونڈر ڈینئل سیمس کووڈ-19 مثبت پائے گئے ہیں جبکہ دیودت پڈیکل کورونا سے باہر آکر واپس ٹیم کے ساتھ جڑگئے ہیں۔فرنچائزی نے بدھ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سیمس کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ سیمس بنگلورو ٹیم کے ساتھ گزشتہ تین مئی کو منفی رپورٹ کے ساتھ چنئی میں جڑے تھے لیکن وہ آئی پی ایل کے لازمی ٹیسٹنگ عمل میں مثبت پائے گئے ہیں۔ ٹیم ہوٹل میں یہ دوسرا ٹیسٹ منعقد کیا گئا تھا۔سیمس میں کورونا کی کوئی علامات نظرنہیں آرہی ہے اوراس وقت وہ متعینہ طبی سہولت میں آئیسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔ فرنچائزی نے ساتھ ہی بیان میں کہا کہ بنگلور کی میڈیکل ٹیم سیمس کے مسلسل رابطے میں ہے اور بی سی سی آئی پروٹوکال کے تحت وہ لگاتار سیمس کی صحت کی نگرانی رکھے گی۔اس درمیان آرسی بی نے بتایا کہ دیودت پڈیکل تازہ ٹیسٹ میں منفی آنے کے بعد ٹیم کے ساتھ جڑگئے ہیں۔ پڈیکل گزشتہ سیزن م

تازہ ترین