تازہ ترین

احمد آباد ٹیسٹ؛ انگلش بلے بازی پھر ایک بار بھارتی سپنروں کے سامنے ڈگمگائی

 احمد آباد/بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کو 205رن پر سمیٹنے کے بعد بھارت نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 24رن بنائے ہیںاور اس طرح سے انگلینڈ کے سکور سے181رن پیچھے ہے۔ اس سے قبل بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل اور آف اسپنر روی چندرن اشون نے ایک بار پھر خطرناک بولنگ کرتے ہوئے یہاں جمعرات کو پہلے دن بالترتیب چار اور تین وکٹیں لیتے ہوئے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 205رنز پر سمیٹ دیا۔ دن کے کھیل کے اختتام تک ، ہندوستان نے 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 24 رنز بنالئے ہیں۔ اکشر نے دوسرے ٹیسٹ میں اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو ایک بار پھر نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ پچھلے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کرنے والے پٹیل نے آخری ٹیسٹ میں 26 اوورز میں 68 رن پر چار وکٹیں حاصل کیں ، اشون نے 19.5 اوورز

پی ایس ایل پر کورونا کے کالے بادل،ٹورنامنٹ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد/پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پی ایس ایل ایڈیشن 6 کے بقیہ میچز کے ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’بلیم گیم‘ نہیں ہونی چاہئے لیکن اس وقت سب جذباتی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے یہ وقت کسی سے لڑائی کا نہیں۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سہیل اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ بابر حامد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگلی تاریخوں میں لیگ کرانے کی ونڈو تلاش کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ اس ایونٹ کے باقی میچز مکمل کرلئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول میں یہ کیسز کیسے آئے تحقیقات کریں گے، کہاں کب اور کیا غلط ہوا یہ دیکھنا ب

تازہ ترین